|
خیبرپختونخوا، شمالی بلوچستان میں بارش زیارت، گلیات، چترال اور مختلف علاقوں میں برفباری کا امکان

19-02-11, 03:44 AM
اسلام آباد (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان میں بارش، زیارت، گلیات، چترال اورکشمیر کے ملحقہ علاقوں میں کہیں کہیں برف باری جبکہ اسلام آباد راولپنڈی سمیت پنجاب اورسندھ کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورسرد رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں سمیت بلوچستان کے شہروں جھل مگسی، جیکب آباد، سبی اور جعفرآباد کے ملحقہ علاقوں میں موسلا دھار بارش سے ذرائع مواصلات درہم برہم ہوگئے ہیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، کم سے کم درجہ حرارت استور میں منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد راولپنڈی سمیت صوبہ خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان میں وقفے وقفے س بارش جبکہ زیارت، گلیات، چترال اورکشمیر کے ملحقہ علاقوں میں کہیں کہیں برف باری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے اور صوبہ پنجاب اورسندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورسرد رہنے کی توقع ہے۔
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
|
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,972 مراسلہ میں 8,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|