واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


دہشتگردوں کے عزائم پورے نہیں ہونے دینگے، صدر زرداری

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 11-10-08, 11:15 PM   #1
دہشتگردوں کے عزائم پورے نہیں ہونے دینگے، صدر زرداری
ابن جلال ابن جلال آف لائن ہے 11-10-08, 11:15 PM

دہشتگردوں کے عزائم پورے نہیں ہونے دینگے، صدر زرداری
توانائی کے بحران پرقابو پانے کےلئے جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے
اسلام آباد ……… صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے اس عزم کا اظہار کیاہے کہ حکومت دہشتگردوں اور انتہا پسندوں کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہو گی اور کسی کو بھی حکومت کی عملداری چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، ملک کی سالمیت ، خود مختاری اور آزادی کا ہر صورت دفاع کیا جائیگا، دہشتگرد پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کے مذموم مقاصد کبھی پورے نہیں ہونے دیئے جائینگے۔ ان خیالات کا اظہار دونوں رہنماوں نے ہفتے کے روز یہاں ایوان صدر میں ملاقات کے دوران کیا ہے۔ ملاقات کے دوران ملک میں امن و امان کی صورتحال ، قبائلی علاقوں میں جاری کارروائی، صدر زرداری کے دورہ چین اور اقتصادی چیلنجز سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کسی کو حکومت کی عملداری چیلنج نہیں کرنے دی جائیگی۔ انہوںنے کہاکہ حکومت انتہا پسندوں کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوگی بلکہ اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گی۔ صدر آصف زرداری نے کہاکہ اقتصادی مسائل پر قابو پانے کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جائینگے۔ صدر زرداری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک میں ا من و امان کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا اور حکومت کی رٹ چیلنج کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی سالمیت ، خود مختاری اور آزادی کا ہر صورت دفاع کیا جائیگا۔

دریں اثناء صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزارت پانی و بجلی اور منصوبہ بندی کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ توانائی کے بحران پر فوری قابو پانے کےلئے نئے طریقوں اور جدید خطوط پر جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے تاکہ غیر ملکی سرمایہ کار اس شعبے میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کریں، عوام بہت جلد لوڈ شیڈنگ سے چھٹکارہ حاصل کریں گے۔ یہ ہدایت انہوں نے ہفتے کے روز یہاں پانی اور بجلی کی وزارت کی جانب سے انٹرنیشنل کمپیٹیٹو بڈنگ فار آئی پی پی اور رینٹل پاور پراجیکٹس پر دی جانے والی بریفنگ کے دوران کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف بھی موجود تھے۔ صدر نے وزارت پانی و بجلی اور منصوبہ بندی کمیشن کو ہدایت کی کہ توانائی کے بحران پر قابو پانے کےلئے نئے طریقوں اور جدید خطوط پر کام کیا جائے تاکہ غیر ملکی سرمایہ کار اس شعبے میں سرمایہ کاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے بحران کے حوالے سے ترقی یافتہ ملکوں کے نظام کوماڈل بنا کر کام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں بجلی کی کمی کو فوری طور پر دور کرنے کےلئے درکار ضروری اقدامات کئے جائیں کیونکہ کراچی کے متاثر ہونے سے ملک بھر کی معیشت متاثر ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے جلد وہ ایک اور اجلاس بلائیں گے تاکہ اس سلسلے میں کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا جائے۔ اجلاس کے دوران منگلا ڈیم کی گنجائش میں اضافے اور صفائی کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

 
ابن جلال's Avatar
ابن جلال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,434
شکریہ: 9,850
2,670 مراسلہ میں 4,570 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 140
Reply With Quote
جواب

Tags
کراچی, پاکستان, وزیراعظم, چین, موقع, منصوبہ, مسائل, آصف زرداری, جلد, زرداری, علی, صورتحال, صدر, صدر زرداری


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
چینی سفیر کے اعزاز میں عشائیہ قاسم شاہ خبریں 1 18-12-10 09:36 PM
ورڈ میں اردو اور انگلش ملا کر لکھنا ۔ ایک عزاب شاہ جی 90 Ask Experts ماہرین کی رائے 31 27-06-09 12:59 PM
شیری رحمن کے اعزاز میں نورین بیگ کا عشائیہ عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 12:53 PM
عزابِ ہجر بڑھا لوں اگر اجازت ہو جون ایلیاء Real_Light جون ایلیا 0 14-06-08 01:45 PM
:::‌ محراب پور ٹرین حادثہ،ہلاکتیں سیکڑوں تک پہنچنے کا خدشہ،ہزاروں مسافر ٹرینوں میں محصور،کھانا پانی ختم ::: ابو کاشان خبریں 0 23-12-07 11:01 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:49 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger