واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


خصوصی اختیارات کے قانون پر اتفاق رائے نہیں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 15-09-10, 06:34 PM   #1
خصوصی اختیارات کے قانون پر اتفاق رائے نہیں
عدنان دانی عدنان دانی آف لائن ہے 15-09-10, 06:34 PM

بھارت کے دارالحکومت دلی میں کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لینے اور وہاں پر عوامی بے جینی، احتجاج اور ہلاکتوں پر قابو پانے کے لیے ایک مشترکہ حکمت عملی وضع کرنے کی غرص سے کُل جماعتی اجلاس بغیر کسی بڑی پیش رفت کے ختم ہو گیا ہے۔

اجلاس میں ایک کل جماعتی وفد کشمیر بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا، تاہم خصوصی اختیارات کے متنازعہ قانوں ’آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ‘ پر، جسے ہٹانے یا اس میں ترمیم کرنے کا مطالبہ ریاستی وزیر اعلی عمر عبداللہ نے بھی کیا تھا، کوئی اتفاق رائے ممکن نہیں ہو پایا۔
تقریبا پانچ گھنٹے تک جاری رہنے والا اس اجلاس کے ختم ہونے کے بعد حکومت کی جانب سے جو بیان جاری کیا گیا ہے اس میں کہا گیا ہے کہ حالات کا جائزہ لینے کے ایک آل پارٹی وفد کشمیر جائے گا اور ریاست میں لوگوں کے کیا مطالبات اور انکو کیسا پورا کیا جائے یہ جائزے کے بعد طے کیا جائے گا۔

تمام جماعتوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دستور ہندو میں اتنی گنجائش ہے کہ اس کے دائرے میں رہتے ہوئے کشمیریوں کے جائز سیاسی مطالبات کو مذاکرات کے ذریعہ پورا کیا جاسکے۔

اس وفد میں کون کون شامل ہوگا اور یہ وفد کب جائے گا اس کے بارے میں فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
حزب اختلاف کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کی اتحادی شیو سینا نے فوج کے خصوصی اختیارات والے قانون میں نرمی لانے یا اسے ہٹانے کے منصوبے کی زبردست مخالفت کی ہے۔

جموں و کشمیر کے وزیر اعلی عمر عبداللہ جو کہ اس اجلاس میں شامل نہیں تھے۔ ایک لمبے وقت سے وہ اس قانون میں نرمی لانے یا اسے ریاست کے بعض علاقوں سے ہٹانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کا کہنا تھا کہ اجلاس کے نتیجے سے خوش ہیں اور ' کشمیر مسئلے کا حل ایسی بات چیت سے ہی نکلے گا'۔

انکا مزید کہنا تھا ' ہم نے اجلاس میں اپنے مطالبات کو رکھا ہے اور عمر عبداللہ نے کشمیر میں جو کام کیا ہے اس کی وزیر اعظم نے تعریف کی ہے'۔
وہیں پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفطی کا کہنا تھا کہ وہ وزیر اعظم منموہن سنگھ سے اپیل کریں گی کہ کشمیر کے مسئلے پر غیر مشروط بات چیت ہو'۔

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ گزشتہ تین ماہ سے جاری کشیدگی کے دوران جن افراد کو گرفتار کیا گیا ہے انکی رہائی ہو۔

محبوبہ مفتی نے کہا ' لوگ مارے جارے ہیں، کشمیر ایک جیل میں تبدیل ہوچکا ہے، لہذا تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے اختلافات سے اوپر اٹھ کر کشمیر کے پیچیدہ مسئلے کا حل تلاش کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ میں وزیر اعظم سے درخواست کروں گی کہ وہ بات چیت کی پیش کش کے ساتھ کوئی شرط عائد نہ کریں، کشمیر کے نوجوانوں کو رہا کیا جائے، وہاں جاری کریک ڈاؤن ختم کیا جائے، کرفیوں ہٹایا جائے۔ لوگوں کو ہمارے ملک کا زیادہ بہتر انسانی چہرہ نظر آنا چاہیے۔ ہم ٹھوس اقدامات دیکھنا چاہتے ہیں، لیپا پوتی نہیں۔'


کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے کہا کہ ہمیں کشمیریوں کےغصے کی وجہ سمجھنی چاہیے جبکہ وزیر داخلہ پی چدمبرم نے کہا کہ آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے کشمیریوں کی آرزؤں کو پورا کرنے کے لیے جو کچھ بھی کیا جاسکتا ہے، کیا جائے گا۔

اجلاس سے قبل وزیراعظم من موہن سنگھ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ بات چیت سے حل ہوگا ’ لیکن بات چیت تشدد سے آزاد ماحول میں ہی ممکن ہے، تشدد رکنا چاہیے۔‘

دلی میں وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر ہونے والے اس اجلاس میں تمام جماعتیں شریک ہوئیں تھی۔
قومی سلامتی کے مشیر شیوشنکر مینن اور منموہن سنگھ کے علاوہ کانگریس کی صدر سونیا گاندھی، بی جے پی کے رہنما لال کرشن اڈوانی، نتن گڈکری اور سشما سوراج ، کشمیر کی حکمراں جماعت نیشنل کانفرنس کے رہنما فاروق عبداللہ اور حزب اختلاف کی رہنما محبوبہ مفتی نے بھی شرکت کی۔

محبوبہ مفتی نے اجلاس سے قبل یہ امید ظاہر کی تھی کہ اس میں کسی ایک مخصوص سوال پر غور کرنے کے بجائے کشمیر کے وسیع تر سوال پر غور کیا جائے گا ’ورنہ اس اجلاس کا کوئی مقصد پورا نہیں ہوگا۔‘

اس اجلاس میں بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے بعض علاقوں میں فوج کے خصوصی اختیارات کے قانون کو واپس لینے اور ایک کُل جماعتی پارلیمانی وفد کو شورش زدہ کشمیر بھیجنے سمیت متعدد اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے۔
اجلاس سے قبل حزب احتلاف کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے وزیر اعلی عمر عبداللہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔ پارٹی کے رہنما ارون جیٹلی نے کہا کہ ’وزیر اعلی کشمیر کے عوام سے پوری طرح کٹ چکے ہیں اور وہ موجودہ صورتحال میں پوری طرح ناکام ثابت ہوئے ہیں۔‘

بی جے پی کے رہنما ایل کے اڈوانی نے بھی کشمیر کی صورتحال کے لیے مرکزی حکومت پر سخت نکتہ چینی کی ہے اور متنبہ کیا ہے کہ وہ کشمیر میں فوج کے خصوصی اختیارات میں کسی طرح کی بھی کمی کرنے کی کوشش نہ کرے۔’ایک طرف آپ علیحدگی پسندوں کو کھلی چھوٹ دے رہے ہیں اور دوسری جانب آپ سیکیورٹی فورسز کے ہاتھ باندھ دینا چاہتے ہیں۔ یہ ہمیں قابل قبول نہیں ہے ۔‘

اس کُل جماعتی اجلاس کے بعد توقع کی جا رہی تھی کہ مرکزی حکومت کشمیر میں صورتحال کو معمول پر لانے کے لیے متعدد اقدامات کرنے کا اعلان کرے گی۔ یہ اجلاس کشمیر کی حالیہ بے چینی کے پس منظر میں ہوا ہے جس میں گزشتہ تین مہینوں میں سیکیوریٹی فورسز کے ہاتھوں اسی سے زیادہ شہری مارے گئے ہیں۔

کشمیر کے وزیر اعلی عمر عبدللہ نے فوج کے خصوصی اختیارات ختم کرنے اور ریاست کو وسیع تر اختیارات دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ وہ کانگریس کے اتحادی ہیں لیکن مرکز کے طریقہ کار سے وہ کافی ناخوش ہیں۔
بی بی سی اردو
__________________
اور اس نے میرے ساغر میں
مئے سرخ انڈیلی ۔۔۔ تو کہا
مت سوچو !

 
عدنان دانی's Avatar
عدنان دانی
ذیلی ناظم

تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
شکریہ: 4,887
4,398 مراسلہ میں 11,054 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 203
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (15-09-10), wajee (15-09-10)
پرانا 15-09-10, 08:19 PM   #2
Senior Member
 
جاویداسد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
کمائي: 49,242
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ان کا اجلاس جن میں ان کا مفاد نہ ہو ہمیشہ ہی کسی فیصلہ کے بغیر ہی ختم ہوا ہے ۔
__________________
جاویداسد
جاویداسد آف لائن ہے   Reply With Quote
جاویداسد کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (15-09-10)
پرانا 15-09-10, 08:33 PM   #3
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,348
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اچھا موقع ہے اگر پاکستان عالمی عدالت میں معاملہ اٹھائے تو کشمیر پاکستان کے ذریعے آزاد ہوسکتا ہے
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 15-09-10, 08:49 PM   #4
ذیلی ناظم

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,236
شکریہ: 4,887
4,398 مراسلہ میں 11,054 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کچھ نہیں ہوگا بھیا،آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں۔
عدنان دانی آف لائن ہے   Reply With Quote
عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (15-09-10)
پرانا 15-09-10, 08:58 PM   #5
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,188
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

پاکستان پہلے خود تو آزاد ہوجائے
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (15-09-10)
پرانا 15-09-10, 09:05 PM   #6
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,348
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
پاکستان پہلے خود تو آزاد ہوجائے
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 15-09-10, 09:09 PM   #7
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,188
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبدالقدوس مراسلہ دیکھیں
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبدالقدوس مراسلہ دیکھیں
اچھا موقع ہے اگر پاکستان عالمی عدالت میں معاملہ اٹھائے تو کشمیر پاکستان کے ذریعے آزاد ہوسکتا ہے
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
پاکستان پہلے خود تو آزاد ہوجائے
. .
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 15-09-10, 09:12 PM   #8
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,348
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
. .
قبلہ آپ بہت چالاک ہیں
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (15-09-10)
پرانا 15-09-10, 09:33 PM   #9
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,188
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

حضور کی بندہ پروری ہے
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 15-09-10, 09:37 PM   #10
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,348
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
حضور کی بندہ پروری ہے
اجی یہ تو آپ کی زرہ نوازی ہے وگرنہ ہم لائق تحسین کہاں
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (15-09-10)
پرانا 15-09-10, 09:37 PM   #11
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,348
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اس سے کرخت اردو شائد مجھے نہیں آتی
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (15-09-10)
جواب

Tags
color, ہندو, کوشش, وزیر, وزیراعظم, نظر, موجودہ, ممکن, احتجاج, اردو, تلاش, ترمیم, جیل, حل, خوش, خصوصی, درخواست, دستور, عوامی, علیحدگی, عائد, عبداللہ, غور, صورتحال, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سورج کا قریب سے معائنہ کرنے کے لئے خصوصی جہازکی تیار ی جاویداسد خبریں 0 04-09-10 02:44 PM
ایرانی کار کمپنی نے خواتین کے لئے خصوصی کار تیار کر لی Real_Light دلچسپ اور عجیب 8 19-11-08 12:56 PM
گندم، چاول کی اسمگلنگ روکنے کیلئے رینجرز اور فرنٹیئر کور کو خصوصی اختیارات عبدالقدوس خبریں 0 19-04-08 04:13 AM
:::امریکی فوج کیلئے خصوصی لباس کی تیاری ::: ابو کاشان خبریں 0 26-12-07 03:51 PM
آج جیو کی خصوصی حج نشریات، ” حاضر ہیں تیرے دربار میں ہم“ عبدالقدوس خبریں 0 18-12-07 07:50 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:21 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger