واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


خیبر ایجنسی :متحارب گروپوں میں فائر بند ی کے بعد امن معاہدہ ،فوجی آپریشن ٹ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 18-04-08, 07:54 AM   #1
خیبر ایجنسی :متحارب گروپوں میں فائر بند ی کے بعد امن معاہدہ ،فوجی آپریشن ٹ
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 18-04-08, 07:54 AM

خیبر ایجنسی :متحارب گروپوں میں فائر بند ی کے بعد امن معاہدہ ،فوجی آپریشن ٹل گیا
خیبر ایجنسی (نمائندہ جنگ) خیبر ایجنسی میں دو متحارب قبائلی گروپوں میں فائر بندی کے بعد امن معاہدہ ہو گیااور جرگہ کے کامیاب مذاکرات کے بعد لشکر اسلام اور کوکی خیل قبیلے کے درمیان خونریز تصادم اور فوجی آپریشن کا خطرہ ٹل گیا ہے جبکہ سیکیورٹی فورسزچیک پوسٹوں سے ہٹالی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لشکر اسلام اور جمرود کوکی خیل قبیلے کے درمیان 5دنوں سے جاری کشیدگی کے بعد جمعرات کو جرگہ کے کامیاب مذاکرات کے بعد امن معاہدہ طے پاگیا۔ تحصیل پاڑہ سے تعلق رکھنے والے ملک احمد خان‘ مراد‘ ایجنسی کونسلر خیال مست شاہ سمیت ایک درجن کے قریب جرگہ ممبران نے لشکر اسلام کے امیر حاجی منگل باغ کے ساتھ باڑہ میں دو گھنٹے سے زائد مذاکرات ہوئے۔ امن معاہدہ کے مطابق قبیلہ کوکی خیل کے ذیلی شاخ مرحوم ظاہر شاہ کے فرزند اقتدار شاہ اور ان کے خاندان نے تیس نکاتی ایجنڈے کی تائید کی اور آئندہ کیلئے پرامن رہنے اور جرگے سے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ امن معاہدہ کے بعد حکومت نے سکیورٹی اہلکاروں کو چیک پوسٹوں سے ہٹا دیا۔ خیبرایجنسی کے پولیٹکل حکام کے مطابق بدھ کی شام سے شروع ہونیوالی لڑائی جمعرات کوصبح پانچ بجے تک بغیرکسی وقفے کے جاری رہی جسکے دوران متحارب قبائلی گروپوں نے ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو ہلکے اوربھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا،لڑائی میں متعدد مکانات کو بھی نقصان پہنچا اورلڑائی کی وجہ سے جمعرات کوپشاور اور خیبر ایجنسی کے سنگم پر واقع کارخانے مارکیٹ کی سیکڑوں دکانیں بند رہیں۔ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب لڑائی میں شدت پیدا ہونے کے بعد حیات آباد پشاور سے کئی لوگوں نے نقل مکانی کی جبکہ حیات آبادسمیت پشاور کے کئی علاقے بھاری اسلحے کی گھن گرج سے لرزتے رہے۔ لڑائی کے باعث انڈسٹریل اسٹیٹ حیات آباد میں 80کارخانے بند ہو گئے ہیں۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 256
Reply With Quote
جواب

Tags
آپریشن, امیر, اسلام, شام


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بھارتی ہندو دہشت گردگروپوں کو اسرائیل منظم کررہا ہے ALI-OAD خبریں 0 16-01-11 10:04 AM
نائیجیریا : مسلح عیسائی اور مسلمان گروپوں میں فسادات،30 افراد ہلاک گلاب خان خبریں 0 27-12-10 04:41 AM
عالمی گروپوں کا عالمی برادری سے مطالبہ عبداللہ آدم خبریں 2 30-11-10 05:22 PM
کراچی دھماکے کی ذمہ داری پر طالبان گروپوں میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئے فرحان دانش خبریں 1 02-01-10 05:59 PM
خیبر ایجنسی میں دومتحارب گروپوں کے درمیان تصادم ،20ہلاک عبدالقدوس خبریں 0 17-04-08 08:10 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:29 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger