واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


دفاعی ا شتر اک اور تعاون بڑھانے پر پاک چین اتفاق،دونوں ملک آزاد تجارت کیلئ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 16-04-08, 08:18 AM   #1
دفاعی ا شتر اک اور تعاون بڑھانے پر پاک چین اتفاق،دونوں ملک آزاد تجارت کیلئ
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 16-04-08, 08:18 AM

بیجنگ ، اُرمچی (جنگ نیوز) چین نے توانائی، معدنیات اور کان کنی کے شعبوں کی ترقی، مالیاتی شعبے میں تعاون اور مواصلات و ٹرانسپورٹ کے رابطوں کو بہتر بنانے کیلئے پاکستان کی معاونت کرنے پر بھرپور آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ دونوں ممالک نے دفاعی اشتراک اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ چین نے پاکستان کے مالیاتی اور توانائی کے شعبے میں تعاون اور کان کنی کے شعبے کو وسعت دینے میں مدد فراہم کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی ہے۔ صدر پرویز کے دورہ چین کے اختتام پر جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک نے پانی و بجلی، انجنیئرنگ و ٹیکنالوجیکل سائنسز، کھیلوں، خزانہ، خبروں کے تبادلے، سنگ ہوا یونیورسٹی میں پاکستانی ثقافتی و مواصلاتی مرکز کے قیام، اقتصادی و تجارتی تعاون، سرمایہ کاری میں تعاون اور چین کے خود مختار علاقے سن کیانگ اور پاکستان کے صوبہ سرحد کے درمیان تعاون اور دوستی کے فروغ سے متعلق 10 یادداشتوں پر بھی دستخط کئے گئے۔ اعلامیہ میں دو طرفہ آزاد تجارت کے سمجھوتے کو بھرپور انداز میں بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ صدر پرویز کے مطابق دونوں ممالک جلد ہی آزاد تجارت کیلئے ایک اور معاہدہ کریں گے۔ دونوں ممالک نے 15 ارب ڈالر کے تجارتی ہدف کو جلد از جلد حاصل کرنے کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان نے ”ون چائنا پالیسی“ اور تائیوان کی اپنی مادر وطن کو واپسی کیلئے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا، علیحدگی پسندی اور دہشت گردی جیسی منفی قوتوں کی مذمت کی اور انہیں مسترد کردیا۔ پاکستان نے بیجنگ اولمپکس کیلئے شاندار انتظامات کرنے پر چین کی حکومت اور عوام کی بھرپور تعریف کی اور چینی حکومت کو مکمل تعاون اور حمایت کا یقین دلایا۔ دریں اثناء منگل کو یہاں ”چائنا سن کیانگ۔ پاکستان اکنامک فورم“ سے خطاب کرتے ہوئے صدر پرویز نے کاروباری رہنماؤں کو بتایا کہ پاکستان میں توانائی کے شعبے بالخصوص کوئلہ سے پیدا ہونے والی بجلی، شمسی اور پن بجلی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات ہیں۔ انہوں نے چینی کاروباری شخصیات کو دعوت دی کہ وہ پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کریں، اس سے دو طرفہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔ صدر نے بینک آف چائنا کو پاکستانی بینکاری کے میدان میں شامل ہونے کی دعوت دی۔ اس موقع پر سنکیانگ کے گورنر نور باقری اور نائب گورنر مسعود قریشی اور پاکستانی وفد کے ارکان بھی موجود تھے۔ مزید برآں، سن کیانگ کے دارالحکومت کے دورے کے موقع پر صدر پرویز نے کہا کہ پاکستان توانائی کی کمی کو پورا کرنے کیلئے نیوکلیئر، ہائیڈل، تھرمل، متبادل ذرائع سمیت توانائی کے تمام وسائل کو بروئے کار لائے گا۔ انہوں نے سولر پینل اور انرجی پلانٹ تیار کرنے والی چینی کمپنی ”سن اوسس“ کا بھی دورہ کیا۔ یہ کمپنی 150 کلو واٹ سولر انرجی سسٹم کے علاوہ سولر توانائی سے متعلق آلات اور مصنوعات تیار کرتی ہے۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 259
Reply With Quote
جواب

Tags
پاک, پاکستان, پاکستانی, نیوز, چین, مکمل, موقع, جلد, شاندار, صوبہ, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاکستان کا سری لنکن فوج سے دفاعی تعاون، تامل ٹائیگرز کی شکست کا باعث بنا فرحان دانش خبریں 5 28-08-11 08:10 PM
کیا یہ واقعی مَردوں کا معاشرہ ہے سحر عمومی بحث 22 04-12-10 11:19 AM
تعارف ضروری ہے، واقعی! گلاب خان تعارف 36 29-09-09 09:23 PM
700 جوڑوں کی شادی کی اجتماعی تقریب nsa47 دلچسپ اور عجیب 10 07-02-09 03:52 PM
اسرائیل اور بھارت کا دفاعی تعاون چاچا کمال خبریں 1 15-08-07 01:50 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:37 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger