| خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 | |||
|
||||
|
مناظر: 1668
|
||||
| 9 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا | sahj (02-07-10), shafresha (02-07-10), فاروق سرورخان (02-07-10), فرحان دانش (02-07-10), مرزا عامر (02-07-10), اویسی (02-07-10), جاویداسد (02-07-10), حیدر (02-07-10), عائشہ صادق (06-07-10) |
|
|
#2 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,508
کمائي: 118,685
شکریہ: 13,526
4,912 مراسلہ میں 16,705 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
لاہور: خود کش دھماکوں میں پینتیس افراد ہلاک
یہ پہلا موقع ہے کہ لاہور میں کسی دربار کو نشانہ بنایا گیا ہو۔ لاہور میں مصروف داتا دربار کے قریب ہونے والے دو خود کش بم دھماکوں میں پینتیس سے زائد افراد ہلاک اور ایک سو ستر زخمی ہوئے ہیں۔ لاہور سے ہمارے نامہ نگار علی سلمان کے مطابق دھماکے کے بعد علاقے سے فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔ کلِک داتا دربار: ہمارے نامہ نگار نے کیا دیکھا کلِک مزاروں، گدی نشینوں پر حملے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ دربار کے باہر مشتعل مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ پولیس مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے وقفے وقفے سے فائرنگ کر رہی ہیں۔ لاہور کے ڈی سی او سجاد بھٹہ کے مطابق یہ بم دھماکے خود کش حملوں کا نتیجہ ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ لاہور میں کسی دربار کو نشانہ بنایا گیا ہو۔ اسلام آباد سے ہمارے نامہ نگار علیم مقبول کے مطابق جمعرات کی شام کو لاکھوں زائرین ملک کے مختلف علاقوں سے داتا دربار پر حاضری کے لیے لاہور آتے ہیں اور جس وقت یہ دھماکے ہوئے اس وقت بھی زائرین کی ایک بڑی تعداد دربار کے اندر اور اس کے اطراف میں موجود تھی۔ بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق گزشتہ ماہ پاکستانی پولیس اس بات پر اطمینان کا اظہار کر رہی تھی کہ پورے مہینے کے دوران ملک کے کسی علاقے میں کوئی خود کش حملہ نہیں ہوا تھا اور گزشتہ دو سالوں کے دوران یہ پہلا موقع تھا کہ ایسا ہوا ہو۔ نامہ نگار نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ دو خود کش بمباروں نے خود کو دربار کے مختلف حصوں میں دھماکے سے اڑایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک دھماکہ دربار کے تہہ خانے میں واقع لنگر خانے میں ہوا جبکہ دوسرے خود کش بمبار نے خود کو مزار سے تیس فٹ کے فاصلے پر اڑایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خود کش جیکٹوں میں زیادہ سے زیادہ تباہی پھیلانے کے لیے بال بیرنگ بھرے گئے تھے۔ یاد رہے کہ لاہور میں گزشتہ چند مہینوں کے دوران کئی شدت پسند حملے ہوئے ہیں جن میں متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ گزشتہ سنیچر کو لاہور کے ہال روڈ کے علاقے میں کم شدت کے دو دھماکے ہوئے تھے جن کم از کم پانچ افراد زخمی ہوئے تھے۔ مئی کے اواخر میں لاہور کے علاقے گڑھی شاہو اور ماڈل ٹاؤن میں احمدیوں کی دو عبادت گاہوں پر ہونے والے حملوں میں بیاسی سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اسی سال تیرہ مارچ کو لاہور کے آر اے بازار علاقے میں ہونے والے دو خود کش حملوں میں چون افراد ہلاک ہوئے تھے۔ گزشتہ سال دسمبر میں مون مارکیٹ میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں پینتالیس افراد ہلاک اور ایک سو چالیس سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ بحوالہ خبر
__________________
|
|
|
|
|
|
#3 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,508
کمائي: 118,685
شکریہ: 13,526
4,912 مراسلہ میں 16,705 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
داتا دربار: ہمارے نامہ نگار نے کیا دیکھا علی سلمان بی بی سی اردو ڈاٹ کام، لاہور ![]() لاہور کے مصروف ترین علاقے داتا دربار کے تہہ خانے میں واقع لنگر خانے میں جس وقت پہلا دھماکہ ہوا تو اس وقت دربار میں موجود زیادہ تر افراد نے سمجھا کہ اس جگہ پر نصب کیا گیا جنریٹر پھٹ گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ دھماکہ تقریباً دس بجکر پچپن منٹ پر ہوا۔ تاہم ابھی دربار کے احاطے میں موجود زائرین پورے طرح سنبھل بھی نہیں پائے تھے کہ ان کے درمیان موجود ایک خود کش بمبار نے پہلا دھماکے سے صرف تین منٹ بعد خود کو حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش کے مزار سے تیس فٹ کے فاصلے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ اس دھماکہ سے کافی جانی نقصان ہوا۔ مزار کے منتظمین کے مطابق جمعرات کے دن ہفتے بھر میں زائرین کی آمد کے سلسلے میں سب سے زیادہ مصروف دن ہوتا ہے اور جس وقت خود کش دھماکے ہوئے اس وقت ہفتہ وار دعا ہونے والی تھی اور زائرین کی سب سے زیادہ تعداد دربار کے احاطے میں موجود تھی۔ اگرچہ دھماکہ مزار سے صرف تیس فٹ کے فاصلے پر ہوا لیکن اس سے مزار کو کسی طرح کا کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ البتہ مزار کے گرد تعمیر کیے گئے گنبد کے شیشے ٹوٹ گئے۔ داتا دربار کی مسجد اور صحن سنگِ مر مر کا بنا ہوا ہے اور جس جگہ دھماکے ہوئے وہاں چھوٹے چھوٹے گڑھے پڑ گئے ہیں۔ دھماکوں میں ہلاک ہونے والے زائرین کی لاشوں کے ٹکڑے مزار کے گرد صحن میں دور دور تک پھیل گئے ہیں اور ایدھی مرکز کے کارکن اور سرکاری امدادی عملے کے لوگ ان ٹکڑوں کو اکٹھا کر رہے ہیں۔ اس وقت دربار تقریباً خالی ہو چکا ہے اور دو درجن کے قریب زائرین مزار کے قریب موجود ہیں جو مسلسل رو رہے ہیں۔ دربار کے باہر مشتعل مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے وقفے وقفے سے فائرنگ کر رہی ہیں۔ بحوالہ خبر |
|
|
|
|
|
#4 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,508
کمائي: 118,685
شکریہ: 13,526
4,912 مراسلہ میں 16,705 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
مزاروں، گدی نشینوں پر حملے لاہور میں داتا دربار پر ہوا خودکش حملہ پاکستان میں کسی مزار پر ہوا سب سے بڑا جان لیوا حملہ ثابت ہوا ہے۔ لاہور میں پینتیس ہلاکتوں کے مقابلے میں اس سے قبل اسلام آباد کے قریب بری امام کے مزار پر خودکش حملے میں بیس افراد ہلاک ہوئے تھے۔ پانچ مارچ سال دو ہزار نو صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور کے مضافات میں چمکنی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے مزار کے ستونوں کے ساتھ دھماکہ خیز مواد رکھ کر پشتو کے مشہور صوفی شاعر رحمان بابا کے مزار کو تباہ کر دیا۔ اس مزار کے چوکیدار کے مطابق اسے تین روز قبل فون پر دھمکی ملی تھی کہ مزار پر عورتوں کے آنے جانے کو روکا جائے ورنہ۔۔۔۔ چھ مارچ سال دو ہزار نو نوشہرہ میں واقع بہادر بابا کے مزار کو نامعلوم افراد نے بموں سے نقصان پہنچایا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ گیارہ مئی سال دو ہزار نو خیبر ایجنسی میں لنڈی کوتل سب ڈویژن میں مقبول پشتو شاعر امیر حمزہ خان شنواری کے مزار کی بیرونی دیوار کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا۔ مارچ سال دو ہزار آٹھ پشاور سے ملحق قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں سرگرم لشکر اسلام نے صوبائی دارالحکومت کے قریب شیخان کے علاقے میں چار سو سال پرانا ابو سید بابا کا مزار تباہ کرنے کی کوشش ناکام بنانے کے دوران جھڑپ میں دس افراد ہلاک کر دئے تھے۔ اکتیس جولائی سال دوہزار سات قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں شدت پسندوں نے اسلام آباد میں لال مسجد آپریشن کے بعد برطانوی سامراج کے خلاف لڑنے والے حریت پسند حاجی صاحب تورنگزئی کے مزار پر قبضہ کر لیا۔ صدر مقام غلنئی سے پچیس کلومیٹر شمال میں اس مزار اور اسے قریب مسجد کو شدت پسندوں نے لال مسجد کا نام دے دیا تھا۔ کئی روز تک جاری رہنے والا یہ قبضہ بعد میں شدت پسند پرامن طور پر ختم کر دیا۔ اٹھارہ دسمبر سال دو ہزار سات عبدالشکور ملنگ بابا کے مزار کو دھماکے سے نقصان پہنچایا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ستائیس مئی سال دو ہزار پانچ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں معروف بری امام کے مزار پر پانچ روزہ سالانہ عرس کے اختتامی دن ایک خودکش حملے میں بیس افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے تھے۔ اس کے بعد سے سکیورٹی کو وجہ بتا کر آج تک مقامی انتظامیہ نے عرس کی اجازت نہیں دی ہے۔ یہ مزار سنی اور شعیہ دونوں میں مقبول ہے اور ملک بھر سے عقیدت مند یہاں آتے ہیں۔ شدت پسندوں کا ہدف گزشتہ برسوں میں محض صوفی مزار نہیں رہے بلکہ بعض کے گدی نشینوں نے بھی جان کھوئی ہے۔ تکفیری سوچ و نظریات کے حامل ان شدت پسندوں کو ان سیاسی و سماجی مقبولیت پانے والے گدی نشینوں کا بھی دشمن بنا دیا۔ خیبر ایجنسی میں منگل باغ کے لشکر اسلام نے سال دو ہزار آٹھ میں پیر سیف الرحمان کو شدید جھڑپوں کے بعد علاقہ بدر کر دیا تھا۔ ان کے علاقے سوات کے گدی نشین پیر سمیع اللہ کو دسمبر میں شدت پسندوں کے خلاف لشکر کشی کے بعد ایک جھڑپ میں ہلاک کر دیا گیا۔ ان کی لاش کو بھی بعد میں قبر سے نکال کر مینگورہ کے ایک چوراہے پر لٹکا دیا گیا تھا۔ بحوالہ خبر |
|
|
|
|
|
#5 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,508
کمائي: 118,685
شکریہ: 13,526
4,912 مراسلہ میں 16,705 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم محترم انتظامیہ
یہ خبر دیکھتے ہی طبعیت میں خرابی کی وجہ سے میں یہاں یہ نہیں دیکھ پایا کہ یہ دھاگہ مجھ سے پہلے کسی نے لگا دیا ہوا ھے اس لئے انتظامیہ سے گزارش ھے کہ میرے دھاگہ کو پہلے والے دھاگہ میں مراسلوں کی شکل میں شامل کر لیا جائے تاکہ ایک ہی دھاگہ رہے شکریہ والسلام |
|
|
|
|
|
#6 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
کمائي: 94,074
شکریہ: 1,535
2,972 مراسلہ میں 8,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اللہ پاک شہید ہونے والوں کے درجات بلند کرے اور ان کے عزیزواقارب کو صبر اور حوصلہ دے، یتیموں، بیوائوں اور جن کے بچے اس دنیا سے چلے گئے ان کو صبر جمیل عطا کرے۔ یہ دکھ تو وہی جان سکتے ہیں جن پر بیت رہی ہے۔ اللہ سب کی حفاظت فرمائے اور ظالموں سے بچائے۔ آمین۔
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23) |
|
|
|
|
|
#9 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
کمائي: 49,242
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ان حملوں کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ 8سوسال میں پہلی بار داتادربار پر حملہ ہوا ہے
__________________
جاویداسد |
|
|
|
|
|
#10 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: پاکستان
عمر: 28
مراسلات: 2,784
کمائي: 41,195
شکریہ: 2,665
1,640 مراسلہ میں 3,770 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
داتا دربار کو فرقہ واریت سے بالاتر ایک غیر متنازعہ مقدس مقام سمجھا جاتا تھا مگر دہشت گردوں نے اس مقدس جگہ کوبھی نہیں بخشا۔ یااللہ دہشت گرد سپاہ صحابہ اور طالبان پرخصوصی عذاب نازل فرما۔آمین
__________________
http://farhandanish.blogspot.com
http://farhandanish.tk |
|
|
|
| کمائي نے فرحان دانش کو اس مراسلے کے لئے دیئے | |||
| تاریخ | رکن | عطیہ کرنے کی وجہ | رقم |
| 02-07-10 | اویسی | آمین ثم آمین | 150 |
|
|
#11 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,508
کمائي: 118,685
شکریہ: 13,526
4,912 مراسلہ میں 16,705 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|
|
|
|
| 6 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا | sahj (03-07-10), shafresha (02-07-10), ھارون اعظم (02-07-10), بلال اویسی (03-07-10), جاویداسد (03-07-10), حیدر (02-07-10) |
|
|
#12 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,396
کمائي: 95,995
شکریہ: 52,538
11,183 مراسلہ میں 35,269 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بقول ایک نجی ٹی وی : تہہ خانے میں واصل جہنم خود کش حملہ آور کی پہچان ہو گئی۔اس کا نام عثمان بتایا جاتا ہے اس کا تعلق لاہور سے ہی ہے۔اس کے ایک بھائی کا تعلق کسی حساس ادارے سے بتایا جاتا ہے۔ اہلخانہ نے ہسپتال پہنچ کر تصدیق کر دی اور کہا کہ انکا بھائی چند روز سے لاپتہ تھا۔ جس کے بعد اس کے اہلخانہ کو گرفتار کر کے نا معلوم مقام پر شفٹ کر دیا گیا۔
|
|
|
|
|
|
#13 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,508
کمائي: 118,685
شکریہ: 13,526
4,912 مراسلہ میں 16,705 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم
ابھی یہ اے۔رے ٹی۔وی والے یہ خبر دے رہے ہیں کہ اس کے دو بھائیوں کو گرفتار کر لیا گیا ھے اور سی۔سی فوٹیج سے مزید تفتیش جاری ھے کہ آیا وہ بمبار تھا یا زائرین میں سے تھا جس کے گھر والوں کو گرفتار کیا ھے۔ ![]() والسلام |
|
|
|
|
|
#14 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() |
|
|
|
|
|
|
#15 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,396
کمائي: 95,995
شکریہ: 52,538
11,183 مراسلہ میں 35,269 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
جی ہاں ابھی دنیا ٹیلی ویژن پر اسکے گھر والوں کا انٹرویو آ رہا تھا جس کا لب لباب یہ تھا
وہ تین سال قبل دین کی طرف راغب ہوا وہ ہر جمعہ نماز پڑھنے داتا دربارا جایا کرتا تھا تاہم ایک مزید عجیب بات وہ یہ کہ وہ گھر سے الگ دور ایک ڈیرے پر تنہا رہ کر عبادت کیا کرتا تھا۔ کیوں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| color, lahore, pakistan, red, size, ہونگی, پولیس, پاکستانی, پسند, لاہور, موقع, اپڈیٹ, انتظار, بم, خودکش, خبر, خبریں, دھماکہ, دھماکے, دیر, داتا, شکریہ, شام, علی, عبادت |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|