واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


دہری شہریت سے متعلق ، غلط بیانی پر 5 سال نااہلی، 3سال جیل ہوگی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 21-12-11, 05:41 AM   #1
دہری شہریت سے متعلق ، غلط بیانی پر 5 سال نااہلی، 3سال جیل ہوگی
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 21-12-11, 05:41 AM

اسلام آباد (طاہر خلیل) دوہری شہریت والوں کے الیکشن لڑنے پر پابندی کا اطلاق شروع ہو گیا۔ اعظم سواتی کی نشست پر آج سینٹ امیدواروں سے نیا حلف نامہ لیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) حامد علی مرزا کی ہدایت پر جے یو آئی سے تحریک انصاف جانے والے سینیٹر اعظم سواتی کی خالی کردہ نشست پر آج سینٹ امیدواروں کو حلفیہ بیان دینا ہو گا کہ وہ دوہری شہریت نہیں رکھتے۔ سینٹ کی اس خالی نشست پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے ارکان 4 جنوری کو نئے سینیٹر کا انتخاب کرینگے۔ ذرائع نے کہا کہ غلط بیانی اور غلط حلف نامہ جمع کرانے والوں کو 5سال کیلئے نااہل قرار اور 3سال جیل کاٹنا ہو گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مستقبل کے تمام ضمنی انتخابات پر اس حکم کا اطلاق ہو گا اور انتخابات کے نتیجے میں بننے والی اگلی پارلیمان میں کوئی دوہری شہریت والا رکن نہیں ہو گا۔

جنگ
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,972 مراسلہ میں 8,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 70
Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
skjatala (21-12-11)
پرانا 21-12-11, 05:42 AM   #2
Senior Member
 
گلاب خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
کمائي: 94,074
شکریہ: 1,535
2,972 مراسلہ میں 8,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default دُہری شہریت سے متعلق قانون فرح ناز پہلا شکار بنیں گی

اسلام آباد (رپورٹ: عمر چیمہ) امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کے مصائب کچھ کم نہیں ہوئے بلکہ انہیں ابھی مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ جب ان کی پاکستانی نژاد امریکی اہلیہ فرح ناز اصفہانی الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نئے وضع کردہ قانون کا پہلا شکار بنیں گی۔ گزشتہ پیر کو الیکشن کمیشن نے دہری شہریت کے ارکان پارلیمنٹ کو ان کی رکنیت سے محروم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ فرح ناز اصفہانی قومی اسمبلی کی رکن ہیں۔ گوکہ کئی سینیٹرز اور ارکان قومی اسمبلی کے بارے میں دہری شہریت کے حامل ہونے کا شک ہے۔ فرح ناز کی امریکی شہریت سرکاری طور پر ثابت ہے کیونکہ امریکی محکمہ خارجہ نے حسین حقانی کو غیر ملکی سفارتکاروں کی اس فہرست میں شامل کر رکھا ہے جن کی بیویاں امریکی شہریت کی حامل ہیں۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد نے بتایا کہ دہری شہریت کے حامل ارکان کی نااہلیت کا قانون موجودہ ارکان پارلیمنٹ اور آئندہ انتخابات لڑنے کے خواہشمند امیدواروں پر ہوتا ہے جبکہ آئین کا آرٹیکل 63(1)C بھی اس قانون کی توثیق کرتا ہے۔ اس طرح الیکشن کمیشن کا وضع کردہ نیا قانون آئین کے عین مطابق بھی ہے الیکشن کمیشن نے وضاحت کی کہ دہری شہریت کے حامل ارکان کے خلاف کارروائی پارلیمنٹ یا عدالت کی ہدایت پر ہوگی۔ تاہم ایسے متعدد ارکان نے الیکشن کمیشن کے نئے قانون پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں تبصرے کیلئے فرح ناز اصفہانی سے رابطے کی متعدد بار کوششیں کی گئیں جو بار آور ثابت نہ ہوسکیں۔ امریکہ کے تقریباً 110 ممالک سے سفارتی تعلقات ہیں۔ جن میں سے تین ممالک پاکستان، اسرائیل اور ہیٹی کے سفراءکی بیگمات امریکی شہری ہیں۔ فرح ناز اصفہانی نہ صرف رکن قومی اسمبلی ہیں بلکہ وہ انتہائی اہم ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری کی مشیر بھی ہیں۔ برسوں جلا وطنی میں گزارنے والے ایک طاقتور وفاقی وزیر کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ برطانوی شہری ہیں۔ اسی طرح پاکستان کی اقتصادی ٹیم کے منیجر اور چیف ڈیولپمنٹ پلانر کی بیگمات بھی امریکی شہری ہیں جبکہ پاکستان کے آڈیٹر جنرل اختر بلند رانا کے پاس کینیڈا کی شہریت ہے۔ موجودہ کابینہ کے ایک اہم رکن کے بارے میں بھی کہا جاتا ہے کہ ان کے پاس کینیڈا کی شہریت ہے۔ ایک انتہائی طاقت ور شخصیت کے دو بیٹوں کی جانب سے کینیڈا کی امیگریشن حاصل کرنے کی اطلاعات ہیں۔

جنگ
گلاب خان آف لائن ہے   Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
skjatala (21-12-11)
جواب


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کراچی، 5 منزلہ عمارت گرگئی، بہن بھائی سمیت 8 افراد جاں بحق، کئی ملبے تلے پھنسے ہیں گلاب خان خبریں 2 05-08-11 08:07 PM
کیا سوچتے ہو، پھولوں کی رت بیت گئی، رُت بیت گئی خرم شہزاد خرم شعر و شاعری 3 21-12-10 04:54 PM
بدین: سرکاری تعمیراتی اداروں کو چیک بکس کی عدم فراہمی، ادائیگیاں معطل عبدالقدوس خبریں 0 13-04-08 10:00 AM
تمام سیٹلائٹ چینلز براہ راست مباحثے روکدیں خلاف ورزی پر 3سال قید یا ایک کروڑ روپے جرمانے کی سزا دی جاسکتی ہے، پیمرا عبدالقدوس خبریں 0 12-12-07 09:47 AM
3سابق ججوں کا اختلافی فیصلہ کاغذکے ٹکڑے سے زیادہ نہیں ،اٹارنی جنرل خرم شہزاد خرم خبریں 0 21-11-07 08:15 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:49 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger