واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


خیبر ایجنسی: دو ڈرون حملے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 17-12-10, 08:43 PM   #1
خیبر ایجنسی: دو ڈرون حملے
ALI-OAD ALI-OAD آن لائن ہے 17-12-10, 08:43 PM

پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں حکام کا کہنا ہے کہ دو امریکی جاسوس طیاروں کے مبینہ حملوں میں کم سے کم پندرہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں دو شدت پسند کمانڈر بھی بتائے جاتے ہیں۔

پولیٹکل انتظامیہ خیبر ایجنسی کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ جمعہ کی صبح وادی تیراہ میں سپاہ اور ملک دین خیل قبائل کے دو مختلف علاقوں میں بغیر پائلٹ کے امریکی جاسوس طیاروں سے مشتبہ شدت پسندوں کے مراکز کو میزائل حملوں میں نشانہ بنایا گیا۔

اہلکار نے بتایا کہ ان حملوں میں کم سے کم پانچ افراد ہلاک اور بارہ زخمی ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں دو کمانڈر بھی شامل ہیں جن میں ایک کا نام فوجی خان بتایا جارہا ہے۔ تاہم مقامی ذرائع نے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد زیادہ بتائی ہے۔

سرکاری اہلکار نے بی بی سی کے نامہ نگار رفعت اللہ اورکزئی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان حملوں میں کالعدم شدت پسند تنظیم لشکر اسلام کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جمعہ کی صبح سے ہی دو جاسوس طیارے علاقے میں گشت کر رہے تھے۔

گزشتہ روز بھی خیبر ایجنسی ہی کے علاقے سپین درند میں ایک امریکی کلِک حملے میں سات افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اس حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق وزیرستان میں طالبان کمانڈر حافظ گل بہادر اور سوات طالبان سے بتایا گیا تھا۔

خیبر ایجنسی میں اس سال مئی میں پہلی مرتبہ امریکی جاسوس طیارے سے حملہ کیا گیا تھا۔ تاہم یہ بھی پہلی مرتبہ ہے کہ کسی امریکی حملے میں مقامی شدت پسند تنظیم لشکر اسلام کے شدت پسندوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ عام طورپر اس تنظیم کے بارے میں کہاجاتا ہے کہ یہ مقامی تنظیم ہے جو عام طورپر حکومت کی حامی رہی ہے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے اس تنظیم کے شدت پسند کبھی امریکہ کو مطلوب نہیں رہے ہیں۔


‭BBC Urdu‬ - ‮پاکستان‬ - ‮خیبر ایجنسی: دو ڈرون حملے‬
__________________
"اگرحق کونہیں پہچان سکتے،تو باطل کےتیروں پر نظررکھو،جہاں پرلگ رہے ہوں وہی حق ہے///شیخ الاسلام،،،امام ابن تیمیہ رحمتہ اللہ علیہ. (حافظ سعید زندہ باد)

 
ALI-OAD's Avatar
ALI-OAD
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,692
شکریہ: 1,514
1,088 مراسلہ میں 3,342 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 168
Reply With Quote
ALI-OAD کا شکریہ ادا کیا گیا
شمشاد احمد (17-12-10)
پرانا 17-12-10, 08:52 PM   #2
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,687
شکریہ: 9,130
3,926 مراسلہ میں 13,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

پنجرے میں بند مرغیوں کی طرح دیکھتے رہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور کیا ہو سکتا ہے؟؟؟؟
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, pakistan, فوجی, ہے۔, کرتے, پہلی, پاکستان, پسند, نام, نامہ, ملک, مئی, اللہ, انتظامیہ, امریکہ, اسلام, بارہ, حکومت, حملہ, خان, سال, سات, طالبان, علاقے, صبح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سی آئی اے سمیت کسی غیر ملکی ایجنسی کو پاکستان میں آزادانہ کارروائی کی اجازت نہیں دی جائے گی گلاب خان خبریں 0 28-02-11 05:13 AM
ایس سی او ٹول بار کسی بھی مہنگے سرچ انجن آپٹیمائزیشن سافٹ ویر سے بہتر یاسر عمران مرزا SEO and Marketing 15 28-11-10 12:55 AM
پی سی بی نے سری لنکن ٹیم پر حملے کی رپورٹ آئی سی سی کو بھیج دی جاویداسد خبریں 0 18-08-10 10:28 PM
آئی سی ایل میں‌پاکستان کا نام کیوں ---- پی سی بی نے ایکشن لینے کا فیصلہ کرل محمدعدنان کرکٹ 1 16-04-08 11:27 AM
لوگوں کو پسند کا چینل دیکھنے کی آزادی دی جائے، سی پی این ای کراچی ( جنگ نیوز) ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد میڈیا اور جیو پر پابندیوں کو آج عبدالقدوس خبریں 0 07-12-07 08:27 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:29 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger