|
دوغلا پن ‘‘پاکستان کے مقابلے میں بھارت محفوظ، کپتان آسٹریلوی کرکٹ ٹیم

18-09-08, 10:52 PM
دوغلا پن ‘‘آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان رکی پونٹنگ نے بھارت کو سکیورٹی کے لحاظ سے محفوظ ملک قرار دیدیا
کینبرا(پاک ڈاٹ نیٹ) بھارت کے دارالحکومت دہلی میں بم دھماکوں کے باوجود آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے بھارت کو محفوظ ملک قرار دے دیا اور کہا کہ انڈیا کی سیکیورٹی کا موازنہ پاکستان سے نہیں کیا جاسکتا انہیں کپتان اور کھلاڑی کی حیثیت سے بھارت کا دورہ کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں۔ کینبرا میں پارلیمنٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے کہا کہ اس وقت پاکستان اور بھارت میں سیکیورٹی صورتحال بہت مختلف ہے اور کرکٹ آسٹریلیا نے اس کی پوری وضاحت کردی ہے ، اس وقت ٹیم کا کپتان اور کھلاڑی ہونے کی حیثیت سے وہ کرکٹ آسٹریلیا اور پلیئرز ایسوسی ایشن کی ہدایت پر کسی پریشانی کے بغیر بھارت کا دورہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ دوسری جانب سابق آسٹریلوی بیٹسمین ڈین جونز نے کرکٹ آسٹریلیا کے سیکیورٹی پر دوہرے معیار کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ڈین جونز کا کہنا ہے کہ ایسی کیا وجہ ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کے لئے بی سی سی آئی کے سامنے کوئی واضح موقف اختیار نہیں کرسکتا۔ انڈین کرکٹ لیگ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی حیثیت سے وہ متعدد مرتبہ بھارت جاچکے ہیں ، لیکن دہلی بم دھماکوں کے بعد اب انہیں انڈیا جانے میں ہچکچاہٹ محسوس ہورہی ہے۔
|
ابن جلال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|