واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


حیدرآباد ، دوسرے روز بھی ریلوے لائن پر دھماکہ، زکریا ایکسپریس بچ گئی، ٹریفک معطل

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 03-11-10, 04:44 AM   #1
حیدرآباد ، دوسرے روز بھی ریلوے لائن پر دھماکہ، زکریا ایکسپریس بچ گئی، ٹریفک معطل
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 03-11-10, 04:44 AM

دو بم اپ اور ڈاﺅن ٹریک پر نصب تھے، 3سے 4 فٹ پٹری کا حصہ متاثر ہوا، ایک بم ناکارہ بنا دیا گیا، ٹرین کو ڈیتھا اسٹیشن پر روکا گیا

حیدرآباد (بیورورپورٹ) میرانی پھاٹک کے قریب دوسرے روزے بھی ریلوے لائن کو دھماکے سے اڑادیا گیا جس سے پٹری کا تین سے چار فٹ حصہ متاثر ہوا جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے قریبی نصب ایک بم کو ناکارہ بنادیا ۔ دھماکے کے نتیجے میں زکریا ایکسپریس بال بال بچ گئی جبکہ ریلوے ٹریفک معطل ہوگئی۔دھماکے کی اطلاع پر ڈی پی اوحیدرآباد‘اعلیٰ پولیس افسران اورریلوے حکام موقع پر پہنچ گئے۔ اطلاعات کے مطابق منگل کی صبح ساڑھے 7بجے راہوکی تھانے کی حدود میں میرانی پھاٹک کے قریب حیدرآبادسے پنجاب جانے والی مین ریلوے لائن کے اپ اورڈاﺅن ٹریفک پر نصب کئے گئے دوبموں میں سے ڈاﺅن ٹریک پر نصب کیاگیابم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، قریبی تعینات ریلوے عملہ جوکہ لائنوں کی چیکنگ میں مصروف تھا، دھماکے کی آواز سن کر موقع پر پہنچا اورفوری طورپر ریلوے حکام اورپولیس کواطلاع دی جس پر ریلوے افسران، ڈی پی او حیدرآباد منیراحمدشیخ، ایس پی سٹی، ایس پی انوسٹی گیشن، ایس پی او ٹنڈو جام اوربم ڈسپوزل کاعملہ موقع پر پہنچ گیا۔ ابتدائی معائنہ کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دوسرے بم کو ناکارہ بنایا گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق دھماکے سے ڈاﺅن ٹریک کی ریلوے لائن کا 3سے4فٹ پٹڑی کاٹکڑا ٹوٹ گیاہے، دھماکے کی اطلاع پر فوری طورپر ریلوے ٹریفک کو معطل کردیاگیا، بہاﺅ الدین ذکریا ایکسپریس جسے چند منٹ بعد یہاں سے گزرناتھا فوری طورپر قریبی واقع ڈیتھا اسٹیشن پرروک دیا۔ واضح رہے کہ زکریا ایکسپریس کاحیدرآباد پہنچنے کاوقت صبح7بجے ہے تاہم لیٹ ہونے کے باعث تاخیر سے آرہی تھی جس کے باعث بہاﺅ الدین زکریا ایکسپریس محفوظ رہی، بہاﺅ الدین زکریا کے پیچھے آنےوالی ملت ایکسپریس کوٹنڈوآدم ریلوے اسٹیشن پر جبکہ میرپورخاص سے حیدرآباد آنے والی میرپورایکسپریس کوٹنڈوجام اسٹیشن پرروک دیا گیا۔ ریلوے حکام نے ڈیڑھ گھنٹے کی جدوجہد کے بعدریلوے ٹریک کوبحال کرکے فوری طورپر ریلوے ٹریفک بحال کردی جس کے بعد بہاﺅ الدین زکریا ایکسپریس ساڑھے 10 بجے صبح ڈیتھا سے حیدرآباد کےلئے روانہ ہوئی۔ ریلوے حکام کے مطابق میرانی پھاٹک پر یہ تیسرا دھماکہ ہے ماضی میں اس مقام پر ریلوے لائنوں کونقصان پہنچانے کے لئے دو دھماکے کئے جاچکے ہیں جبکہ علاقہ مکینوں کاکہناہے کہ مسلسل تیسری مرتبہ دھماکے کے باوجود اس مقام پر کوئی حفاظتی انتظامات موجود نہیں ہیں جبکہ ریلوے حکام کاکہناتھا کہ گذشتہ روز حسین آباد بم دھماکوں کے واقعہ کے بعد ہر3کلومیٹر ریلوے ٹریک کی نگرانی کے لئے مقررہ عملہ پوری طرح الرٹ تھا اورمعمول کی چیکنگ میں مصروف تھاکہ دھماکہ ہوگیاجسے فوری ٹریس کرکے دوسرابم ناکارہ بنادیا گیاہے۔ راہوکی پولیس نے بعد ازاں منگل کی سہ پہر ریلوے حکام کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف میرانی ریلوے پھاٹک پردھماکے اورریلوے لائنوں کو نقصانات پہنچانے کے الزامات میں دفعہ 6/7انسداد دہشت گردی ایکٹ اور 3/4ایکسپلیسو ایکٹ اور427پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کاکہناہے کہ ملکی صورتحال‘ دہشتگردی کے خدشات کے باعث آئندہ چند ہفتے ان کاروائیوں کے حوالے سے اہم قراردیئے جارہے ہیں۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,223 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 204
Reply With Quote
پرانا 03-11-10, 04:53 AM   #2
Senior Member
 
گلاب خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
کمائي: 94,064
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,223 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default تصویری جھلکیاں

اس خبر سے متعلق چند تصاویر، ریلوے کے اہلکار پٹڑی مرمت کررہے ہیں، اور کراچی کے کینٹ ریلوے سٹیشن پر لوگ ریل گاڑیوں کے انتظار میں پریشان کھڑے ہیں
01.jpg

02.jpg

03.jpg

04.jpg
گلاب خان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کوئی, کلومیٹر, گئی, ٹریفک, پولیس, والی, چند, چار, موقع, موجود, مقام, ملکی, متاثر, مطابق, بنا, جانے, جام, حوالے, حصہ, خلاف, دفعہ, دھماکہ, علاقہ, عملہ, صبح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
وسائل پر پہلا حق اس علاقے کا ہے، حکم امتناع کے باعث پنجاب کی صنعتوں کو گیس بند کرنا پڑی، وزیراعظم گلاب خان خبریں 0 25-02-11 06:18 AM
دہشت گرد ی کی ناکام کوشش ،بھارت جانیوالی تھر ایکسپریس بال بال بچ گئی، مسافر محفوظ جاویداسد خبریں 0 04-12-10 02:24 PM
وفاقی اداروں کے فنڈز کے استعمال پر پابندی، پی پی کے وزراء پریشان گلاب خان خبریں 0 20-06-10 03:42 AM
جلوزئی کیمپ میں افغان مہاجرین کیخلاف آپریشن دوسرے روز بھی جا ر ی عبدالقدوس خبریں 0 17-04-08 09:16 AM
اسٹاک مارکیٹ:تیزی کاسلسلہ دوسرے روز بھی جاری،236 پوائنٹس کا اضافہ خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 09:36 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:16 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger