واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ذوالفقارعلی بھٹو ریفرنس بھیجنے کا مقصد تاریخ کی غلطی درست کرنا ہے ،سید یوسف رضا گیلانی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 26-04-11, 08:16 PM   #1
ذوالفقارعلی بھٹو ریفرنس بھیجنے کا مقصد تاریخ کی غلطی درست کرنا ہے ،سید یوسف رضا گیلانی
ذوالفقار علی ذوالفقار علی آف لائن ہے 26-04-11, 08:16 PM

اوکاڑہ(ثناء نیوز )وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب ذوالفقار علی بھٹو کیس کا ریفرنس سپریم کورٹ بھیجنے کا مقصد صرف ایک ہے کہ اگر تاریخ میں کوئی غلطی ہوئی ہے تو اس تاریخ کو درست ہونا چاہیے۔عدلیہ سے انصاف کی توقع ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم نے اوکاڑہ میں کیڈٹ کالج کا افتتاح کرنے کے بعد شرکاء سے خطاب میں کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس بھیجنے کا مقصد تاریخ کی غلطی درست کرنا ہے۔ذوالفقار علی بھٹو ایک معصوم سیاستدان اور ملک کا اثاثہ تھے اور بھٹو جیسے لیڈر صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں۔بھٹو قتل کا اب فیصلہ ہونا چاہیے اور ہم سمجھتے ہیں موجودہ عدلیہ انصاف کرے گی۔وزیر اعظم نے کیڈٹ کالج کے ہوسٹل کے قیام کا اعلان کیا اور کہا کہ نئے بجٹ میں کالج کے لیے بسوں کی خریداری بھی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پی پی نے ہمیشہ پسے ہوئے طبقات کی نمائندگی ہے اور نئے وزیر قانون مولا بخش چانڈیو ایک عام پارٹی کارکن ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت ذوالفقار علی بھٹو کے منشور اور ویژن کو آگے بڑھائے گی۔وزیراعظم نے کیڈٹ کالج کے افتتاح کے موقع پر علاقہ کے عوام کو مبارکباد دی کیڈٹ کالج کی تکمیل پر 99 کروڑ لاگت آئے گی اور اس میں ہر سال صوبوں سے 360 طلباء کو داخلہ دیا جائے گا۔اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، وفاقی وزیر امور کشمیر وشمالی علاقہ جات میاں منظور ووٹو سمیت دوسرے رہنماء بھی موجود تھے۔اس سے قبل وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی آئین کی محافظ ہے اور ہم اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک نظریے اور مشن کا نام ہے جو وفاق کی علامت ہے جس کی بنیادیں چاروں صوبوں آزاد جموں و کشمیر اور گلگت و بلتستان میں ہیں۔ہمارے شہید قائدین ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو نے عوام کے حقوق کی جنگ لڑتے ہوئے اپنی جانیں قربان کیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی کمزور سمجھنے والے عناصر اب مایوسی کا شکار ہیں ہم نے آپس کے اختلافات بھلا کر مل کر ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی کامیاب زرعی پالیسی کے باعث آج کسان خوشحال ہے اور ملک گندم برآمد کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی کساد بازاری تیل کی قیمتوں میں اضافے دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف جنگ کے باوجود ملک میں ترقیاتی کام جاری ہیں
__________________
لا فتی الا علیّ لا سیف الاّ ذوالفقار

 
ذوالفقار علی's Avatar
ذوالفقار علی
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Apr 2011
مراسلات: 130
شکریہ: 62
76 مراسلہ میں 164 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 122
Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, کالج, پاکستان, وزیر, نیوز, موقع, موجودہ, منشور, آج, بے نظیر, خلاف, ذوالفقار, ذوالفقار علی بھٹو, سپریم, سال, علی, علاقہ, علامت, عناصر, عالمی, عاشق, غلطی, صوبوں, صدیوں, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
مولانا یوسف لدھیانوی رحمتہ اللہ علیہ کی شان میں نازیبا الفاظ کیوں ادا کئے گئے؟ sahj تھانہ 33 07-01-11 10:32 PM
بینظیربھٹو کو سازش کے تحت قتل کیا گیا، چالان پیش کر دیا گیا جاویداسد خبریں 1 15-11-10 08:48 PM
یوسف کا ”حسن “ خرید لو ۔وزیراعظم نے اپنے قیمتی لباس سیلاب زدگان کی امداد کےلئے نیلامی کی پیشکش جاویداسد خبریں 1 21-08-10 10:28 PM
محمد یوسف کانام 30 کھلاڑیوں کی فہرست سے خارج تفسیر حیدر کرکٹ 1 15-07-08 02:53 PM
فاطمہ اور ذوالفقار جونیئر سیاست میں آئے تو زندگی کو خطرہ ہوگا، غنویٰ بھٹو ابن ضیاء خبریں 0 09-01-08 11:21 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:58 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger