واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


دلچسپ اور عجیب

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-11-08, 09:46 AM   #1
دلچسپ اور عجیب
ابن جلال ابن جلال آف لائن ہے 08-11-08, 09:46 AM

دلچسپ اور عجیب

آسٹریلوی ہائی کورٹ نے مقدمہ کی سماعت کے دوران خراٹے لینے والے جج کے فیصلے کو بدل دیا
سڈنی ………… آسٹریلوی ہائی کورٹ نے منشیات کے دو سمگلروں کو دی جانے والی قید کی سزاٶں کو ختم کرنے کا حکم دیا جبکہ ان ملزمان کے خلاف مقدمہ کی سماعت کے دوران جج اکثر اونگھتا یا خراٹے لیتا تھا۔ آسٹریلوی ذرائع ابلاغ کے مطابق آسٹریلیا کی ہائی کورٹ نے اپنے فیصلہ میں قرار دیا ہے کہ مقدمہ کی سماعت کے دوران جج کو تمام نکات پر غور کرنا ہوتا ہے جبکہ اس دوران بار بار سونے ، غنودگی کا شکار ہونے یا اونگھنے سے انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوتے اور جیوری منصفانہ فیصلہ نہیں کرسکتی۔ آسٹریلوی ہائی کورٹ نے منشیات کی سمگلنگ کے دو ملزمان رافیل سین اور روبن مس ردادیویا کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے 13 سال قید کی سزائیں ختم کر دیں۔ ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ مقدمہ کی سماعت کے دوران بار بار اونگھنے اور سونے والے جج کو ریٹائر ہوجانا چاہئے۔ یہ امر قابل ذکر ہے نیند کے مسئلہ سے دوچار جج ڈور 2005ء میں ریٹائر ہوگئے تھے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭





جاپان میں 6 کلوگرام سونے سے تیار کردہ کیلنڈر کی نمائش اور فروخت شروع ہوگئی
ٹوکیو ………… جاپان میں سونے سے تیار کردہ کیلنڈر کی نمائش جاری ہے۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق سونے کا کیلنڈر جاپانی جیولرناناکاکی کنزوکے نے تیار کیا ہے ۔ 67 انچ لمبے اور 42 انچ چوڑے کیلنڈ کی تیاری میں کل 6 کلوگرام سونا استعمال کیا گیا ہے۔ اس کیلنڈر کی فروخت گزشتہ روز سے شروع کر دی گئی اور مذکورہ کیلنڈر کی قیمت تین لاکھ ڈالرز رکھی گئی ہے۔ کیلنڈر میں باقاعدہ طور پر مہینے دن اور تاریخ کے ہندسے بھی سونے سے لکھے گئے ہیں اور چارٹ نما کیلنڈر دور سے ہی چمکتا دکھائی دیتا ہے۔ خاتون جیولر ناناکاکی کنزوکے کا کہنا ہے کہ وہ کیلنڈرز زیادہ فروخت ہونے کی صورت میں مختلف سائز کے مزید کیلنڈرز بنائیں گی

 
ابن جلال's Avatar
ابن جلال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 269
Reply With Quote
ابن جلال کا شکریہ ادا کیا گیا
ابو عمار (08-11-08)
جواب

Tags
فروخت, کورٹ, قید, نیند, حکم, خلاف, سال


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
دلچسپ انڈے J.S دلچسپ اور عجیب 19 21-04-12 11:48 PM
دس تخلیقی اور دلچسپ گھڑیاں ابو عمار دلچسپ اور عجیب 2 11-02-10 05:08 PM
دلچسپ اور عجیب عمارات ابو عمار دلچسپ اور عجیب 3 28-12-09 09:03 AM
دلچسپ درخت J.S دلچسپ اور عجیب 0 24-08-08 04:21 AM
کرکٹ کے دلچسپ عالمی ریکارڈ وجدان دلچسپ اور عجیب 0 21-05-08 04:42 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:37 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger