واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


دہشت گردی کا خطرہ، پاکستان دوسرے نمبر پر

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 15-11-10, 11:34 PM   #1
دہشت گردی کا خطرہ، پاکستان دوسرے نمبر پر
ALI-OAD ALI-OAD آن لائن ہے 15-11-10, 11:34 PM

بین الاقوامی سطح پر دہشت گردی کے خطرات پر نظر رکھنے اوراس حوالے سے مشاورت فراہم کرنے والے ایک برطانوی ادارے میپل کروفٹ نے کہا ہے پاکستان ان سولہ ممالک کی فہرست میں اب دوسرے نمبر پر آ گیا ہے جہاں دہشت گردی کے خطرات انتہائی شدید ہیں۔

’میپل کروفٹ‘ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ دنیا میں سولہ ممالک کو دہشت گردی کے شدید خطرے کا سامنا ہے جن میں صومالیہ پہلے نمبر پر ہے۔ ماضی میں اس فہرست میں پاکستان تیسرے نمبر پر تھا لیکن اب پاکستان میں دہشت گردی کا خطرہ اور بڑھ گیا ہے اور وہ دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دہشت گردی کے شدید خطرے میں مبتلا سولہ ملکوں میں افغانستان بھی شامل ہے لیکن تازہ ترین درجہ بندی میں وہ دوسرے نمبر سے چوتھے نمبر پر یعنی پاکستان سے دو نمبر پیچھے چلا گیا ہے۔

فہرست میں ایک سو چھیانوے ممالک شامل ہیں اور یہ مستقبل کے حوالے سے اپنی رپورٹ تیار کرتا ہے جس میں بتایا جاتا ہے کہ دنیا کے کس ملک کو دہشت گردی کا سب سے زیادہ خطرہ در پیش ہے۔

اس فہرست میں امریکہ تینتیسویں، فرانس چوالیسویں اور برطانیہ چھیالیسویں نمبر پر ہے جب کہ کینیڈا سڑسٹھویں اور جرمنی سترویں نمبر پر ہے۔

دہشت گردی کے سب سے زیادہ خطرات کا شکار سولہ ممالک کی فہرست میں صومالیہ پہلے، پاکستان دوسرے، عراق تیسرے، افغانستان چوتھے، فلسطینی علاقے پانچویں، کولمبیا چھٹے، تھائی لینڈ ساتویں، فلپائن آّٹھویں، یمن نویں جب کہ روس دسویں نمبر پر ہے۔ بھارت پہلے چھٹے نمبر پر تھا لیکن تازہ ترین درجہ بندی میں پندرہویں نمبر پر چلا گیا ہے۔

ماضی میں عراق میں دہشت گردی کا حملوں کا خطرہ سب سے زیادہ تھا اور وہ دہشت گردوں کا نشانہ بن سکنے والا پہلا ملک تھا لیکن اب صومالیہ نے عراق کی جگہ لے لی ہے۔سنہ دو ہزار تین میں امریکی قیادت میں عراق پر حملے کے نتیجے میں یہاں مذہبی قتل و غارت میں بہت اضافہ ہوگیا تھا لیکن اب یہ سلسلہ کم ہو رہا ہے جس کی وجہ سے دہشت گردی کے خطرے سے دو چار ممالک کی فہرست میں عراق کا نمبر تیسرا ہے

میپل کروفٹ

’میپل کرفٹ‘ کے ماہرین کی تیارہ کردہ اس فہرست کے مطابق ماضی میں عراق میں دہشت گردی کا حملوں کا خطرہ سب سے زیادہ تھا اور وہ دہشت گردوں کا نشانہ بن سکنے والا پہلا ملک تھا لیکن اب صومالیہ نے عراق کی جگہ لے لی ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ سنہ دو ہزار تین میں امریکی قیادت میں عراق پر حملے کے نتیجے میں یہاں مذہبی قتل و غارت میں بہت اضافہ ہوگیا تھا لیکن اب یہ سلسلہ کم ہو رہا ہے جس کی وجہ سے دہشت گردی کے خطرے سے دو چار ممالک کی فہرست میں عراق کا نمبر تیسرا ہے۔

ان ماہرین کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خطرات روس، یونان اور یمن میں بھی بڑھ رہے ہیں لیکن بھارت اور الجیریا دو ایسے ملک ہیں جہاں دہشت گردی کے خطرات نسبتاً کم ہو رہے ہیں۔

میپل کروفٹ کا کہنا ہے کہ صومالیہ اور یمن میں دہشت گردی کے خطرات القاعدہ یا اس سے منسلک تنظیموں کے تشدد کی وجہ سے بڑھ رہے ہیں جبکہ روس میں ان خطرات میں شمالی کوہ قاف کے علیحدگی پسندوں کے حملوں کے سبب اضافہ ہو رہا ہے۔

لیکن دنیا میں دہشت گردی کا سب سے زیادہ نشانہ بن سکنے والے سولہ ممالک کی درجہ بندی میں بڑی تبدیلی یہ ہوئی ہے کہ یورپ میں یونان جو پہلے ستاونویں نمبر پر تھا اب چوبیسویں نمبر پر آ گیا ہے۔رپورٹ تیار کرنے والوں کے نزدیک اس کی وجہ تشدد پسند بائیں بازو کے گروپ ہیں۔
فائل فوٹو، صومالیہ میں شدت پسند

صومالیہ اور یمن میں دہشت گردی کے خطرات القاعدہ یا اس سے منسلک تنظیموں کے تشدد کی وجہ سے بڑھ رہے ہیں: میپل کروفٹ

سکیورٹی کے ماہرین کہتے ہیں کہ شدت پسندوں کے ہاتھوں عالمی سطح پر درپیش خطرات کی اہمیت اس وجہ سے بھی اور بھی بڑھ گئی ہے کہ القاعدہ نے پچھلے مہینے یمن سے امریکہ کارگو لے جانے والے جہازوں میں دھماکہ خیز مواد نصب کرنے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

’میپل کروفٹ‘ کے مطابق صومالیہ جون دو ہزار نو سے جون دو ہزار دس تک کے دورانیے میں (جس پر ادارے کی درجہ بندی کی بنیاد ہے ) دہشت گردی کے پانچ سو چھپن حملے ہوئے جن میں ایک ہزار چار سو سینتیس افراد ہلاک اور تین ہزار چار سو آٹھ زخمی ہوئے۔

اس برطانوی ادارے نے یہ بھی کہا ہے کہ صومالیہ میں تشدد کی ایک بڑی وجہ القاعدہ تنظیم سے منسلک الشباب شدت پسند گروپ بھی ہے جو تین برس سے ایک کمزور عبوری حکومت سے برسرِ پیکار ہے اور ملک کے جنوب اور مرکز کا کنٹرول بھی اسی کے پاس ہے۔

یمن سے مغرب کو فکر لاحق ہے کیونکہ یہ جزیرہ نمائے عرب میں القاعدہ کا گڑھ ہے اور یہیں پر امریکہ جانے والے کارگو جہازوں میں دھماکہ خیز مواد رکھے جانے کی ذمہ داری قبول کی گئی ہے۔ دسمبر دو ہزار پانچ میں ڈیٹروئٹ جانے والی پرواز کو نائیجیریا کے ایک طالب علم کی جانب سے بم سے اڑانے کی سازش کے تانے بانے بھی یہیں سے ملتے ہیں۔


‭BBC Urdu‬ - ‮پاکستان‬ - ‮دہشت گردی کا خطرہ، پاکستان دوسرے نمبر پر‬
__________________
"اگرحق کونہیں پہچان سکتے،تو باطل کےتیروں پر نظررکھو،جہاں پرلگ رہے ہوں وہی حق ہے///شیخ الاسلام،،،امام ابن تیمیہ رحمتہ اللہ علیہ. (حافظ سعید زندہ باد)

 
ALI-OAD's Avatar
ALI-OAD
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,692
شکریہ: 1,514
1,088 مراسلہ میں 3,342 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 147
Reply With Quote
ALI-OAD کا شکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس (16-11-10)
پرانا 16-11-10, 05:17 AM   #2
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,348
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 16-11-10, 07:13 AM   #3
Senior Member
مقبول
 
حنا خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2010
مقام: Burewala
مراسلات: 183
کمائي: 3,517
شکریہ: 1
148 مراسلہ میں 415 بارشکریہ ادا کیا گیا
حنا خان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اوہ پاکستان
پھر نمبر2
حنا خان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, pakistan, ہے۔, کنٹرول, گئی, پہلے, پاکستان, چار, نظر, مطابق, اہمیت, امریکہ, بھارت, جانے, دھماکہ, دنیا, درپیش, شدید, علیحدگی, علم, علاقے, عالمی, عراق, عرب, صومالیہ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کیاکوئی کسی دوسرے کے لئےاستخارہ کرسکتاھے؟ shafirajput اسلام اور معاشرہ 2 12-01-11 11:59 AM
افغانستا ن دوسر ا گو انتا نا مو بے جاویداسد خبریں 3 10-09-10 12:43 PM
پاکستان سے وسط ایشیا تک ایکو ٹرین چلائی جائے گی Real_Light خبریں 7 14-10-09 11:02 AM
اولمپکس مشعل عالمی اولمپکس کی تاریخ میں دوسری مرتبہ کل پاکستان پہنچے گی ابن جلال خبریں 0 13-04-08 05:49 PM
پاکستان دنیا کا نواں اور سارک کا دوسرا بدعنوان ترین ملک ، ماہرین خرم شہزاد خرم خبریں 0 26-10-07 11:15 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:53 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger