واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


دنیا کی سب سے بڑی کمپنی کی سالانہ آمدنی پاکستان کے بجٹ سے 11 گنا زیادہ ہے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 30-04-11, 10:38 PM   #1
دنیا کی سب سے بڑی کمپنی کی سالانہ آمدنی پاکستان کے بجٹ سے 11 گنا زیادہ ہے
ذوالفقار علی ذوالفقار علی آف لائن ہے 30-04-11, 10:38 PM

لاہور (رپورٹ : نوید طارق) دنیا کی سب سے بڑی امریکی کمپنی کی آمدنی چھٹی بڑی آبادی والے ملک پاکستان کے سالانہ بجٹ سے 11 گنا جبکہ دوسرے بڑے ملک بھارت کے بجٹ سے 59 فیصد زیادہ ہے۔ دنیا کی 100 بڑی کمپنیوں میں سے 31 امریکی ہیں، صرف 2 کمپنیوں کا تعلق اسلامی ممالک سے ہے، 22 کمپنیاں آئل اور گیس کی ہیں۔ جب ڈویلپمنٹ رپورٹنگ سیل نے فنانشنل ٹائمز گلوبل، فوربس اور مختلف اداروں کی سالانہ رپورٹس سمیت دیگر ذرائع سے حاصل شدہ معلومات کی بنا پر آمدنی کے لحاظ سے دنیا کی 100 بڑی کمپنیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا ہے اس کے مطابق 43 کمپنیوں کا تعلق یورپ، 34 کا براعظم امریکا اور 23 کمپنیوں کا ایشیا سے ہے۔ 8500 اسٹورز پر مشتمل دنیا کی سب سے بڑی امریکی ریٹیل کمپنی، وال مارٹ کی سالانہ آمدنی (408 ارب ڈالر) آبادی کے لحاظ سے چھٹے بڑے ملک پاکستان کے سالانہ بجٹ (36 ارب ڈالر) سے 1100 فیصد سے زیادہ ہے جبکہ کمپنی کی آمدنی آبادی کے لحاظ سے دنیا کے دوسرے بڑے ملک بھارت کے بجٹ (257 ارب ڈالر) سے 59 فیصد زیادہ ہے۔ مہیا اعداد و شمار کے مطابق مذکورہ امریکی ریٹیل کمپنی نے ایک برس کے دوران 27 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی خیرات کی۔ دوسرے نمبر پر آئل و گیس کی برطانوی اور ڈچ کمپنی (Royal Dutch Shell) نے 368، تیسرے نمبر پر آئل و گیس کی امریکی کمپنی (Exxon Mobil) 301، چوتھے نمبر پر آئل و گیس کی برطانوی کمپنی 297(BP)، پانچویں نمبر پر آئل و گیس کی سعودی کمپنی 233 (Saudi Aramco)، چھٹے نمبر پر موٹر کاروں کی جاپانی کمپنی 203 (Motors Toyata) ساتویں نمبر پر کثیر الصنعتی جاپانی کمپنی 200(Japan Post Holdings) آٹھویں نمبر پر آئل و گیس کی امریکی کمپنی 198 (Conoco Phillips) نویں نمبر پر آئل و گیس کی چینی کمپنی 197(Sinopec) نویں نمبر پر خام مال کی ڈس اور سوئس کمپنی 197 (Vitol) اور دسویں نمبر پر آئل کی فرنچ کمپنی (Total S.A) نے 189 بلین ڈالر کی آمدنی حاصل کی۔ دنیا کی 100 بڑی کمپنیوں میں سے امریکا کی سب سے زیادہ 31، جاپان اور جرمنی کی 12،12 فرانس 9، برطانیہ 6، سوئٹزر لینڈ اور اٹلی کی 4 4,، چین اور جنوبی کوریا کی 3 ،3 روس اور اسپین کی ,2 2 جبکہ ہالینڈ و برطانیہ (مشترکہ)، سعودی عرب، سوئٹزر لینڈ اور ہالینڈ کی مشترکہ جبکہ کویت، ہالینڈ، برازیل، بلیجیئم، فن لینڈ، میکسیکو، ناروے، ایران اور وینزویلا کی ایک ،ایک کمپنی ہے۔ دنیا کی 100 بڑی کمپنیوں میں سے 22 آئل و گیس، 10 کثیر الصنعتی جبکہ ریٹل، مالیاتی ادارے، کاریں بنانے کی الگ الگ 9 ،9، ٹیلی کمیونیکیشن کی 7، بنک 5 اس کے علاوہ انشورنس ہیلتھ کیئر، بجلی و گیس کی پیداوار کی الگ الگ 4، خام مال اور الیکٹرونکس کی الگ الگ 3 تین، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پبلک یوٹیلیٹیز کی الگ الگ 2، 2 جبکہ کیمیکل، کنزیومر گڈز، ایرواسپیس، زراعت، فوڈ پراسیسنگ اور انرجی کی صنعت کی الگ الگ ایک ایک کمپنی شامل ہے۔
جنگ
__________________
لا فتی الا علیّ لا سیف الاّ ذوالفقار

 
ذوالفقار علی's Avatar
ذوالفقار علی
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Apr 2011
مراسلات: 130
شکریہ: 62
76 مراسلہ میں 164 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 152
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ذوالفقار علی کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (01-05-11), ایکسٹو (30-04-11), احمد بلال (30-04-11)
پرانا 30-04-11, 11:12 PM   #2
Senior Member
 
ایکسٹو's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 766
کمائي: 12,964
شکریہ: 1,216
532 مراسلہ میں 1,580 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

پاکستان کی"آبادی بڑھاو"کمپنی سب آگے ہے....بھلا کوئی بتائے گا یہ امریکیوں سے کتنے فیصد آگے ہے؟
ایکسٹو آف لائن ہے   Reply With Quote
ایکسٹو کا شکریہ ادا کیا گیا
احمد بلال (30-04-11)
جواب

Tags
japan, saudi, ہیں،, ہے۔, ہے،, کوریا, ٹیلی, پاکستان, لیا, لاہور, لحاظ, ملک, مطابق, معلومات, آبادی, ایران, انفارمیشن ٹیکنالوجی, اداروں, اسلامی, بھارت, بڑے, بجٹ, برطانوی, دنیا, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
حسن سلوک کا سب سے زیادہ مستحق ابو عمار خاندانی زندگی 5 12-01-11 01:25 PM
سرچ انجن آپٹیمائزیشن پر پاکستان کا پہلااردو بلاگ sainompk ویب سائٹس کا جائزہ 0 18-05-10 12:37 PM
پاکستان مضبوط جنگ میں‌بھارت کا زیادہ نقصان ہوگا محمدعدنان خبریں 0 15-12-08 08:29 AM
پاکستان دنیا کا سب سے زیادہ مہمان نواز ملک ہے‘ اقوام متحدہ مسٹر گرزلی خبریں 0 22-06-08 03:16 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:41 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger