واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


دیدار شاہ کی دوبارہ تقرری کے لئے مشاورت کا آغاز، صدر کے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کو خط

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 12-03-11, 06:22 AM   #1
دیدار شاہ کی دوبارہ تقرری کے لئے مشاورت کا آغاز، صدر کے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کو خط
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 12-03-11, 06:22 AM

جسٹس (ر) دیدار شاہ دیانتدار اور تجربے کے حامل ہیں نوازشریف نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا تھا چیئرمین نیب تقرری کی تجویز پر غور کریں چوہدری نثار کے نام خط
با معنی مشاورت کیلئے صدر نے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کو خطوط بھیجے ہیں تاکہ نیب آرڈیننس کے قانونی تقاضے پورے ہو سکیں، فرحت اللہ بابر
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) جسٹس (ر) دیدار حسین شاہ کی چیئرمین نیب دوبارہ تقرری کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے مشاورت کا آغاز ہو گیا ہے اور صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان کو خطوط بھیج دیئے ۔ صدر کی جانب سے وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف کو الگ الگ خطوط صدر کے سیکرٹری ملک آصف حیات نے بھیجے ہیں۔ جس میں کہا گیا کہ جسٹس (ر)دیدار حسین شاہ ایک دیانتدار بااصول اور پیشہ وارانہ تجربے کے حامل ہیں۔ خط میں قانونی پیشے سے ان کا تفصیلی پس منظر بیان کیا گیا ہے صدر نے قائد حزب اختلاف کی جانب سے دیدار حسین شاہ کی سیاسی وابستگی کے الزامات کے جواب میں کہا کہ دیدار حسین شاہ 1994ءمیں سندھ ہائیکورٹ کا جج مقرر ہونے سے بہت پہلے سندھ اسمبلی کے ایم پی اے رہ چکے ہیں۔صدر نے کہا کہ قانونی پیشے سے لگن اور اہلیت و قابلیت کے پیش نظر دیدار حسین شاہ سندھ ہائیکورٹ اور پھر سپریم کورٹ کے جج مقرر ہوئے۔صدرنے اپنے خط میں یاد دلایا ہے کہ الجہاد ٹرسٹ کیس میں یہ معاملہ طے پا چکا ہے کہ کوئی شخص ماضی میں سیاسی وابستگی کی بنیاد پر جج بننے کا نااہل قرار نہیں پاتا۔ خط میں الجہاد ٹرسٹ کیس فیصلے کے بعض اہم نکات بھی بیان کئے گئے ہیں۔ خط میں یہ بھی یاد دلایا گیا کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے 2000ءمیں جسٹس دیدار حسین شاہ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا تھا۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کریمنل پٹیشن نمبر2000/172میں جوسپریم کورٹ میں آئین کے آرٹیکل 185(3)اور آرٹیکل 187(-A)کے تحت سندھ ہائیکورٹ کے آرڈر27-06-2000کے خلاف دائر کی گئی تھی نوازشریف نے اس وقت کے سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس دیدار حسین شاہ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا تھا۔ صدر نے اپنے خط میں اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار علی خان سے کہا ہے کہ وہ چیئرمین نیب کی حیثیت سے جسٹس (ر) دیدار سین شاہ کی تقرری کی تجویز پر غور کریں۔ صدر نے اسی طرح کا دوسرا خط وزیراعظم گیلانی کو بھیجا ہے۔ صدر نے کہا کہ ہماری معلومات کے مطابق چیئرمین نیب کے عہدے کیلئے جسٹس دیدار حسین شاہ بہترین انتخاب ہیں۔فرحت اللہ بابر کا کہنا ہے کہ معنی خیز مشاورت کے لئے صدر نے اپوزیشن لیڈر اور وزیراعظم کو الگ الگ خطوط بھیجے ہیں تاکہ نیب آرڈیننس کے قانونی تقاضے پورے ہو سکیں۔ فرحت اللہ بابر نے یاد دلایا کہ آرڈیننس کے تحت چیئرمین نیب کی تقرری کیلئے جو شرائط بیان کی گئی ہیں جسٹس دیدار حسین شاہ ان پر پورا اترتے ہیں۔
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,972 مراسلہ میں 8,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 123
Reply With Quote
جواب

Tags
ہے۔, گئی, وقت, وزیراعظم, نواز شریف, نام, نثار, مکمل, ملک, مطابق, اللہ, بہترین, جواب, حیات, حامل, خلاف, خان, خصوصی, زرداری, سپریم, شخص, علی, عملدرآمد, غور, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ایوانِ وزیراعلیٰ پنجاب کو خواتین کی آئی ٹی یونیورسٹی بنادیا گیا عبدالقدوس خبریں 10 14-02-12 01:02 AM
ایوان صدر اور وزیراعظم کے سکیورٹی اہلکاروں کی مکمل چھان بین شروع گلاب خان خبریں 1 01-03-11 07:25 PM
ورلڈ کپ فٹبال، جرمنی نے یوروگوئے کو 3-2 سے شکست دیکر تیسری پوزیشن حاصل کرلی گلاب خان خبریں 1 11-07-10 04:38 PM
اپوزیشن لیڈر چوہدری پرویز الہٰی کاقائد حزب اختلاف کے عہدے سے استعفیٰ تفسیر حیدر خبریں 1 14-09-08 09:04 PM
پار لیمنٹ ڈائری: قائد ایوان کا ریکارڈ اپوزیشن لیڈر سے بہتر عبدالقدوس خبریں 0 16-04-08 07:50 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:55 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger