واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


خود کش حملہ حرام:فتویٰ تاخیر سے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 17-10-08, 06:07 PM   #1
خود کش حملہ حرام:فتویٰ تاخیر سے
ابن جلال ابن جلال آف لائن ہے 17-10-08, 06:07 PM

لاہور ۔ بی بی سی رپورٹ

متحدہ علماء کونسل کی جانب سے خود کش حملوں کو ناجائز اور حرام قرار دینے پر اگرچہ مختلف حلقوں نے مختلف ردعمل کا اظہار کیا ہے اور وفاقی مشیر داخلہ رحمان ملک اس کا خیر مقدم کرچکے ہیں۔ بعض حلقے اسے تاخیر سے اٹھایا گیا قدم قرار دیتے ہیں۔
اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ خودکش حملوں کے بارے میں جاری کیے گئے حالیہ اعلامیہ کے دستخط کنندگان مذہبی حلقوں میں مقتدر حیثیت کے حامل ہیں۔ خود اعلامیہ پڑھ کر سنانے والے ڈاکٹر سرفراز نعیمی سنی اکثریت کے ایک بڑے عالم ہیں لیکن چار برس پہلے جب اسی مسلک سے تعلق رکھنے والے ایک دوسرے مفتی نے خود کش حملہ کو حرام قرار دیا تھا تو ڈاکٹر سرفراز نعیمی نے اسی فتویٰ کی مخالفت کی تھی۔

سنہ دوہزار چار میں خود کش حملوں کو حرام قرار دینے والے مفتی منیب الرحمان نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ڈاکٹر سرفراز نعیمی سے یہ ضرور پوچھے کہ اب ایسے کون سے حالات پیدا ہوگئے ہیں کہ انہیں اسی فتویٰ کی توثیق کرنا پڑی ہے؟

انہوں نے کہا کہ جس طرح کی اگر مگر لگائی گئی ہے اس سے یہ حالیہ اعلامیہ کسی فتوی سے زیادہ ایک سیاسی بیان دکھائی دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فتویٰ واضح اور دوٹوک ہونا چاہیے۔

جامعہ نعیمیہ میں مختلف مکاتب فکر کے حالیہ اجتماع کے روح رواں جماعتہ الدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعید تھے۔ حافظ محمد سعید پاکستان میں کالعدم قرار دی جانے والی لشکر طیبہ کے بانی ہیں۔

کالعدم لشکر طیبہ پرہندوستان میں کارروائیوں میں ملوث ہونے کا الزام تو لگایا جاتا ہے لیکن افغانستان یا قبائلی علاقوں میں ہونے والی شورش میں اس کے براہ راست ملوث ہونے کا کبھی کوئی ثبوت منظرعام پر نہیں آیا۔

حالیہ مشترکہ اعلامیہ سے پہلے حافظ محمد سعید نے پاکستان میں ہونے والی پرتشدد کارروائیوں کو جہاد ماننے سے انکار کر دیا تھا اور انہیں فتنہ قرار دیا تھا۔ خودکش حملوں اور پرتشدد کارروائیوں کے خلاف یہ اسلامی بیانات ایک ایسے موقع پر آرہے ہیں جب پاکستان کی حکومت، انتظامیہ اور فوج قبائلی علاقوں کے شدت پسندوں کے خلاف نئے سرے سے صف آرا ہونے جا رہی ہے۔

ایک دوسرے سے متضاد مسالک کے لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرلینا یقینی طور پر ایک بڑی کاوش ہے لیکن سوال یہ ہے کہ کیا یہ فتویٰ شدت پسندوں کو خود کش حملوں سے باز رکھ سکیں گے؟

پاکستان کے مقامی طالبان پہلے یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ خود کش نہیں بلکہ فدائی حملے کر رہے ہیں لیکن یہ وضاحت سامنے نہیں آئی کہ فدائی حملہ آور سے ان کی کیا مراد ہے؟ ایک بات واضح ہے کہ مقامی طالبان متحدہ علماء کونسل کے حالیہ اعلامیہ کےبعد اپنی حکمت عملی میں قابل ذکر تبدیلی کے لیے تیار نہیں ہیں۔

جہادی تنظیموں سے لمبے عرصے تک رابطے میں رہنے والے سی ایم فاروق کا کہنا ہے کہ یہ فتویٰ قبائلی علاقوں میں کچھ زیادہ موثر ثابت نہیں ہوسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ مذہبی شدت پسندوں کے ذہن بن چکے ہیں۔ ان کےبقول وہ لوگ پاکستان کے قومی دھارے میں شامل اور سیاسی پالیسی رکھنے والے علماء سے ویسے ہی مایوس ہو چکے ہیں۔

پاکستان میں خود کش حملوں کو شروع ہوئے ویسے تو کئی برس ہوگئے ہیں لیکن ان میں شدت لال مسجد آپریشن کے بعد آئی ہے۔

سی ایم فاروق نے کہا ہے کہ اگر یہ تمام علماء اتنے ہی مخلص تھے تو انہیں یہ فتوے بہت پہلے اس وقت جاری کر دینے چاہیے تھے جب خود کش حملوں کا سلسلہ شروع ہوا۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ آج سے پہلے وہ کہاں سوئے ہوئے تھے اور اب کیوں جاگے ہیں؟ ان کا کہنا ہے کہ یہ لڑائی کے بعد یاد آنے والا وہ مُکّہ ہے جو بہتر ہے کہ اب اپنے منہ پر مار لیا جائے۔

 
ابن جلال's Avatar
ابن جلال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 311
Reply With Quote
جواب

Tags
فارم, پاکستان, موقع, مسجد, آپریشن, آج, الزام, انتظامیہ, امیر, اسلامی, خودکش, خلاف, طالبان, عالم, صف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
یہودی علماءکا فتویٰ فیصل ناصر خبریں 15 03-09-10 08:15 AM
کتے پالنا حرام ہے ایرانی عالم کا فتویٰ جاویداسد خبریں 13 30-06-10 01:23 PM
حضرت فتویٰ دیجئے! عبداللہ آدم پاکستان میں دہشت گردی 12 28-02-10 08:40 PM
کیری لوگر بل کے مخالفین کے لئے ایک 'فتویٰ'!!! ھارون اعظم خبریں 0 03-11-09 08:58 PM
فتویٰ برائے فتویٰ!!! وجدان عمومی بحث 9 06-11-08 04:05 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:26 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger