واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


دالبندین زلزلہ ایٹمی دھماکوں کا شاخسانہ تو نہیں، افواہیں گردش کرتی رہیں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 20-01-11, 06:24 AM   #1
دالبندین زلزلہ ایٹمی دھماکوں کا شاخسانہ تو نہیں، افواہیں گردش کرتی رہیں
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 20-01-11, 06:24 AM

اسلام آباد (طاہر خلیل) اسلام آباد میں یہ افواہیں بھی گردش کرتی رہیں کہ دالبندین کا زلزلہ 1998ءمیں چاغی کے پہاڑوں میں ایٹمی دھماکے کا شاخسانہ ہوسکتا ہے، اس حوالے سے جب اس نمائندے نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) ندیم احمد سے مذکورہ سوال کیا تو انہوں نے واضح انداز میں اس تاثر کی نفی کی اور کہا کہ زلزلے کا ایٹمی دھماکے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ایٹمی دھماکے والے پہاڑی مقام پر ہمارے ماہرین موجود ہیں اور ان پہاڑوں میں کوئی مدوجزر نہیں ہے، جنرل ندیم کا کہنا تھا کہ زلزلے کی شدت بہت زیادہ تھی مگر کوئی نقصان نہیں ہوا۔ 100 کے لگ بھگ کچے گھر گر گئے ہیں لیکن کوئی جاںبحق اور زخمی نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بڑے زلزلے کے بعد چھوٹے درجے کے زلزلے آتے رہیں گے اور رات کو بھی 4.6 ریکٹر سکیل کی شدت سے آفٹر شاک آیا تھا اور مزید مکانات گرسکتے ہیں اور نقصان بھی ہوسکتا ہے۔ 1998ءمیں چاغی کے مشہور ”راسکوہ“ میں ایٹمی دھماکہ کے ایک سنیئر سائنس دان نے ’جنگ“ کے استفسار پر کیا کہ دالبندین کے اس شدید زلزلے کا پاکستان کے ایٹمی دھماکوں سے کوئی تعلق نہیں بنتا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ 1998ءمیں ایٹمی دھماکے کرنے والی ٹیم میں شامل تھے۔ ایٹمی دھماکے ”راسکوہ“ پہاڑ کے اندر زمین کی سطح پر کئے گئے تھے۔ یہ زیر زمین نہیں تھے جبکہ زلزلہ زیر زمین 14کلومیٹر سے آیا تھا۔ سینئر سائنس دان کا کہنا تھا کہ 1998ءمیں جب پاکستان نے ایٹمی دھماکے کئے تھے تو پوری دنیا میں بڑا جھٹکا محسوس ہواتھا اور دنیا اس زلزلے سے ہل گئی تھی اسلئے دالبندین زلزلے کو ایٹمی زلزلے سے مشابہت نہیں دی جاسکتی۔ دریں اثناءنیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے خدشے کا اظہار کیا ہے کہ دالبندین کے بڑے زلزلے کے بعد چھوٹے زلزلے بھی آسکتے ہیں۔ این ڈی ایم اے نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ آفٹر شاکس سے نقصانات سے بچنے کے لئے حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔ اس ضمن میں این ڈی ایم اے نے 18 نکاتی حفاظتی تدابیر کا ایجنڈا جاری کیا ہے۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,972 مراسلہ میں 8,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 170
Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم (21-01-11)
جواب

Tags
ہواتھا, ہوسکتا, ہے۔, کوئی, کلومیٹر, کریں۔, گھر, گئی, پاکستان, ندیم, مقام, این, انداز, احمد, اسلام, بڑا, خلیل, دھماکہ, دنیا, رات, زلزلہ, سوال, سائنس, شدید, عوام


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
مشرق وسطیٰ کے اےک ملک مےں امیروں کےلئے شراب کی محفلیں سجتی ہیں، شہزادے بھی شرکت کر تے ہیں،وکی لیکس گلاب خان خبریں 3 10-12-10 08:03 AM
سمندر میں اترتا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں محمدعدنان وصی شاہ 7 08-12-09 02:18 PM
سمندر میں اترتا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں Zullu230 شعر و شاعری 6 26-03-08 10:28 AM
منتقل شدہ: ڈانسز ہماری فلموں کا لازمی جزو ہیں، دنیا میں ڈانسز کے موضوع پر فلمیں بنتی ہیں خرم شہزاد خرم فن و فنکار 0 08-08-07 01:17 PM
ڈانسز ہماری فلموں کا لازمی جزو ہیں، دنیا میں ڈانسز کے موضوع پر فلمیں بنتی ہیں عبدالقدوس فلمی دنیا 4 18-06-07 12:28 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:34 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger