واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


خورشید شاہ کے آموں نے گلا خراب کیا، واقعی کوئی سننے والا نہیں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 20-06-10, 04:02 AM   #1
خورشید شاہ کے آموں نے گلا خراب کیا، واقعی کوئی سننے والا نہیں
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 20-06-10, 04:02 AM

خورشید شاہ کے آموں نے گلاخراب کیا، واقعی کوئی سننے والا نہیں
اسلام آباد (فاروق اقدس +پرویزشوکت) قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتے کی صبح تقریباً دس منٹ تاخیر سے جب شروع ہوا تو اس وقت ایوان میں کوئی وزیر موجود نہیں تھا۔ ایوان میں حکومت اور اپوزیشن کے ارکان کی مجموعی تعداد 30 سے بھی کم تھی۔ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے پارلیمانی لیڈر مخدوم سید فیصل صالح حیات نے بجٹ پر بحث کا آغاز کیا تو ان کا گلا خراب تھا۔ انہوں نے تقریر کے آغاز میں ہی اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ پر بولنے کے لئے میری تیاری مکمل ہے لیکن سید خورشید شاہ نے جو آم بھجوائے تھے ان کی مٹھاس کا نتیجہ ہے کہ میرا گلا خراب ہوگیا جس پر ایوان میں ایک رکن نے آوازہ کسا فیصل صاحب آپ کے خلاف سازش ہوئی ہے۔فیصل صالح حیات نے ایک گھنٹے سے زائد تقریر کی۔ خواتین کے میک اپ پر بجٹ میں ڈیوٹی عائد کرنے کے حوالے سے سید خورشید شاہ کے ریمارکس پر اس وقت ایوان زعفران زار ہوگیا جب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سردار ایاز صادق نے اپنی بجٹ تقریر کے دوران کہا کہ بجٹ میں خواتین کے میک اپ اور دیگر کاسمیٹکس پر کسی قسم کا ٹیکس عائد نہیں کیا گیا اور نہ ہی کوئی ڈیوٹی لگائی گئی جس پر سید خورشید شاہ نے کہا کہ یہ فیصلہ اس لئے کیا گیا ہے کہ اگر خواتین کے میک اپ پر ٹیکس یا ڈیوٹی عائد کر دی جاتی تو یہ سامان ان کی قوت سے باہر ہوجاتا اور بغیر میک اپ کے شاید ان کے بچے بھی انہیں نہ پہچان سکتے اور امی کو آنٹی کہہ کر پکارتے۔ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بحث سمیٹے جانے سے قبل تینوں بڑی جماعتوں کے چیف وہیپ سید خورشید شاہ (پی پی پی پی)‘ شیخ آفتاب احمد (مسلم لیگ ن) اور ریاض پیرزادہ (پاکستان مسلم لیگ ق) کے درمیان طویل مشاورت ہوئی۔ اسی دوران وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور حنا ربانی کھر نے بھی ان کے ہمراہ مشاورت کے عمل میں حصہ لیا۔ ارکان کا دوستانہ نوک جھونک کا سلسلہ جاری رہا۔ وزیراعظم سیدیوسف رضا گیلانی نے فیصل صالح حیات کو اپنی کتاب پر اعتراض کا جواب دیا۔ مخدوم شہاب الدین، سردارسلیم حیدر، رانافاروق، شگفتہ جمانی، میرہزارخان بجارانی سمیت پیپلزپارٹی کے 12ارکان مسلم لیگ ن کے 12، اے این پی کی ایک مسلم لیگ ق کے چار جمعیت العلمائے اسلام کا کوئی ممبر نہیں، فنگشنل لیگ صفر، پیپلزپارٹی شیرپاؤ کا کوئی رکن موجود نہیں تھا۔ فوزیہ وہاب، بیگم عشرت اشرف سے کافی دیر بات چیت کرتی رہیں۔ ایک موقع پر رضاہراج سے ڈپٹی سپیکر فیصل کنڈی نے بھی اتفاق کیا کہ واقعی کوئی سننے والا ہے ہی نہیں آپ کسے سنا رہے ہیں؟

یہ خبر روزنامہ جنگ میں شائع ہوئی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,972 مراسلہ میں 8,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 98
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
rabab (21-06-10), محمدخلیل (20-06-10)
جواب

Tags
color, پہچان, پاکستان, وقت, وزیر, وزیراعظم, وضاحت, مکمل, موقع, اسلام, بجٹ پر بحث, جواب, حیات, حنا, خواتین, خلاف, خبر, سال, سردار, شروع, عائد, عشرت, صالح, صادق, صبح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کیا میں واقعی پاگل ہوں ؟ سحر گپ شپ 33 07-04-11 01:20 AM
پاکستان کے زرعی سائنسدانوں نے بغیر بیج کے کینو اور مالٹے کی اقسام تیار کرلیں گلاب خان خبریں 2 03-12-10 05:30 AM
700 جوڑوں کی شادی کی اجتماعی تقریب nsa47 دلچسپ اور عجیب 10 07-02-09 03:52 PM
ملک میں بد امنی اور مہنگائی سابقہ حکمرانوں کی پالیسی کا نتیجہ ہے، مفتی نعی عبدالقدوس خبریں 0 14-04-08 10:36 AM
زرعی قر ضوں پر سود معاف کر دیں گے،الیکشن فوج کی زیر نگرانی کر ائے جائیں ،بینظیر عبدالقدوس خبریں 0 25-12-07 11:43 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:27 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger