واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


دارالعلوم دیوبند کے مہتمم برطرف

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 24-07-11, 08:28 PM   #1
دارالعلوم دیوبند کے مہتمم برطرف
ھارون اعظم ھارون اعظم آن لائن ہے 24-07-11, 08:28 PM

مدرسہ دارلعلوم دیوبند میں مجلس شورٰی کے ایک اہم اجلاس کے بعد مولانا غلام محمد وسطانوی کو ادارہ کے مہتمم کے عہدے سے برخاست کردیا گیا ہے۔

مجلس شورٰی کے اجلاس میں مولانا وسطانوی کے تقرری کے مسئلے پر تین ممبران پر مشتمل کمیٹی کو اپنی رپورٹ دینی تھی اور یہ فیصلہ لیا جانا تھا کہ وہ اپنے عہدے پر رہیں گے یا نہیں۔

ایک مقامی صحافی کے مطابق اجلاس میں آٹھ ووٹ مولانا وسطانوی کے خلاف جبکہ پانچ ان کے حق میں ڈالے گئے۔

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مولانا وسطانوی نے کہا ’مجلس شورٰی میں آٹھ لوگوں نےمیرے خلاف ووٹ ڈالے جبکہ چار نے میرے حق میں اور ایک ممبر نے میرے عہدے کو برقرار رکھنے کی بات کہی۔ مجھے دالعلوم کے مہتمتم کے عہدے سے ہٹادیا گیا۔ مجلس شورٰی کا یہ فیصلہ مجھے منظور ہے‘۔

واضح رہے کہ اس برس جنوری میں مجلس شورٰی نے ہی مولانا وسطانوی کو دارلعلوم کا مہتمم مقرر کیا تھا لیکن بعد میں وسطانوی کے گجرات سے متعلق ایک متنازعہ بیان پر دارلعلوم سمیت ملک کی اہم مسلم تنظیموں نے ان پر بےحد تنقید کی تھی۔

مولانا وسطانوی نے مہتمم بننے کے بعد کہا تھا کہ گجرات میں مسلمانوں کے حالات بہتر ہیں اور وہاں کے مسلمانوں کو ماضی کو بھلا کر آگے بڑھنا چاہیے۔

وسطانوی کے اس بیان پر سرکردہ مسلمانوں نے زبردست تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ مسلمانوں کے اہم ادارے کے مہتمم کے اس بیان سے یہ پیغام جاتا ہے کہ گجرات میں ہوئے قتل و عام ایک عام بات تھی جس کے لیے ریاست کے وزیر اعلٰی نریندر مودی کو معاف کیا جاسکتا ہے۔

مولانا وسطانوی کے اس بیان کے بعد مجلس شورٰی نے ایک عبوری مہتمم کی تقرری کے علاوہ وسطانوی پر لگے الزامات کی تفتیش کے لیے تین ممبران پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی تھی۔

بتایا جاتا ہے اتوار کو ہوئے اجلاس میں مجلس شورٰی نے مولانا وسطانوی کو استعفی دینا کا موقع دیے بغیر ووٹنگ کے ذریعے انہیں انکے عہدے سے برطرف کردیا۔

مولانا وسطانوی کا تعلق گجرات سے ہے اور دارلعلوم کی سو برس تاریخ میں وہ پہلے گجراتی تھے جنہیں مہتم کے عہدہ دیا گیا تھا۔

بعض ماہرین کا خیال ہے کہ وسطانوی ترقی اور جدیدیت کا نظریہ رکھتے ہیں لیکن اپنے غیر ذمہ دارانہ بیان اور سوچ کے سبب انہوں نے ایک اہم موقع گنوا دیا ہے۔

بی بی سی اردو۔
__________________


http:// haroonazam.wordpress.com

ھارون اعظم کا بلاگ۔

 
ھارون اعظم's Avatar
ھارون اعظم
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,930 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 182
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
shafresha (25-07-11), آبی ٹوکول (24-07-11), شمشاد احمد (24-07-11)
پرانا 24-07-11, 08:49 PM   #2
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,687
شکریہ: 9,130
3,926 مراسلہ میں 13,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اچھا ويسے لگتا تو نہيں كہ صرف ايك بيان ہي اس كا سبب بنا ہو گا۔۔۔۔۔۔۔
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
shafresha (25-07-11), ھارون اعظم (24-07-11), آبی ٹوکول (24-07-11)
پرانا 24-07-11, 10:18 PM   #3
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,348
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بھارت ؟
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (25-07-11)
پرانا 24-07-11, 11:25 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 2,286
کمائي: 26,508
شکریہ: 8,476
1,586 مراسلہ میں 3,509 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اچھا فیصلہ ہے ۔دارالعلوم دیوبند کے مہتمم کو ایسا بیان نہیں دینا چاہیے جس سے مسلمانوں کی دل آزاری ہو
نبیل خان آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے نبیل خان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (25-07-11), ھارون اعظم (25-07-11)
جواب

Tags
india, فیصلہ, کرتے, کردیا, گے, پہلے, وزیر, لیا, چار, موقع, ملک, منظور, مسلم, مسلمانوں, مطابق, اپنے, بننے, خلاف, دیے, دینا, ذمہ, رکھنے, سوچ, غلام, صحافی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ایوانِ وزیراعلیٰ پنجاب کو خواتین کی آئی ٹی یونیورسٹی بنادیا گیا عبدالقدوس خبریں 10 14-02-12 01:02 AM
ہاورڈ یونیورسٹی کے نمائندے کو معزول چیف جسٹس کو ایوارڈ دینے سے روک دیا گیا عبدالقدوس خبریں 1 01-03-11 07:30 PM
ایوان صدر اور وزیراعظم کے سکیورٹی اہلکاروں کی مکمل چھان بین شروع گلاب خان خبریں 1 01-03-11 07:25 PM
”آئیفا ایوارڈزکاؤنٹ ڈاؤن“ اور ”آئیفا ایوارڈزویک اینڈ ود اسٹارز“آج جیو سے پ عبدالقدوس خبریں 0 22-06-08 08:51 PM
یورو کپ فٹبال:روس، ہالینڈکو3-1شکست دے کرسیمی فائنل میں پہنچ گیا بیسل … یور عبدالقدوس خبریں 0 22-06-08 08:32 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:34 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger