واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ذوالفقار مرزا خود دہشتگردوں کے سرپرست ہیں، صدر زرداری اور پی پی قیادت اپنی پوزیشن واضح کرے، متحدہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 29-08-11, 03:04 AM   #1
ذوالفقار مرزا خود دہشتگردوں کے سرپرست ہیں، صدر زرداری اور پی پی قیادت اپنی پوزیشن واضح کرے، متحدہ
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 29-08-11, 03:04 AM

رابطہ کمیٹی کا لندن اور پاکستان میں اجلاس، بے ہودہ الزامات پر اظہار مذمت، ذوالفقار مرزا کا ایجنڈا سندھ کے مستقل باشندوں میں دوریاں بڑھانا ہے
ذوالفقار مرزا قوم کو یہ بھی بتاتے کہ مغویان کہاں سے برآمد ہوئے، ڈرگ اور لینڈ مافیا کےساتھ ملکر کون کراچی میں فسادات کی آگ بھڑکاتا ہے، بیان میں اظہارخیال
کراچی (نمائندہ جنگ) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی لندن اورپاکستان کاایک مشترکہ اجلاس ہواجس میں ذوالفقارمرزاکی جانب سے پریس کانفرنس میں ایم کیو ایم پر لگائے گئے شرانگیزاوربیہودہ الزامات اوربہتان تراشی کی شدیدمذمت کی گئی ہے۔ اجلاس کے بعداپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ذوالفقارمرزا کا شروع دن سے ایجنڈاسندھ کے مستقل باشندوں میںنفرت اوردوریاں پیداکرناہے اوراپنے اسی ایجنڈے پرچلتے ہوئے انہوںنے باربارسندھ میں نفرت کی آگ بھڑکائی ہے اور آج بھی انہوںنے سندھ میں نفرت، تشدد اور فساد کی آگ بھڑکانے کی گھناو¿نی کوشش کی ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جہاں تک ذوالفقارمرزاکے بیہودہ الزامات کاتعلق ہے توجب سے ایم کیوایم وجود میں آئی ہے، ایم کیوایم دشمنوں کی جانب سے اس پر ایسے ہی بیہودہ الزامات لگائے جاتے رہے ہیں،عوام ان بیہودہ الزامات کی حقیقت سے اچھی طرح واقف ہیں،ہمیشہ ہر بیہودہ الزام جھوٹ اورغلط ثابت ہوا ہے ۔ایم کیوایم کو ملک دشمن ثابت کرنے کیلئے اس پر پہلے بھی جناح پور جیساانتہائی شرمناک الزام لگایاگیاجسے الزام لگانے والوں نے بھی بالآخرڈرامہ تسلیم کیا ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ذوالفقارمرزاقوم کویہ حقیقت بھی بتادیتے کہ ان کے وزیرداخلہ بنتے ہی کراچی میں صنعتکاروں، تاجروں،دکانداروں اوران کے بچوں کے اغوابرائے تاوان اور بھتہ کی بڑے پیمانے پر وارداتیں کیوں شروع ہوگئیں؟ تاجروں، صنعتکاروں، دکانداروں کو بھتہ کی پرچیاں دینے والے کون ہیں اور ان کی کھلے عام سرپرستی کون کرتا رہا۔ ذوالفقار مرزاقوم کویہ بھی بتادیتے کہ چندماہ قبل شیرشاہ کی کباڑی مارکیٹ میںدکانداروں کاقتل عام کس نے کیا اوروہاں کے دکانداروں نے پیپلزامن کمیٹی کے جن دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرائے تھے انہیں کس کے دفترمیں بلاکرپولیس کے حوالے کیا گیااورپھرقتل کی دھمکیاں دیکر دکانداروں کو سانحہ شیر شاہ کے قاتلوں کوشناخت نہ کرنے پر کس نے مجبور کیا؟ ذوالفقار مرزا آج یہ بھی بتا دیتے کہ گزشتہ چند روز کے دوران کراچی میں جو قتل عام ہوا اس میں کون ملوث ہے، کس کی ایماءپر اردو بولنے والوں کو اغواکرکے پیپلز امن کمیٹی کے عقوبت خانوں میں لے جا کر انہیں بیدردی سے قتل کیا گیا اور ان کی گردنیں جسموں سے الگ کی گئیں؟ ذوالفقار مرزا قوم کو یہ بھی بتا دیتے کہ مغویان کہاں سے برآمد ہوئے تھے؟ ذوالفقار مرزا قوم کو یہ بھی بتا دیتے کہ ڈرگ مافیا، لینڈ مافیا اور اسلحہ مافیا کے ساتھ ملکر کراچی میں فسادات کی آگ کون بار بار بھڑکاتا رہا؟ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ذوالفقار مرزا دراصل خود قاتلوں، دہشتگردوں، اغوا برائے تاوان، ڈکیتیوں، بھتہ اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث جرائم پیشہ عناصر کے سرپرست ہیں یہی وجہ ہے کہ گزشتہ چندروزکے دوران پولیس اور رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کی توذوالفقارمرزانے اس پر خاموشی اختیارکئے رکھی لیکن آج جب پولیس ورینجرزنے لیاری میں ان جرائم پیشہ عناصر اوردہشت گردوں کے خلاف ایکشن کیا جو کراچی میں قتل و غارتگری میں ملوث تھے تو ذوالفقار مرزا نے اس پر احتجاج کرکے اوراس آپریشن کی نگرانی کرنے والے وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک کو الزامات کا نشانہ بنا کر ثابت کردیا کہ ذوالفقار مرزا دراصل خودکراچی میں ہونے والے قتل عام میں براہ راست ملوث ہیں۔ایم کیوایم کامو¿قف یہی ہے کہ کراچی میں مستقل امن کے قیام کیلئے قاتلوں، دہشت گردوں، اغوا برائے تاوان اور جرائم کی وارداتیں کرنے والے جرائم پیشہ عناصرکےخلاف شروع ہونے والی کارروائی جاری رکھی جائے۔ را بطہ کمیٹی نے صدر آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے کہا کہ وہ ذوالفقار مرزا کے بیہودہ اور شر انگیز الزامات کا فوری نوٹس لیکر اس پر اپنی پوزیشن واضح کرے۔ رابطہ کمیٹی نے کارکنان و عوام سے کہا کہ وہ ذوالفقار مرزا کے شر انگیز اور بیہودہ الزامات پر مشتعل نہ ہوں، ایم کیوایم کے دشمن ماضی کی طرح اس مرتبہ بھی اپنی سازشوں میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,972 مراسلہ میں 8,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 68
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (29-08-11), ابوسعد (29-08-11), شمشاد احمد (29-08-11)
جواب

Tags
color, کیوایم, کوشش, کراچی, پاکستان, لندن, آپریشن, آج, ایم کیو ایم, اورپاکستان, احتجاج, اردو, اعلیٰ, بے, بچوں, جھوٹ, جناح, خلاف, ذوالفقار, زرداری, عقوبت, علی, عناصر, صدر, صدر زرداری


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بچوں کے صابن اور لوشن بھی ایگزیما کا باعث بن سکتے ہیں، سیپ شعبہ طب 2 22-10-11 03:42 PM
مقبوضہ کشمیر میں اجتماعی قبروں کا انکشاف، 2156 شہری دفن ہیں، بھارت نے بھی اعتراف کرلیا گلاب خان خبریں 0 22-08-11 03:34 AM
تخت لاہور کیلئے سیاسی میدان گرم، پی پی اپوزیشن میں جانے کیلئے تیار گلاب خان خبریں 0 08-01-11 05:24 AM
پی ایس:19این پی پی کے امیدوار کی کامیابی کیخلاف درخواست پر نوٹس عبدالقدوس خبریں 0 13-04-08 09:09 AM
فرشتہ نہیں، غلطیاں ہوئی ہوں‌گی،پی پی پی نے زیادتی کی، ارباب غلام رحیم ابن جلال خبریں 0 12-04-08 03:37 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:59 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger