|
دو ڈرون حملوں میں آٹھ عسکریت پسند ہلاک

10-01-10, 02:32 PM
گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان پر کیے جانے والے دو ڈرون حملوں میں دو مبینہ غیر ملکیوں سمیت آٹھ عسکریت پسند ہلاک بتائے جاتے ہیں۔
شمالی وزیرستان میں سنیچر کی رات کیے جانے والے ڈرون حملے میں تین عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔
پولیٹیکل حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملہ میرانشاہ سے چالیس کلو میٹر دور افغان سرحد کے قریب ایک مشتبہ ٹھکانے پر کیا گیا۔
حکام کے مطابق ابتدائی اطلاع کے مطابق یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس حملے سے ہلاک ہونے والوں میں کوئی غیر ملکی یا کوئی اہم طالب رہنما بھی شامل ہے یا نہیں۔
اس سے پہلے شمالی وزیرستان کے حکام نے بتایا تھا کہ امریکی جاسوسی طیاروں نے جمعہ کی شب ایک گاڑی کو نشانہ بنایا ہے جس میں دو غیر ملکیوں سمیت پانچ عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔
پہلے حملے کے بارے میں پولٹیکل انتظامیہ کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ جمعہ کی رات ساڑھے سات بجے کے قریب میرانشاہ سے کوئی بارہ کلومیٹر دور پلالئی کے مقام پر امریکی جاسوسی طیاروں نے ایک گاڑی پر دو مزیائل داغے۔ ان کے بقول گاڑی میں سوار پانچ مبینہ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔
ان کے مطابق ہلاک شدگان میں دو مبینہ غیر ملکی بھی شامل ہیں تاہم ان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے جبکہ باقی تین مقامی عسکریت پسند تھے۔
حکام کے مطابق پہلے حملے کے ہلاک شدگان میں دو مبینہ غیر ملکی بھی شامل ہیں تاہم ان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے جبکہ باقی تین مقامی عسکریت پسند تھے
شمالی وزیرستان میں گزشتہ نو دنوں کے دوران اس سے پہلے پانچ حملے کیے گئے ہیں اور زیادہ ڈرون حملے سراج الدین حقانی کے زیر اثر علاقوں پر کیے گئے ہیں۔ حقانی نیٹ ورک پر امریکہ کا الزام ہے کہ وہ سرحد پار افغانستان میں اتحادی افواج پر حملوں میں ملوث ہے۔
جمعہ کو ہی پاکستان کے دورے کے اختتام پر امریکی وفد کے سربراہ جان مکین نے پاکستانی سرزمین پر ڈرون حملوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈرون خوفناک دشمن کے خلاف امریکی فوج کو حاصل ہتھیاروں میں سے ایک اہم اور مؤثر ہتھیار ہے۔
اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے صدر اور وزیراعظم سے ان کی ملاقاتوں میں ڈرون حملوں کے بارے میں ان کی بات چیت ہوئی ہے اور اس سلسلے میں امریکہ اور پاکستان میں کچھ اختلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’ہم ہربات پر متفق نہیں ہیں، لیکن جیسا کہ میں کہہ چکا ہوں اور میری حکومت نے بھی کہاہے کہ ڈرون ایک اہم ہتھیار ہے جسے ہمیں ایک خطرناک اور ثابت قدم دشمن کے خلاف ضرور استعمال کرنا چاہیے‘۔
بی بی سی اردو
__________________
محتاج اصلاح و دعا
|
راجہ اکرام
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,576
شکریہ: 25,210
16,394 مراسلہ میں 41,641 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|