واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ذاتی ایجنڈا ہوتا تو لانگ مارچ اسلام آباد لے جاتے، نوازشریف

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 28-02-11, 04:48 AM   #1
ذاتی ایجنڈا ہوتا تو لانگ مارچ اسلام آباد لے جاتے، نوازشریف
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 28-02-11, 04:48 AM

لاہور (نمائندہ جنگ، جی این آئی) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمارا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں اگر ایسا ہوتا تو لانگ مارچ اسلام آباد جاتا، ہم نے اپنے دورہ حکومت میں جو ترقیاتی کام کئے کوئی ہمارے ریکارڈ کو چیلنج نہیں کرسکتا، عدلیہ کی بحالی عوامی طاقت کا ثبوت ہے اور قوم آزاد عدلیہ کے ثمرات دیکھ رہی ہے کیونکہ آزاد عدلیہ پاکستان سے لوٹی گئی دولت واپس لارہی ہے۔ وہ گزشتہ روز ماڈل ٹاﺅن میں پاکستان مسلم لیگ چترال اور مالا کنڈ سے تعلق رکھنے والے پارٹی کارکنوں سے گفتگو کررہے تھے۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام برائے فروخت نہیں اور کشکول اُٹھا کر دنیا بھر سے بھیک مانگنے کا سلسلہ بند کرکے ہمیں اپنے پاﺅں پر کھڑا ہونا ہو گا اور اس کیلئے وفاق اور صوبوں میں متوازن بجٹ بنانا ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام تمام چیلنجز کا سامنا کرنا جانتے ہیں۔ دریں اثناءمحمد نوازشریف سے برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن نے جاتی عمرہ رائےونڈ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر پاک برطانیہ تعلقات کے علاوہ باہمی دلچسپی کے امور اور دیگر معاملات پر گفتگو کی گئی ۔ ملاقات کے موقع پروزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف بھی موجود تھے۔ نواز شریف نے برٹش اوورسیز پاکستانی آفس لاہور کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس آفس کے قیام سے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوںکے مسائل جلد حل کرنے میں مدد ملے گی ۔ایڈم تھامسن نے نواز شریف اور شہباز شریف کو یقین دلایا کرایا کہ انکی حکومت پاکستان میں عوامی فلاح و بہبودکے منصوبوں میں اپنا تعاون جاری رکھے گی ۔ انہوںنے مزید کہاکہ برطانیہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا معترف ہے اور اسکی معاشی ترقی کیلئے ہرممکنہ اقدامات اٹھائے جائینگے۔ برطانیہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنیوالا سب سے بڑا ملک ہے اوربرطانیہ نے پاکستان میں ہمیشہ جمہوریت کے فروغ و استحکام کےلئے تعاون کیا ہے۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,972 مراسلہ میں 8,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 154
Reply With Quote
جواب

Tags
ہوتا, ہے۔, فروخت, گئی, پاکستان, پاکستانی, نواز, نواز شریف, موقع, ملک, مسائل, آزاد, اسلام, اعلیٰ, بنانا, ثبوت, جلد, حل, خوش, دیکھ, دنیا, عوامی, عمرہ, عدلیہ, صوبوں


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اُدھر سے وار ہوتا تو اِدھر سے پیار ہوتا میاں شاہد امیر مینائی 1 17-10-10 10:05 AM
سانحہ کوئٹہ، ریلی اپنے روٹ تک محدود رہتی تو واقعہ نہ ہوتا، آئی جی بلوچستان گلاب خان خبریں 0 04-09-10 03:39 AM
نہ تھا کچھ تو خدا ہوتا، کچھ نا ہوتا تو خدا ہوتا The Great شعر و شاعری 1 14-09-09 02:43 PM
کوئی تو ہوتا وجدان شعر و شاعری 0 11-02-08 04:18 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:58 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger