خیبر ایجنسی،جمرود میں دھماکا، منڈی کا چوکیدار زخمی
Date : 12/21/2011 Updated at 0910 PST
پشاور…خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کی غنڈی مارکیٹ میں دھماکے سے چوکیدار زخمی ہوگیا اور متعدد دکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تحصیل جمرود کے علاقہ غنڈی میں آج صبح مقامی مارکیٹ میں شدت پسندوں نے بارودی مواد نصب کر کے دھماکا کردیا جس میں مارکیٹ کا چوکیدار زخمی اور متعدد دکان تباہ ہوگئیں۔دھماکے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا،انتظامیہ نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
خیبر ایجنسی،جمرود میں دھماکا، منڈی کا چوکیدار زخمی