واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


دو عہدے، فل کورٹ بینچ کی درخواست مسترد

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 17-09-07, 12:35 PM   #1
دو عہدے، فل کورٹ بینچ کی درخواست مسترد
چاچا کمال چاچا کمال آف لائن ہے 17-09-07, 12:35 PM

سپریم کورٹ آف پاکستان کے نو رکنی ایک بینچ نے صدر کے دو عہدوں سے متعلق پٹیشنوں کی سماعت کے لیے فل کورٹ بینچ تشکیل دینے کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔
صدر جنرل پرویز مشرف کے دو عہدوں کے خلاف درخواستوں کی سماعت اب جسٹس بھگوان داس کی سربراہی میں کام کرنے والا یہی نو رکنی بینچ کرے گا۔

فل کورٹ تشکیل دینے سے متعلق درخواستیں جماعت اسلامی کے امیر قاضی حسین احمد اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے دائر کی تھیں۔

حکومت کی طرف سے اٹارنی جنرل ملک محمد قیوم اور صدر جنرل مشرف کی نمائندگی کرنے والے سینئر قانوان دان شریف الدین پیرزادہ نے ان درخواستوں کی مخالفت کی۔

اٹارنی جنرل ملک محمد قیوم نے کہا کہ صدر کے دو عہدوں کے بارے میں آئینی درخواستوں کی سماعت نو رکنی بینچ کے سامنے ہی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ قاضی حسین احمد اور عمران خان کو بینچ کے بارے میں اعتراض اس وقت کرنا چاہیے تھا جب چھ ستمبر کو اس کی تشکیل ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ سن دو ہزار پانچ میں صدر کے دو عہدوں کے بارے پاکستان لائرز فورم کی آئینی درخواست کی سماعت ایک پانچ رکنی بینچ نے کی تھی جبکہ سن دو ہزار دو میں قاضی حسین احمد کی اسی نوعیت کی پٹیشن کی سماعت ایک نو رکنی بینچ کے سامنے ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کسی فریق نے فل کورٹ بینچ تشکیل دینے کی درخواست نہیں کی تھی۔

فل کورٹ بینچ کی تشکیل کے لیے دائر کی گئی درخواستوں کے حق میں دلائل دیتے ہوئے عمران خان کے وکیل حامد خان نے عاصمہ جہانگیر کیس سے لیکر چیف جسٹس کیس تک دس ایسے مقدمات کا حوالہ دیا جن کی سماعت فل کورٹ بینچ کے سامنے ہوئی تھی۔

قاضی حسین احمد کے وکیل اکرم شیخ نے کہا کہ انہیں نو رکنی بینچ میں شامل سپریم کورٹ کے ججوں کی اہلیت پر کوئی شک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ فل کورٹ بینچ کی تشکیل اس لیے چاہتے ہیں کیونکہ صدر کے دو عہدوں سے متعلق آئینی درخواستیں ملک کے سولہ کروڑ عوام کے جمہوری حقوق سے متعلق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان آئینی درخواستوں پر فیصلے سے ظاہر ہو کہ پوری سپریم کورٹ اس فیصلے میں شامل ہے۔

پاکستان لائرز فورم کے سربراہ اے کے ڈوگر نے کہا کہ نو رکنی بینچ تشکیل دیتے ہوئے چیف جسٹس نے اپنے انتظامی اختیارات استعمال کیے ہیں اور یہ ان کی طرف سے دیا جانے والا کوئی عدالتی فیصلہ نہیں ہے۔

بی بی سی

 
چاچا کمال's Avatar
چاچا کمال
Senior Member
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 47
مراسلات: 938
شکریہ: 36
189 مراسلہ میں 304 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 445
Reply With Quote
جواب

Tags
فورم, کورٹ, پاکستان, امیر, اسلامی, خلاف, خان, درخواست, سپریم, عمران, عمران خان, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
فتح کو ترس آ گیا ، پاکستان سے برطانیہ کو پہلی شکست جاویداسد خبریں 3 18-09-10 09:11 PM
پاکستان: ایک ناکام ریاست حیدر اپکے کالم 20 26-05-10 05:47 AM
ایٹمی اسلحے خانے کی براہ راست رسائی ،امریکی درخواست آج مسترد کردیجائیگی عبدالقدوس خبریں 3 16-04-08 06:23 PM
نواز ، بے نظیر کے دھاندلی کے بیانات شکست کی تیاریاں ہیں،پاکستان میں عدم استحکام پیدا کیا گیا تو امر یکا کو بعد میں پشیمانی ہو گی،صد ر پر وی خرم شہزاد خرم خبریں 0 10-12-07 08:36 AM
ذیل میں صوبہ بلوچستان، پاکستان کے شہروں کی فہرست ہے۔ خرم شہزاد خرم میرا پاکستان 0 11-10-07 09:06 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:44 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger