|
ذوالفقار علی بھٹو دینی مدارس ختم نہیں کر سکے،بینظیر کی بھی کو ئی حیثیت نہیں،فضل الر حمن

17-12-07, 02:37 PM
ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ جنگ) قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جس نے بھی دینی مدارس کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا ہے اسے اللہ تعالیٰ نے سزا دی۔ اس کے انجام کو لوگ یاد رکھیں گے۔ دینی مدارس ہی اسلام کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ ذوالفقار بھٹو بھی دینی مدارس کو ختم نہ کر سکا جبکہ بینظیر بھٹو کی کوئی حیثیت نہیں ہے، بینظیر صرف امریکا کو خوش رکھنے کیلئے یہ باتیں کر رہی ہیں، وہ مشکلات اور جدوجہد کے وقت امریکا اور یورپ میں سیر سپاٹے کرتی ہیں اور اقتدار کے مزے پاکستان میں لیتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیوالہ میں ایک عظیم اجتماع سے اپنے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور بینظیر بھٹو اقتدار کی لالچ میں پرویز مشرف سے بھی دو قدم آگے ہیں۔ نواز شریف نے بائیکاٹ کا ڈھونگ رچا کر دوسروں کو بائیکاٹ کی سولی پر چڑھایا اور خود انتخابی مہم پر نکل آئے ہیں۔ نواز شریف سب کچھ طے کرنے کے بعد پاکستان واپس آئے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا میں سب سے بڑا دہشت گرد امریکا ہے اور اسی دہشت گردی کے نام پر خون اور شیطانی سیاست کر رہا ہے۔ اس کا واحد مقصد غریب دنیا کے معدنی وسائل پر قبضہ جمانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دینی جماعتوں کے ہوتے ہوئے کوئی ملک کو سکولر اسٹیٹ نہیں بنا سکتا، دینی جماعتیں امن کی داعی ہیں۔ ہماری سیاست میں دھن اور دھاندلی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے وزیرستان میں امن معاہدہ کرایا تاکہ قوم اور فوج دلدل سے نکل آئے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ڈیرہ اسماعیل خان کا نام روشن کیا جو تعمیراتی اور ترقیاتی کام ہمارے دور میں ہوئے پہلے 55 سال میں نہیں ہوئے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|