خیبر ایجنسی:پاک افغان سرحدی علاقے خیبرایجنسی میں سرکاری امن لشکر اور کالعدم تحریک طالبان کے درمیان ہونی والی جھڑپ میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
نمائندہ دی نیوزٹرائب کے مطابق مرنے والے 3 افراد کا تعلق امن لشکر سےہے جو کہ آج ہونےوالے حملے میں ہلاک ہوگئے۔
پولیٹکل انتظامیہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق امن لشکر اور کالعدم تنظیم کے درمیان جھڑپ خیبر ایجنسی کے علاقے اکاخیل میں ہوئی۔
جھڑپ میں دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں امن لشکر کے 3 رضا کار ہلاک ہوگئے ہیں۔
خیبرایجنسی،امن لشکر کے3 افراد ہلاک | The News Tribe