واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


خبردار آپ گوروں کے ملک میں داخل نہیں ہوسکتے؟؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 23-06-10, 11:19 AM   #1
خبردار آپ گوروں کے ملک میں داخل نہیں ہوسکتے؟؟
احمدنواز احمدنواز آف لائن ہے 23-06-10, 11:19 AM

آزادئ اظہار رائے کے دعوے کاپول کھل گیا ۔
ڈاکٹر ذاکر نائک پر برطانیہ میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی ،

خبر کا لنک یہ ہے
‭BBC Urdu‬ - ‮نڈیا‬ - ‮’برطانوی حکومتی فیصلے کو چیلنج کروں گا‘‬

’برطانوی حکومتی فیصلے کو چیلنج کروں گا‘

ڈاکٹر نائیک ماضی میں متعدد مرتبہ برطانیہ کا دورہ کر چکے ہیں

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے لندن میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کے برطانوی حکومت کے اقدام کو چیلنج کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

نائیک کے مطابق وہ پہلے ہائی کورٹ کے سامنے اپیل دائر کریں گے۔ نائیک حکومت ہند کے وزیراعظم من موہن سنگھ اور خارجی امور کے مرکزی وزیر ایس ایم کرشنا سے اس معاملہ میں مدد کی اپیل بھی کریں گے۔

ڈاکٹر نائیک کے مطابق انہوں نے وہاں کے قانونی فرم ’ آئی ٹی این‘ کے دو بیرسٹرز میتھو رائیڈرز اور رنجیت گل کی خدمات حاصل کی ہیں۔ جو جلد ہی برطانوی ہائی کورٹ میں اپیل داخل کریں گے۔

مسلم مبلغ ڈاکٹر نائیک جو اٹھارہ جون کو برطانیہ کانفرنس سے خطاب کے لیے جانے والے تھے، دو روز قبل انہیں برطانوی ہوم سیکریٹری کے دفتر سے اطلاع ملی کہ ان کا ویزا منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ان کے ناقابل قبول طرز عمل کی بنیاد ان کے برطانیہ میں داخلہ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ڈاکٹر نائیک نے ممبئی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا جس میں انہوں نے حکومت برطانیہ کے فیصلہ کو غلط ، جانبدارانہ اور سیاسی محرکات سے متاثر ہو کر کیا گیا فیصلہ قرار دیا۔

مہیش بھٹ نے کہا کہ وہ ڈاکٹر نائیک کی حمایت میں آئے ہیں

ڈاکٹر نائیک نے کہا کہ حکومت برطانیہ نے حال ہی میں اخبارات میں شائع شدہ رپورٹس کو بنیاد بنا کر شاید یہ فیصلہ کیا ہے۔ نائیک کہتےہیں کہ انہیں لگتا ہے کہ حکومت برطانیہ نے ان کی تقریر سے صرف عراق، افغانستان اور لبنان پر ہوئے حملوں کی مذمت کو بنیاد بنایا لیکن یہ نہیں دیکھا کہ اسی تقریر میں انہوں نے امریکہ میں ہوئے نائین الیون لندن بم دھماکہ اور ممبئی میں ہوئے ٹرین کے سلسلہ وار بم دھماکوں کی بھی مذمت کی تھی۔

ڈاکٹر نائیک کا دعوی ہے کہ ان کی تقاریر کو سیاق و سباق سے علیحدہ رکھ کر اس کا غلط مطلب نکالا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے کبھی بھی دہشت گردی یا دہشت گردوں کی حمایت نہیں کی ہے۔

ڈاکٹر نائیک نے مثال دی کہ وہ گزشتہ پندرہ برسوں سے برطانیہ جاتے رہے ہیں۔ متعدد مرتبہ انہوں نے وہاں تقاریر کی ہیں لیکن کبھی کہیں بھی نظم و نسق کا مسئلہ پیدا نہیں ہوا۔ وہاں ان کے مداحوں کی تعداد زیادہ ہے جس میں غیر مسلم بھی ہیں۔ ڈاکٹر نائیک کے مطابق ایک ایسے ملک میں جہاں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہاں اظہار کی آزادی ہے ، وہاں محض نظریات کی مخالفت کو بنیاد بنا کر کسی کے آنے پر پابندی عائد کرنا سراسر غلط اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

کانفرنس میں فلمساز اور حقوق انسانی کے رضاکار مہیش بھٹ بھی موجود تھےجنہوں نے کہا کہ وہ یہاں ذاکر نائیک کی حمایت میں آئے ہیں۔ انہوں نے نائیک کی تعریف کی کہ وہ برطانوی حکومت کے فیصلہ کو چیلنج کرنے کی ہمت رکھتے ہیں۔ بھٹ نے فلم اداکار شاہ رخ کا اس موقع پر ذکر کیا کہ کس طرح انہیں مسلمان ہونے کی وجہ سے امریکہ کے ایئرپورٹ پر گھنٹوں تلاشی کےنام پر روکا گیا تھا۔

ایڈوکیٹ مجید میمن نے برطانوی حکومت کے فیصلہ کو چیلنج کیا۔ انہوں نے کہا کہ سن دو ہزار آٹھ میں ڈاکٹر نائیک کو برطانوی حکومت نے ویزا دیا تھا جو دو ہزار تیرہ تک کے لیے تھا لیکن اس سے قبل ہی حکومت نے اسے منسوخ کر دیا جو غلط ہے اور جسے وہاں کی عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔

ممبئی کے آزاد میدان میں برطانوی حکومت کے فیصلہ کے خلاف لوگوں نے احتجاج بھی کیا۔ لیکن ممبئی کے علماء میں اس معاملہ میں تفریق پیدا ہو گئی ہے۔ مسلمانوں کا ایک طبقہ اور علماء ڈاکٹرنائیک کو اسلامی سکالر نہیں سمجھتے ان کےمطابق ڈاکٹر نائیک کی تقاریر ہمیشہ سے متنازعہ رہی ہیں اور حال ہی میں انہوں نے کئی متنازعہ بیانات دیے تھے۔ چند علماء نے گزشتہ روز برطانوی ہائی کمیشن کے معاون کمشنر مسٹر پیٹر بیکھنگم سے ملاقات کر کے ان کےاس اقدام کی تعریف کی تھی۔
__________________
کی محمدصلی اللہ علیہ وسلم سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں
یہ جہاں چیز ہے کیا لوح وقلم بھی تیرے ہیں
احمد نوازعباسی

 
احمدنواز's Avatar
احمدنواز
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jul 2009
مراسلات: 865
شکریہ: 1,237
604 مراسلہ میں 1,513 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 141
Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے احمدنواز کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (23-06-10), یاسر عمران مرزا (23-06-10), محمد عاصم (23-06-10), مرزا عامر (08-07-10), wajee (23-06-10), حیدر (23-06-10), راجہ اکرام (23-06-10), عبدالقدوس (24-06-10)
پرانا 23-06-10, 07:29 PM   #2
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,396
کمائي: 95,989
شکریہ: 52,538
11,182 مراسلہ میں 35,268 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : احمدنواز مراسلہ دیکھیں
آزادئ اظہار رائے کے دعوے کاپول کھل گیا ۔
ڈاکٹر ذاکر نائک پر برطانیہ میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی ،


ممبئی کے آزاد میدان میں برطانوی حکومت کے فیصلہ کے خلاف لوگوں نے احتجاج بھی کیا۔ لیکن ممبئی کے علماء میں اس معاملہ میں تفریق پیدا ہو گئی ہے۔ مسلمانوں کا ایک طبقہ اور علماء ڈاکٹرنائیک کو اسلامی سکالر نہیں سمجھتے ان کےمطابق ڈاکٹر نائیک کی تقاریر ہمیشہ سے متنازعہ رہی ہیں اور حال ہی میں انہوں نے کئی متنازعہ بیانات دیے تھے۔ چند علماء نے گزشتہ روز برطانوی ہائی کمیشن کے معاون کمشنر مسٹر پیٹر بیکھنگم سے ملاقات کر کے ان کےاس اقدام کی تعریف کی تھی۔
جب ایسے ایسے علما موجود ہوں کہ جو اپنے مسلمان بھائی کے مقابلہ میں غیر مسلم کے اقدامات کی تعریف کریں ۔ ۔ ۔ تو کیوں نہ امت علما سے بد زن ہو۔ تم تو ایسے ہو کہ جن سے شرمائیں یہود۔
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (24-06-10), ھارون اعظم (23-06-10), محمد عاصم (23-06-10), مرزا عامر (08-07-10), عبدالقدوس (24-06-10)
جواب

Tags
color, india, کورٹ, گئی, وزیراعظم, لندن, مکمل, موقع, مجید, مسلمان, آزاد, آزادی, امریکہ, احتجاج, اسلامی, جلد, حال, خلاف, دھماکہ, علیحدہ, علماء, عائد, عدالت, غلط, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کراچی: ناموسِ رسالت ریلی میں ہزاروں کی شرکت ALI-OAD خبریں 10 12-01-11 12:51 AM
ہم د و2 بار مریں گئے ؟؟ اور دو2 بار زندہ ہونگے ؟؟ حیدر Rehan علوم قرآن کریم 30 22-12-09 03:08 PM
موسم میں ڈرامائی تبدیلیاں ہوں گی وجدان دلچسپ اور عجیب 2 05-11-08 12:23 PM
جنگجو سرداروں کی موجودگی میں امن قائم نہیں ہوسکتا،حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث انتہا پسند پیدا ہوئے،بینظیر بھٹو خرم شہزاد خرم خبریں 0 29-10-07 10:41 AM
جنگجو سرداروں کی موجودگی میں امن قائم نہیں ہوسکتا،حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث انتہا پسند پیدا ہوئے،بینظیر بھٹو عبدالقدوس خبریں 0 29-10-07 09:38 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:18 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger