واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


خیبر پختونخوا: تمام یونیورسٹیاں بند

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-11-10, 12:39 AM   #1
خیبر پختونخوا: تمام یونیورسٹیاں بند
پاکستانی پاکستانی آف لائن ہے 09-11-10, 12:39 AM

اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلر اجمل خان کے اغوا کے خلاف صوبہ خیبر پختونخوا میں تمام یونیورسٹیاں غیر معینہ مدت تک کے لیے بند کر دی گئی ہیں اور اساتذہ نے کہا ہے کہ اگر انھیں جلد بازیاب نہ کرایا گیا تو پھر پاکستان بھر کی یونیورسٹیاں بند کرا دی جائیں گی۔

پشاور میں بی بی سی اردو ڈاٹ کام کے نامہ نگار عزیز اللہ خان کے مطابق مغوی وائس چانسلر اجمل خان کے اغوا کاروں نےگزشتہ روز دوسرا ویڈیو پیغام جاری کیا گیا جس کے بعد اعلیٰ تعلیمی حلقوں میں احتجاجی مظاہرے شروع کر دیے گئے۔ پیر کو اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں طلبا اور اساتذہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور کیمپس کے احاطے میں جلوس نکالا۔ طلبا کا کہنا تھا کہ پولیس نے انہیں کیمپس کے گیٹ پر روک لیا تھا۔

پشاور میں قائم تمام یونیورسٹیاں جن میں پشاور یونیورسٹی، زرعی یونیورسٹی، انجینیئرنگ یونیورسٹی، خیبر میڈیکل یونیورسٹی اور دیگر یونیورسٹیاں کے وائس چانسلرز کا ایک اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں صوبے کی تمام یونیورسٹیاں غیر معینہ مدت تک بند رکھنے کی مکمل حمایت کی گئی۔

وائس چانسلر اجمل خان کو کوئی دو ماہ پہلے کیمپس سے اس وقت نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا تھا جب وہ گھر سے دفتر کے لیے جا رہے تھے۔ تحریک طالبان پاکستان نے ان کے اغوا کی ذمہ داری قبول کی تھی اور ان کے ویڈیو پیغام بھی جاری کیے ہیں جن میں اجمل خان کو پیغام پڑھتے دکھایا گیا ہے جبکہ پس منظر میں تین مسلح نقاب پوش افراد کھڑے ہوئے دکھائے دیے گئے ہیں۔

اس پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ اغوا کاروں کے مطالبات تسلیم کیے جائیں کیونکہ وہ انھیں بیس نومبر کے بعد جان سے مار دینے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

اس بارے میں صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار کا کہنا ہے کہ انھیں اغوا کاروں کے کسی مطالبے کی اطلاع نہیں ہے اور کسی واضح تنظیم کی جانب سے مطالبات سامنے آنے کے بعد ہی کوئی بات کی جا سکتی ہے۔

اسلامیہ کالج یونیورسٹی کی اساتذہ کے تنظیم کے صدر ضیاءاللہ صحرائی نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ وائس چانسلراجمل خان کی بازیابی کے لیے وہ حکومت سے رابطے میں تھے لیکن اب جب اجمل خان کی جان کو لاحق خطرات بڑھ گئے ہیں تو انھوں نے مجبوری کے تحت یونیورسٹیاں بند کرنے کی اپیل کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر تین سے چار روز میں اجمل خان کو بازیاب نہ کرایا گیا تو اگلے مرحلے میں تمام پاکستان کی یونیورسٹیاں بند کرائی جائیں گی۔

گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر منصور اکبر کنڈی نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ اگرچہ تعلیمی سرگرمیاں معطل ہونے سے بچوں کی تعلیم پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں لیکن یہ ایک انسانی المیہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ وائس چانسلر اور اساتذہ کو مقدس مقام حاصل ہے لیکن حالیہ دنوں میں ان کی جان کو خطرات بڑھ گئے ہیں جس سے انھیں آنے جانے میں بھی مشکلات درپیش ہیں۔

اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے طلباء نے کہا ہے کہ اغوا کے واقعہ کے بعد سے یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیوں پر اثر پڑا ہے اور آئے روز مظاہرے ہو رہے ہیں لیکن اب تک ان کی بازیابی کے لیے کوئی کوششیں نظر نہیں آ رہیں۔ انھوں نے کہا کہ حکومت اجمل خان کی بازیابی کے لیے بھر پور کوششیں کرے تاکہ وہ اپنی تعلیمی سرگرمیوں جاری رکھ سکیں۔
__________________
کدی حال تان پوچھیا کر
دل دے تھورے ہین کج ویکھ کےروسیا کر

 
پاکستانی's Avatar
پاکستانی
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: پاکستان
عمر: 25
مراسلات: 5,292
شکریہ: 10,318
3,107 مراسلہ میں 7,465 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 165
Reply With Quote
پاکستانی کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 09-11-10, 01:57 AM   #2
ذیلی ناظم
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,381
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,047 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

لو جی پاگلو۔ ایک بندے کے اغوا کے لیے تمام یونیورسٹی طالبعلموں کا نقصان کر رہے ہو۔
یاسر عمران مرزا آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کوششیں, کالج, گھر, پولیس, پاکستان, ڈاٹ, وزیر, مکمل, اکبر, اللہ, اردو, اعلیٰ, اغوا, بچوں, جلد, خلاف, خان, دی, درپیش, طالبان, عزیز, صوبہ, صوبے, صوبائی, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ملک بھرمیں سی این جی سٹیشنزکےلئے گیس کی لوڈشیڈنگ مارچ تک جاری رہے گی گلاب خان خبریں 0 27-12-10 04:36 AM
دنیا کی اعلیٰ ترین یونی ورسٹیاں پاکستانی دیس ہوئے پردیس 13 26-12-09 01:59 PM
ایڈمنسٹیر ٹر کا پاسورڈ ختم کرے WASEEM KHALIQ Ask Experts ماہرین کی رائے 3 27-07-08 01:27 PM
کنگز پارٹی ق لیگ کو ایوان صدر کے پولنگ اسٹیشن پربھی شکست عبدالقدوس خبریں 0 22-02-08 02:42 AM
کولوراڈو یونیورسٹی کے اشتراک سےاسلام آباد میں ایک جدید میڈیا یونیورسٹی کا قیام پاکستانی طالب علموں کی بیٹھک 4 26-08-07 02:30 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:33 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger