واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


دبئی : 5 سالہ بچہ آٹھویں منزل سے گر کر ہلاک، ماں نے بھی دیوانہ وار اسی کھڑکی سے کود کر جان دے دی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 02-10-11, 03:35 AM   #1
دبئی : 5 سالہ بچہ آٹھویں منزل سے گر کر ہلاک، ماں نے بھی دیوانہ وار اسی کھڑکی سے کود کر جان دے دی
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 02-10-11, 03:35 AM

دبئی (جنگ نیوز) ایک ماں نے اپنے 5 سالہ بیٹے کی بلند عمارت کی کھڑکی سے گر کر حادثاتی موت پر چند منٹ بعد ہی آٹھویں منزل کی اسی کھڑکی سے کود کر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق یہ حادثہ جمیریا لیک ٹاور کی بلڈنگ نمبر MAG-214 میں گزشتہ روز صبح 7 بجے پیش آیا۔ دبئی پولیس کے ڈائریکٹر کریمنل انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ بریگیڈیئر خلیل ابراہیم المنصوری نے بتایا کہ 33 سالہ ماں اپنی 14 سالہ بیٹی کے ساتھ اسکول بس کے انتظار میں گراﺅنڈ فلور پر کھڑی تھی اور اپنے بیٹے کو کسی نگرانی کے بغیر اپارٹمنٹ میں چھوڑ آئی تھی۔ اس دوران انہوں نے دیکھا کہ ان کا بیٹا کھڑکی سے لٹکا ہوا ہے۔ ایک سیکیورٹی اہلکار نے اس کو دیکھا تو اس نے چیخ کر بچے کو پیچھے ہو جانے کے لیے کہا۔ ماں اپنے بچے کو بچانے کے لیے سیڑھیوں کی جانب بھاگی مگر بہت دیر ہوچکی تھی۔ وہ واپس آئی تو اس کا بچہ مر چکا تھا۔ یہ دیکھ کر وہ ہسٹریائی کیفیت کا شکار ہوگئی، دوڑتی ہوئی اپنے اپارٹمنٹ پہنچی اور آٹھویں منزل کی اس کھڑکی سے کود کر جان دے دی۔ پولیس کے مطابق بچہ گرنے کے چند لمحوں بعد خاتون فوری طور پر موت کا شکار ہوگئی۔ خاتون کا شوہر ملک سے باہر ہے جسے دوہرے سانحہ کی اطلاع دے دی گئی۔ اسکول بس کا انتظار کرنے والی بچی اپنی ماں اور بھائی کی اچانک موت پر گم صم ہے، اس کے رشتہ دار اس کی دیکھ بھال کررہے ہیں۔ سیکیورٹی گارڈ گرتے بچے کو کیچ کرنے کی کوشش میں زخمی ہوگیا اور اسپتال میں زیرعلاج ہے۔ مرحومہ خاتون کے پڑوسی انجینئر محمد حسن نے بتایا کہ متاثرہ فیملی کا تعلق ایران سے ہے۔ گلف نیوز کے مطابق بلند عمارتوں میں بچوں کے تحفظ کا معاملہ تشویشناک ہوگیا ہے۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,972 مراسلہ میں 8,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 154
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
مہتاب (02-10-11), مرزا عامر (02-10-11), حیدر (02-10-11), شمشاد احمد (02-10-11), عبدالقدوس (02-10-11)
پرانا 02-10-11, 11:29 AM   #2
Senior Member
 
مہتاب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2010
مراسلات: 2,033
کمائي: 22,563
شکریہ: 862
1,306 مراسلہ میں 2,830 بارشکریہ ادا کیا گیا
مہتاب کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں مہتاب کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

انا للہ و انا الیہ راجعون ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بچے کیلئے احتیاط تو کی ہوگی ۔ مگر جو اللہ چاہے اسی میں کوئی حکمت ہوگی









،
__________________
اے ایمان والو اللّٰہ سے ڈرو اور اسکی طرف وسیلہ ڈھونڈو (جس کی بدولت تمہیں اس کا قُرب حاصل ہو ) اور اس کی راہ میں جہاد کرو اس امید پر کہ فلاح پاؤ (المائدہ 35)
ندامت میں جھکے ہوئے سر سے اطاعت میں جھُکا ہوا سر بہتر ہے

Last edited by مہتاب; 02-10-11 at 11:37 AM.
مہتاب آف لائن ہے   Reply With Quote
مہتاب کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (02-10-11)
جواب

Tags
فوری, ہے۔, کوشش, پولیس, لمحوں, نیوز, موت, ملک, ماں, مطابق, ایران, بھائی, بچوں, بس, جانے, حسن, خودکشی, خلیل, دیکھا, دے, دبئی, شوہر, طور, عمارت, صبح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ڈاکٹر مرزا صدر زرداری کی پالیسیوں سے اختلاف کرنیوالے آٹھویں رہنما گلاب خان خبریں 0 04-09-11 03:19 AM
کمپیوٹر کی ساٹھویں سالگرہ شازل خبریں 14 27-06-08 10:30 AM
اسرائیل کے قیام کی ساٹھویں سالگرہ instafotos خبریں 0 08-05-08 07:01 AM
حکومت تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں سیاسی مواقع فراہم کرے، یورپی مبصر مشن عبدالقدوس خبریں 0 06-01-08 07:15 AM
اسلام آباد،ایمر جینسی اور پی سی او کیخلاف مظاہر ہ کر نیوالے طلبہ پر لاٹھی چارچ خرم شہزاد خرم خبریں 0 06-12-07 09:04 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:34 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger