|
دھاندلی کر نیوالوں سے سختی سے نمٹیں گے،انتخابات ہر صورت میں 18 فروری کو ہو نگے،الیکشن کمیشن

04-02-08, 06:40 AM
دھاندلی کر نیوالوں سے سختی سے نمٹیں گے،انتخابات ہر صورت میں 18 فروری کو ہو نگے،الیکشن کمیشن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ عام انتخابات کیلئے قائم کئے گئے پولنگ اسٹیشنوں میں سے حساس پولنگ اسٹیشنوں کی فہرست مرتب کی جارہی ہے جسکے بعد چاروں صوبائی حکومتوں کی مشاورت سے ان پولنگ اسٹیشنوں پر فوج یا پیرا ملٹری فورسز کی تعیناتی کا فیصلہ کیا جائے گا ۔انہوں نے واضح کیا کہ دھاندلی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ 18 فروری کو ہی ہونگے، وہ اتوار کو صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس ( ر) قاضی محمد فاروق کی زیر صدارت چاروں صوبوں کے اعلیٰ حکام کے ساتھ عام انتخابات کے سلسلے میں کئے گئے انتظامات اور امن و امان کی صورتحال سے متعلق اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے، قبل ازیں چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) قاضی محمد فاروق کی زیر صدارت منعقد اجلاس میں چاروں صوبائی الیکشن کمشنر نے شرکت کی اور چیف الیکشن کمشنر کو عام انتخابات سے متعلق کئے گئے انتظامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی کنور دلشاد نے چاروں صوبوں میں انتخابات کے سلسلے میں کئے گئے انتظامات پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولنگ کے دن امن و امان برقرار رکھنا اور فورسز کی کمی کو پورا کرنا صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انتخابات کے بائیکاٹ سے ٹرن آؤٹ پر کوئی فرق نہیں پڑے گا تاہم الیکشن کمیشن کا کام الیکشن کا انعقاد ہے ووٹ ڈالنا عوام کا کام ہے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سوات اور دیگر قبائلی علاقوں میں بھی انتخابات معمول کے مطابق ہونگے انہوں نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات سرکاری اہلکاروں افسران اور پولنگ عملے کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ وہ مکمل طور پر غیر جانبدار رہیں۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|