|
حیدرآباد میں دیا گیا امین فہیم کا بیان افسوسناک ہے، قائم علی شاہ کراچی ( پ

02-07-08, 07:39 AM
حیدرآباد میں دیا گیا امین فہیم کا بیان افسوسناک ہے، قائم علی شاہ
کراچی ( پ ر) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم محمد امین فہیم کا حالیہ دورہ حیدرآباد میں کتاب کی رونمای کی تقریب میں میڈیا کو دیا گیا بیان افسوسناک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مخدوم صاحب جب یوسف رضا گیلانی کو وزیراعظم کا ووٹ دے رہے تھے تو کہا تھا کہ صرف میں انکو ووٹ دینے کیلئے آیا ہوں ، جبکہ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا تھا کہ میں یوسف رضا گیلانی کو مکمل سپورٹ بھی کروں گا اور اس وقت حکومت آیا پیپلز پارٹی کی تھی یا کسی نئی پارٹی کی تھی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی بھی پارٹی میں کافی پرانے کارکن ہیں، جنہوں نے 5 سال سے زائد مدت جیل میں سخت اذیت میں گزاری اور جیل کی صعوبتیں برداشت کیں لیکن پارٹی کو نہیں چھوڑا۔ سید قائم علی شاہ نے واضح کیا کہ سندھ میں بھی حکومت میں پاکستان پیپلز پارٹی کے بہت پرانے کارکن واضح اکثریت میں لئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم مخدوم صاحب سے گزارش کریں گے کہ وہ ایسے بیانات سے گریز کریں اور عظیم لیڈر بے نظیر بھٹو شہید کے مشن کی تکمیل کیلئے شریک چیئرمین کی قیادت میں اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|