واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


خود پر گزرنے والی کیفیت کو گانوں میں بیان کرتا ہوں،عطاءاللہ عیسٰی خیلوی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-01-11, 05:52 AM   #1
خود پر گزرنے والی کیفیت کو گانوں میں بیان کرتا ہوں،عطاءاللہ عیسٰی خیلوی
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 08-01-11, 05:52 AM

منی بدنام ہوئی جیسے گانے نہیں سنتا، جیو کے’اٹھو جاگو پاکستان‘ میں ڈاکٹر شائستہ واحدی سے گفتگو
کراچی(جنگ نیوز) معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے کہا ہے کہ فلموں میں کام کرنا مجبوری نہیں رواداری تھی، میرا عشق زندگی کا حصہ ہے، منی بدنام ہوئی جیسے گانے نہیں سنتا،راحت فتح علی بہت اچھا گاتے ہیں، دھابے کی دال پسند ہے،خود پر گزرنے والی کیفیت کو گانوں میں بیان کرتا ہوں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جیو ٹی وی کے پروگرام ”اٹھو جاگو پاکستان“ میں میزبان ڈاکٹر شائستہ واحدی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ فلاحی کاموں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میں اپنے ہم وطن سیلاب زدگان بھائیوں کی مدد کے لئے رمضان البارک اور سخت گرمیوں میں ننگے پیر باہر نکلا، ہمارے علاقوں میں ریت بہت زیادہ ہے، ہم اتنا چلے تھے کہ پاﺅں میں چھالے پڑ گئے تھے، اس درد میں بھی راحت ہوتی ہے کیونکہ جو تلخ حقیقت نظر آرہی ہوتی ہے وہ زیادہ تکلیف دہ ہوتی ہے، ہمارے اپنے لوگ دکھ میں ہوں تو کون سکون سے گھر بیٹھ سکتا ہے۔ فلم میں اداکاری کے بارے میں انہوں نے کہا کہ میرے مزاج میں رواداری کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے، مجھ سے انکار نہیں ہوتا، ایک پروڈیوسر ظہور گیلانی نے کہا کہ میری فلم کے لئے ”قمیص تیری کالی“ گاﺅ، میں نے کہا کہ میں پلے بیک سنگر نہیں ہوں لیکن آپ کے لئے گا دیتا ہوں میں نے اسٹوڈیو جاکر گانا ریکارڈ کرادیا بعد میں انہوں نے کہا کہ کہ یہ گانا آپ اپنے اوپر پکچرائز بھی کرائیں میں نے کہا بھی کہ یہ میرا کام نہیں ہے لیکن مرحوم دوست سلطان راہی نے کہا کہ آپ یہ کام کرلیں، میں نے ان کے کہنے پر فلم میں پرفارم بھی کرلیا۔ میں نے ٹوٹل چار فلمیں کی ہیں اور فلم میں اپنا کام دیکھ کر شرمندگی ہوئی کہ مجھے یہ کام نہیں کرنا چاہئے تھا، میں نے اپنی چاروں فلموں میں سے ایک بھی پوری نہیں دیکھی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عادتیں قبر تک ساتھ جاتی ہیں، اب توآخری عمر میں ہم کیا خاک مسلمان ہوں گے۔ کچھ کام اللہ کی جانب سے دیئے جاتے ہیں، میں نے خود کچھ نہیں کیا سب اللہ نے کرایا۔ میرا عشق میری زندگی کا حصہ تھا، وہ بہت کم عمری کا عشق تھا اس لئے اس کا اثر بہت زیادہ ہے، کم عمری میں دل و دماغ بہت حساس ہوتے ہیں اور جو کچھ بھی ہو وہ مرتے دم تک ساتھ رہتا ہے۔ اس چہرے کی جانب واپس جانے کا دل تو بہت چاہتا ہے لیکن میری وجہ سے کسی کی زندگی متاثر ہو یہ میں کبھی نہیں چاہوں گا، محبت تو احترام سکھاتی ہے، واپس لوٹنے کے لئے اب بہت دیر ہو چکی ہے۔ مجھے میوزک کی الف ب نہیں آتی ، میں خود پر گزرنے و الی کیفیت کواپنے گانوں میں بیان کرتا ہوں۔ عطا ءاللہ خان عیسیٰ خیلوی اپنے محبوب کے بارے میں بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے، انہوں نے کہا کہ میں انہیں آج بھی بھولا نہیں ہوں۔ نجی زندگی کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ میرے چار بچے ہیں، تین بیٹے لندن میں اور ایک بیٹی یہاں ہے، ”منی بدنام ہوئی اور شیلا کی جوانی“ جیسے گانے نہیں سنتا، راحت کے کچھ گانے سنے ہیں، راحت بہت اچھا گاتے ہیں، انہوںنے نصرت فتح علی خان کے پیروں میں بیٹھ کر سیکھا یہ ان کی خوش نصیبی ہے، ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں، عیسیٰ خیلوی نے اپنے مداحوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ محبت ایک پاکیزہ جذبہ ہے، اس میں اپنی غرض شامل نہ کریں ، محبوب کا احترام کریں۔ کچھ سوالوں کے مختصر جوابات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گھر سے باہر جاتے وقت میرے سامان کی پیکنگ زیادہ تر میری اہلیہ کرتی ہیں، کچھ چیزیں خود رکھنا پڑتی ہیں جیسے کتابیں اور موسیقی کے آلات، میں سرائیکی پنجابی، اردو ، سندھی زبانوں میں گا چکاہوں، میری عمر سفر میں زیادہ گزری ہے، دھابے پر کھانے کے بہت اتفاق ہوئے ہیں، دھابے کی دال آج بھی بہت شوق سے کھاتا ہوں، کچھ شرارتی بچے کہتے ہیں کہ گانا سنا دیں ، گزرتی گاڑیوں میں میرے گانے چلتے ہیں تو بہت اچھا لگتا ہے، کچھ عرصہ میں جرمنی ایک شو کے لئے گیا وہاں موٹر وے پر ہماری گاڑی خراب ہوگئی، میرے ہمراہ ایک ساتھی بھی تھا، کافی دیر لفٹ کے لئے کوشش کی لیکن موٹر وے پر کوئی لفٹ دینے کو تیار نہ ہوا، اچانک ایک گاڑی رکی، ڈرائیور کارریورس کر کے ایمرجنسی ٹریک پر لایا اور ہمیں بیٹھنے کو کہا، اس لڑکے نے مجھ سے کہا کہ آپ نے شلوار قمیص پہنی ہوئی ہے اس طرح میں سمجھا کہ آپ پاکستانی ہیں، یہاں ایمرجنسی ٹریک پر تین دن تک بھی کھڑے رہتے تو کوئی آپ کو لفٹ نہیں دیتا۔ گاڑی اسٹارٹ ہوئی تو اس لڑکے نے ٹیپ ریکارڈر چلایا تو کار میں میری آواز گونجنے لگی، مجھے جرمنی جیسے ملک میں اپنے مداح دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، میرے ساتھی نے اسے بتایا کہ تم جس کی آواز سن رہے ہو وہ ساتھ ہی بیٹھے ہیں، وہ لڑکا یہ سن کر بہت خوش ہوا اور اس نے کہا کہ میں کسی دوسرے شہر جارہا تھا لیکن اب میں پہلے آپ کو چھوڑنے جاﺅں گا اور آپ کا شو دیکھوں گا۔ اپنے ملک کی موٹر وے پر اکثر گاڑیوں میں میرے گانے بج رہے ہوتے ہیں اور کسی گاڑی پر میری تصویر لگی ہوتی ہے۔
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,971 مراسلہ میں 8,224 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 234
Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
عروج (18-06-11)
پرانا 18-06-11, 04:12 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,221
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

لو جی آج تفصیلی انٹرویو بھی پڑھ لیا۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 18-06-11, 04:16 PM   #3
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,563
شکریہ: 15,097
4,238 مراسلہ میں 12,929 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

یعنی خود غمگین ہو تو دوسروں کو بھی رلاتا ہے۔
ھارون اعظم آن لائن ہے   Reply With Quote
ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا گیا
عروج (18-06-11)
جواب

Tags
کراچی, گانے, پاکستانی, پسند, لوگ, لندن, نیوز, نظر, محبت, آج, اللہ, اردو, تصویر, جیو ٹی وی, خوش, خان, دوست, دل, دعائیں, رمضان, زندگی, سفر, عیسیٰ, علی, عشق


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
راولپنڈی سمیت ملک کے 10 بڑے شہروں پر آبادی میں اضافے کا زبردست دباﺅ گلاب خان خبریں 0 25-02-11 05:59 AM
اچھے عیسٰی ہو، Wahid Mahmood امیر مینائی 5 03-12-10 10:32 PM
راولپنڈی: مسجد میں خودکش حملہ،17بچوں سمیت 37نمازی شہید فاروق سرورخان خبریں 1 05-12-09 12:59 AM
گزشتہ تین ماہ مین اولپنڈی میں 7 خود کش حملوںمیں 70 اہلکاروں سمیت 103 افراد ہلاک وجدان خبریں 0 04-02-08 10:02 AM
جج ہوں،عدالت جاؤں گا: بھگوان چاچا کمال خبریں 0 04-11-07 09:54 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:26 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger