|
دھمکیوں اور سکیورٹی کلیرنس نہ ملنے کے باوجود شہباز شریف کی سرگرمیاں جاری

17-09-11, 06:13 AM
لاہور (پرویز بشیر سے) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو گزشتہ چند ماہ میں جان سے مارنے کی جو دھمکیاں ملی تھیں اس بارے میں تحقیقات و تفتیش جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق ان دھمکیوں کے بارے میں مرکزی و صوبائی خفیہ ایجنسیوں نے آگاہ کیا تھا اور بتایا تھا کہ ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو میں مداخلت کرکے ان سازشوں اور سرگرمیوں کا اندازہ لگایا گیا تھا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ دھمکیوں کے بارے میں گفتگو سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ لوگ قبائلی علاقوں یا افغانستان کے ساتھ پاکستان کے سرحدی علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں تاہم ان کے بارے میں حتمی اندازے مشکل ہیں۔ دریں اثناءشہباز شریف نے ملک کی موجودہ صورتحال اور ڈینگی کی وبا صوبے میں پھیلنے کی وجہ سے ایجنسیوں اور سکیورٹی کی جانب سے بار بار تنبیہ اور ہوشیار رہنے کے باوجود اپنی سرگرمیاں بھرپور طریقے سے شروع کر رکھی ہیں جبکہ سکیورٹی کی جانب سے خاص طور پر ہسپتالوں کے دورے کی سکیورٹی کی کلیرنس نہیں دی جاتی۔ وزیراعلیٰ نے یہ کہہ کر ایجنسیوں اور سکیورٹی اہلکاروں کی ہدایت اور تنبیہ کو مسترد کردیا کہ ایسے مشکل وقت میں، میں گھر یا دفتر میں بیٹھ نہیں سکتا۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________
(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)
|
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,972 مراسلہ میں 8,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|