|
دھاندلی ہو ئی تو حکمران عوامی سیلاب میں بہہ جائینگے،کمزور پارلیمنٹ لانے کے منصوبے نہ بنائے جائیں،بینظیر

17-12-07, 08:23 AM
دھاندلی ہو ئی تو حکمران عوامی سیلاب میں بہہ جائینگے،کمزور پارلیمنٹ لانے کے منصوبے نہ بنائے جائیں،بینظیر
کوئٹہ (ایجنسیاں، جنگ نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئر پرسن اور سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابی عمل میں ایجنسیوں کی مداخلت روکنے میں قطعی ناکام ہوگیا ہے، سرفراز بگٹی کا اغواء روکنے ، حکومتی مشینری کے استعال ، ووٹر لسٹوں کی فراہمی، گھوسٹ پولنگ اسٹیشنوں کے خاتمے اور تبادلے رکوانے سمیت کسی شکایت پر کارروائی نہیں کی گئی، الیکشن ڈیوٹی پر سرکاری ملازمین اور عوام دھاندلی روکنے کیلئے اٹھ کھڑے ہوں، دھاندلی ہوئی تو حکمران عوامی سیلاب میں بہہ جائیں گے، ہنگ (معلّق) پارلیمنٹ لانے کے منصوبے نہ بنائے جائیں، احتجاجاً انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، بائیکاٹ سے غیر جمہوری قوتوں کیلئے میدان خالی ہوسکتا ہے، عوام کی تقدیر کے ساتھ کسی کو کھیلنے نہیں دیں گے، دھرتی کو بچانے کیلئے امن کی بحالی ناگزیر ہے، مضبوط و مستحکم پاکستان اس وقت تک ممکن نہیں جب تک صوبوں کو عزت نہیں دی جاتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اکبر بگٹی کے صاحبزادے طلال بگٹی کی رہائش گاہ پر ان کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے اور کوئٹہ سے کراچی روانگی کے موقع پر کوئٹہ ائر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ طلال بگٹی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹٰی نواب اکبر بگٹی کے قتل کی مذمت کرتی ہے جس کی وجہ سے بلوچستان کے عوام میں وفاق سے دوری کا احساس بڑھ گیا ہے انہوں نے بڑی تعداد میں سیاسی کارکنوں کی گمشدگی کی بھی مذمت کی اور ریاستی ایجنسیوں کا نشانہ بنانے اور بالاچ مری اور برہمداغ بگٹی کے ساتھ روا رکھے جانے والے حکومتی سلوک کی بھی مذمت کی۔ اس سے قبل بینظیر بھٹو نے وکلاء برادری کے نمائندوں اور پیپلز لائرز فورم کے اراکین سے بھی ملاقات کی۔ بعد ازاں کراچی جانے سے قبل کوئٹہ ائر پورٹ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بینظیر بھٹو نے کہا کہ پاکستان کو صرف جمہوریت کے ذریعے اور عسکریت پسندی کا خاتمہ کرکے بچایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ اپنے حقوق کی جنگ لڑنے کا وعدہ کریں اور اپنے ووٹ کے حق کو استعمال کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے ذریعے اپنی جدوجہد جاری رکھیں نہ کہ بم اور گولیوں کا استعمال کریں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ سیاسی انتقام اور بلوچستان میں فوجی آپریشن کا فوری خاتمہ کیا جائے۔ نیشنل کمانڈ اتھارٹی کے قیام کے متعلق انہوں نے کہا کہ اب جبکہ انتخابات سر پر ہیں اس لئے یہ معاملہ آئندہ پارلیمنٹ پر چھوڑ دیا جانا چاہیے تھا، اس ادارے کی تشکیل اور اس کے اختیارات صدر کے پاس ہونا اچھی بات نہیں، یہ ایک حساس معاملہ ہے جسے آئندہ پارلیمنٹ پر چھوڑ دینا چاہئے تھا۔ انتخابات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ایک انٹیلی جنس ایجنسی کے اہلکاروں نے پیپلز پارٹی کے امید واروں سے رابطہ کیا اور ان پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی۔ ادھر بینظیر بھٹو31دسمبر کو ایک روزہ دورہ پر مظفر گڑھ پہنچیں گی۔ وہ یہاں گیارہ بجے کالج گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گی۔بعد ازاں پی پی پی کے پارٹی ٹکٹ ہولڈروں،ضلعی و تحصیل عہدیداروں اور صحافیوں سے ملاقات کریں گی۔
|
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|