واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


دہشت گرد ی کی ناکام کوشش ،بھارت جانیوالی تھر ایکسپریس بال بال بچ گئی، مسافر محفوظ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 04-12-10, 02:24 PM   #1
دہشت گرد ی کی ناکام کوشش ،بھارت جانیوالی تھر ایکسپریس بال بال بچ گئی، مسافر محفوظ
جاویداسد جاویداسد آف لائن ہے 04-12-10, 02:24 PM

04 دسمبر 2010
ٹھٹھہ (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سے بھارت جانے والی تھر ایکسپریس دہشت گردی کی کاروائی سے بال بال بچ گئی اور اگرچہ اُس کا انجن اورچند بوگیاں پٹری اُڑائے جانے کے باعث ٹریک سے اُتر گئیں لیکن ریل گاڑی میں سوارتمام مسافر محفوظ رہے۔تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کے علاقے دھابیجی کے قریب پٹری پر بم نصب کرکے دھماکے خیز مواد سے اُڑا دیا گیا جس سےریل گاڑی کا انجن اور دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں تاہم کوئی جانی نقصان ہوااورمتاثرہ بوگیوں کو نکال کر تھر ایکسپریس کو دوبارہ اُس کی منزل کی جانب روانہ کردیا گیا۔یاد رہے کہ تھر ایکسپریس میں موناباﺅ کے راستے پاکستان سے بھارت جانے کے خواہاں افراد سفر کرتے ہیں۔ ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے 67 کلومیٹر کے فاصلے پر دھابیجی کے مقام پر پاکستان سے بھارت جانے والی تھر ایکسپریس کی پٹری کودھماکہ خیز مواد سے اُڑانے کی کوشش کی گئی تاہم حادثے میں صرف دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں اور کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔دھماکے سے پٹری کا تقریبا دو فٹ ٹکڑا اُکھڑ گیا جس کی وجہ سے ٹرین کا انجن اور دو بوگیا ںپٹری سے اُتر گئیں۔واقعے کے فوری بعد بم ڈسپوزل سکواڈ اور پولیس کی نفری کو موقع پر طلب کرلیا گیا تھا۔متعلقہ اداروں نے بم کے ٹکڑے جائے حادثہ سے اٹھاکر تفتیش کیلئے اپنے قبضے میں لے لئے۔ڈی ایس ریلوے آفتاب میمن نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ تھر ایکسپریس ایک گھنٹہ تاخیر کے بعد کینٹ سٹیشن سے رات تقریبا ً 12بجے روانہ ہوئی تھی اور دھابیجی کے قریب تخریب کاری کا نشانہ بنی۔ اُن کا کہنا تھا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی کراچی اور کوٹری سے امدادی ٹرینیں روانہ کردی گئیںاور ریلوے کنٹرول آفس میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ڈی ایس ریلوے کے مطابق تھر ایکسپریس میں 150 مسافر سوار ہیں جبکہ متاثرہ بوگیوں کے مسافروں کو ٹرین کے بقیہ ڈبوں میں سوار کرکے بھارت کیلئے روانہ کردیا گیا۔تھر ایکسپریس کو روانہ کردیا گیا۔اُن کا کہنا تھا کہ دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم اپ ٹریک پر ریلوے ٹریفک معطل ہو گئی تھی جسے کچھ دیر بعد بحال کردیاگیا۔اُن کا کہنا تھا کہ واقعہ دہشت گردی کی کوشش ہوسکتی ہے۔تحقیقات کے لئے ایس پی ریلوے اور ڈی سی او پورٹ پر مشتمل کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی حیدر آباد اور اس کے مضافات میں ریلوے ٹریک دھماکا خیز مواد سے آڑائے جاچکے ہیں۔
__________________
جاویداسد

 
جاویداسد's Avatar
جاویداسد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 73
Reply With Quote
جاویداسد کا شکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس (04-12-10)
جواب

Tags
فوری, کوئی, کوشش, کلومیٹر, کنٹرول, کراچی, کرتے, گئی, گرد, ٹریفک, پہلے, پولیس, پاکستان, ڈیسک, میڈیا, موقع, مطابق, انجن, جانے, جائے, رات, سفر, طلب, علاقے, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
حیدرآباد ، دوسرے روز بھی ریلوے لائن پر دھماکہ، زکریا ایکسپریس بچ گئی، ٹریفک معطل گلاب خان خبریں 1 03-11-10 04:53 AM
چینی ریلوے انجنوں کی خریداری، سپریم کورٹ نے ریکارڈ طلب کرلیا گلاب خان خبریں 0 30-10-10 05:16 AM
کراچی، سپر ہائی وے پر سوزوکی پک اپ الٹنے چار افراد زخمی عبدالقدوس خبریں 0 15-06-08 08:22 PM
سانحہ کار ساز،بینظیر کے گر د متعین رضاکاروں کو چیک نہیں کر نے دیا گیا تھا،تحقیقاتی ٹر یبونل میں ایس ایس پی اسپشل بر انچ کا بیان ابن ضیاء خبریں 0 09-01-08 11:16 AM
تھر ایکسپریس 400 مسافروں کولے کر بھارت روانہ،سخت سیکورٹی خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 08:32 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:55 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger