واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ذوالفقار مرزا نے رحمن ملک کےخلاف ثبوت صدر زرداری کو پیش کئے، حامد میر

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 29-08-11, 03:33 AM   #1
ذوالفقار مرزا نے رحمن ملک کےخلاف ثبوت صدر زرداری کو پیش کئے، حامد میر
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 29-08-11, 03:33 AM

پیپلزپارٹی یا آپ کےلئے نہیں صرف ایم کیو ایم کےلئے کام کرتے ہیں، جیو نیوز سے گفتگو
کراچی (ٹی وی رپورٹ) سینئر تجزیہ کار اور اینکر حامد میر نے سندھ کے سینئر وزیر ذوالفقار مرزا کے استعفے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذوالفقار مرزا نے رحمن ملک پر سنگین الزامات لگائے تاہم میری معلومات کے مطابق ذوالفقار مرزا نے جمعہ کی شام کو صدر زرداری سے ملاقات میں یہ تمام ثبوت پیش کئے، اس ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ رحمن ملک پیپلزپارٹی یا آپ کےلئے نہیں بلکہ صرف ایم کیو ایم کےلئے کام کرتے ہیں۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ اگر پی پی ذوالفقار مرزا کےخلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں نہیں لاتی تو اس سے یہ ثابت ہوجائےگا کہ انہوں نے یہ سب صدر زرداری کی مرضی سے کہا ہے اور ایم کیو ایم کو عیدسے پہلے گورنر سندھ کے بارے میں حتمی فیصلہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب یا تو پی پی ذوالفقار مرزا کو پارٹی سے نکال دے یا ایم کیوا یم واضح فیصلہ کرے اور اگر کل کو سندھ اسمبلی کے بعض دیگر ارکان نے پریس کانفرنس میں ذوالفقار مرزا کی حمایت کا اعلان کردیا تو بہت پیچیدہ صورتحال پیدا ہوجائےگی اور اس ساری صورت حال میں عشرت العباد کو سندھ کا گورنر رہنا بہت مشکل ہوجائےگا۔ حامد میر نے مزید کہا کہ ذوالفقار مرزا کو پچھلے چار پانچ روزسے یہ آپشن بھی دی جارہی تھی کہ وہ متحدہ عرب امارات، فرانس یا کسی اور یورپی ملک میں سفیر بن کرچلے جائیں۔ حامد میر نے کہا کہ ذوالفقار مرزا نے یہ آپشن مسترد کردیا تھا۔ اس سلسلے میں پیپلز پارٹی کے کچھ لوگوں کو استعمال کیا گیا تھا۔ گورنر سندھ نے بھی یہی تجویز صدر زرداری کو دی تھی تاہم صدر زرداری نے اس تجویز سے اتفاق نہیں کیا تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ چند روز قبل کراچی میں ذوالفقار مرزا نے وزیراعظم کی موجودگی میں رحمن ملک پر الزامات لگائے اور وزیراعظم نے رحمن ملک کا دفاع کیا، انہوں نے مزید بتایا کہ ایم کیو ایم کی قیادت نے پریس کانفرنس کے دوران ہی آپس میں رابطے کیے ہیں اور ان کا خیال ہے کہ یہ پریس کانفرنس ذوالفقار مرزا کی صدر زرداری سی ملی بھگت کا نتیجہ ہے، ایم کیوایم کا خیال ہے کہ ذوالفقا ر مرزا نے یہ پریس کانفرنس اپنے طور پر نہیں کی بلکہ بہت سوچ سمجھ کرکی ہے اگر یہ بات درست ہے تو بہت ہی تشویش ناک ہے۔ ایک سوال کے جوا ب میں حامد میر نے کہا کہ ذوالفقار مرزا نے کانسٹیبل اشتیاق کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وقت کی کمی کے باعث یاکسی وجہ سے تفصیلاً بات نہیں کی لیکن میری معلومات کے مطابق کانسٹیبل اشتیاق کو ایم کیو ایم کے وزیر شعیب بخاری نے بحال کروایا تھا اور یہ کانسٹیبل اشتیاق چند سال قبل پولیس کے اعلیٰ افسران کے قتل میں ملوث تھا، ذوالفقار مرزا کے پاس دستاویزی ثبوت صرف ایم کیو ایم کے بارے میں نہیں بلکہ پی پی اور اے این پی کے کارکنوں کے بارے میں بھی ہے جن کے بارے میں ذوالفقار مرز ا نے ذکر نہیں کیا۔ حامد میر نے کہا کہ ذوالفقار مرزا کے پاس موجود ایک دستاویز کے مطابق پشاور سے اسلحہ اسمگل ہوکر سہراب گوٹھ آتا ہے۔ پشاور میں اسلحہ کے ڈیلر کا نام ان کے پاس موجود ہے۔ جو شخص سہراب گوٹھ میں یہ اسلحہ وصول کرتا ہے، وہ پشتون ہے، اس کا تعلق اے این پی سے ہے لیکن اس کا نام شاید کسی مصلحت کی بناءپر نہیں لیا۔ شاید آنےوالے دنوں میں شاید وہ میڈیا پر یہ چیزیں لانے پر مجبور ہوجائیں۔ ایک سوال کے جواب میںحامد میر نے کہا کہ سراج درانی نے ایم کیوایم کے کچھ رہنماﺅں کو یہاں تک کہا تھا کہ ذوالفقار مرزا جو کچھ بھی کرتا ہے اپنے طور پر کرتا ہے اور صدر نے میری ڈیوٹی لگائی ہے کہ میں اس کو سمجھاﺅں، میں اس کو سمجھانے کی کوشش کررہا ہوں۔ اس نے پارٹی کوتباہ و برباد کردیا ہے۔ ذوالفقار مرزا اس بارے میں صدر سے استفسار کیا تو انہوں نے تریددکی اور کہا کہ میں نے سراج درانی کو نہ آپ کے پاس بھیجا اور نہ ہی میں نے انھیں آپ کو سمجھانے کا کہا۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,972 مراسلہ میں 8,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 211
Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
bashirahmed98 (29-08-11)
پرانا 29-08-11, 12:21 PM   #2
Senior Member
 
فرحان دانش's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: پاکستان
عمر: 28
مراسلات: 2,784
کمائي: 41,195
شکریہ: 2,665
1,640 مراسلہ میں 3,770 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میٹھا میٹھا ہپ ہپ ۔۔۔۔ کڑوا کڑوا تھو !! -
فرحان دانش آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 29-08-11, 01:02 PM   #3
Senior Member
 
حسن قادری's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 1,635
کمائي: 32,131
شکریہ: 3,022
1,410 مراسلہ میں 4,199 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

لگدا اے ایتھے وی انا ھزارے آگیا اے
حسن قادری آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 29-08-11, 07:41 PM   #4
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Aug 2011
مراسلات: 6
کمائي: 373
شکریہ: 0
3 مراسلہ میں 5 بارشکریہ ادا کیا گیا
اسد شکیل کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں اسد شکیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بڑی گل اے جی چھا گئے او علامہ صاحب
اسد شکیل آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے اسد شکیل کا شکریہ ادا کیا
سیفی خان (30-08-11), شھزادباجوہ (29-08-11)
پرانا 30-08-11, 07:38 AM   #5
Senior Member
 
سیفی خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: خاموش آباد
مراسلات: 3,531
کمائي: 44,494
شکریہ: 4,038
2,387 مراسلہ میں 5,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
سیفی خان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں سیفی خان کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

شکیل صاحب پاک نیٹ پہ خوش آمدید ۔ ۔ آپ اپنا تعار ف یہاں کروا دیں
سیفی خان آف لائن ہے   Reply With Quote
سیفی خان کا شکریہ ادا کیا گیا
گلاب خان (03-09-11)
جواب

Tags
color, کیوایم, کوشش, کراچی, پولیس, پشاور, وزیر, وزیراعظم, نیوز, ایم کیو ایم, اعلیٰ, ثبوت, جوا, جواب, ذوالفقار, زرداری, سال, شام, شخص, عرب, عشرت, صورتحال, صدر, صدر زرداری, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اسا مہ بن لاڈن کی موت یا موت کا ڈرامہ ۔از؛ ڈاکٹر نگہت نسیم ۔سڈنی سیفی خان عمومی بحث 18 10-06-11 12:38 AM
اک دن مرنا ہے آخر موت ہے۔۔۔۔ ایک نمازی کی سجدے کی حالت میں موت(ویڈیو) ایکسٹو متفرقات 2 09-03-11 01:54 PM
بلی جوموت کے منہ میں جانے والے افرادکی پیشن گوئی کردیتی ہے محمدعمر دلچسپ اور عجیب 9 01-03-11 02:26 PM
جواس حال میں فوت ہو جائے کہ نہ تو جہاد میں شریک ہوا اور نہ کبھی دل میں خیال پیدا ہوا۔ میاں شاہد صحیح المسلم 4 25-02-11 02:04 PM
بلیک واٹر کے حوالے سے ثبوت ہیں تو پیش کریں: وزیرداخلہ ھارون اعظم خبریں 1 22-01-11 01:23 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:59 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger