|
خاران: ایرانی فورسز کی پاکستانی حدود میں گھس کر فائرنگ، ایک شخص ہلاک، 3 ایرانی اہلکار گرفتار

02-01-12, 05:17 AM
خاران ( نامہ نگار) ماشکیل میں ایران بارڈر کے قریب پاکستانی حدود میں ایرانی سیکورٹی فورسز نے گھس کر پاکستانی شہری کی گاڑی پر فائرنگ کرکے ایک کو ہلاک اور دوسرے کو زخمی کر دیا پاکستانی سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے ایرانی سیکورٹی فورسز کے تین اہلکاروں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق ماشکیل کے قریب مذہ سر کے مقام پر ایرانی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے 3 کلو میٹر پاکستانی حدود میں داخل ہو کر ایک پاکستانی شہری کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے گاڑ ی میں سوار 22سالہ نوجوان سعید احمد ریکی موقع پر ہلاک جبکہ اس کا 14 سالہ بھائی اسلام گل زخمی ہوگیا جس پر ایرانی فورسز پاکستانی شہری کی نعش اور زخمی بھائی کو اپنے ہمراہ ایران لے گئے جبکہ مذکورہ ایرانی فورسز کے اہلکار وں میں تین اہلکار جاں بحق ہونے والے شہری کی گاڑی کو اپنے ہمراہ ایران لے جا رہے تھے کہ مذکورہ گاڑی کے پھنس جانے پر پاکستانی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے ایرانی سیکورٹی فورسز کے تین اہلکاروں کو گاڑی و اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا جو ماشکیل میں قید ہیں تحصیلدار ماشکیل میر ظفر بنگلزئی نے کہا کہ مذکورہ واقعہ سے متعلق حکومتی حکام کو آگاہ کر دیا ہے دریں اثناء قبائلی رہنما سردار عبدالرشید ریکی نے کہا کہ ایرانی فورسز نے جان بوجھ کر پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرکے تین کلو میٹر حدود میں گھس کر ماشکیل کے بے گناہ شہریوں پر فائرنگ قابل مذمت ہے پاکستانی حکام کو اس واقعہ کا سخت نوٹس لینا چاہئے دریں اثناء جنگ کے رابطہ کرنے پر ایف سی کے ترجمان نے ایسے کسی قسم کے واقعے سے متعلق لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
|
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,223 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|