| خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 | |||
|
||||
|
مناظر: 144
|
||||
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
کمائي: 94,075
شکریہ: 1,535
2,972 مراسلہ میں 8,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
کراچی (جنگ نیوز) سندھ کے وزیرِاعلیٰ قائم علی شاہ، جو پیپلزپارٹی سندھ کے صدر بھی ہیں، کے پریس سیکریٹری وقار مہدی نے بتایا کہ ذوالفقار مرزا کا پارٹی کے عہدے سے استعفٰی منظور کرلیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک ذوالفقارمرزا نے کابینہ سے جو استعفٰی دیا ہے وہ وزیرِ اعلیٰ ہاؤس کو نہیں ملا ہے جب ملے گا تو پھر اسے گورنر کو منظوری کے لیے بھیج دیا جائے گا۔ سندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفٰی اسپیکر اسمبلی کے نام لکھا جاتا ہے اور اس کی منظوری کی تاحال تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی |
|
|
|
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
کمائي: 94,075
شکریہ: 1,535
2,972 مراسلہ میں 8,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) صدر کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی پریس کانفرنس کو ان کے ذاتی خیالات قرار دیا ہے۔ گزشتہ روز جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے صدر کے ترجمان نے کہا کہ وزارت سے استعفیٰ وزیراعلیٰ اور اسمبلی سے استعفی سپیکر کو دیا جاتا ہے اور جب وزیراعلیٰ سندھ کو صوبائی وزارت سے استعفیٰ موصول ہوگا اس پر وہ فیصلہ کریں گے جبکہ سپیکر سندھ اسمبلی بھی ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے استعفیٰ ملنے پر فیصلہ کریں گے۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی |
|
|
|
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
کمائي: 94,075
شکریہ: 1,535
2,972 مراسلہ میں 8,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اسلام آباد (اظہر سید خبر نگار خصوصی) سندھ کے سابق سینئر وزیر اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی پریس کانفرنس نے پارٹی کے اندرونی حلقوں میں زلزلے کی کیفیت پیدا کر دی ہے جبکہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان تجدید تعلقات میں بھی رُکاوٹیں اور پیچیدگیاں پیدا کردی ہیں۔ حکومتی پارٹی کے انتہائی ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اکیلے نہیں ہیں اُنکے ساتھ سندھ سے پارٹی کے ناراض رہنما اور بعض اراکین پارلیمنٹ بھی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صرف قومی اسمبلی میں سید ظفر علی شاہ، نواب یوسف تالپور، نبیل گبول اور سینٹ میں ڈاکٹر صفدر عباسی حکومتی پالیسیوں پر واضح اور کھلے عام تنقید کرتے آئے ہیں جبکہ سندھ میں بلدیاتی نظام کے حوالے سے حالیہ ماضی کے فیصلوں کے بعد سندھ کے مرکزی اور صوبائی سطح کے متعدد رہنماﺅں میں پارٹی قیادت کے متعلق تنقید کا عمل شروع ہو گیا تھا۔ پارٹی کے ایک رہنما کا کہنا ہے کہ ذوالفقار مرزا کےخلاف پارٹی قیادت کیلئے فیصلہ کرنا بہت مشکل ہوگا اور ایسے کسی بھی فیصلے کی صورت میں پارٹی میں تقسیم کے عنصر کو نظرانداز نہیں کیا جاسکے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی تمام تر ہمدردیاں اپنے شوہر کے ساتھ ہیں۔ جب ذوالفقار مرزا ناراض ہوکر بیرون ملک چلے گئے تھے اور سپیکر قومی اسمبلی بھی بیرون ملک چھٹیوں پر چلی گئی تھیں اُس وقت بعض یقین دہانیوں پر پارٹی کا یہ اہم ترین جوڑا واپس آیا تھا۔ حکومتی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کو سندھ کے حوالے سے بالخصوص پارٹی کو متحد رکھنے میں ایک بہت بڑے چیلنج کا سامنا ہے۔ بلدیاتی نظام کیخلاف سندھ میں قوم پرستوں کی ہڑتال حقیقتاً پاکستان پیپلز پارٹی کی مقامی تنظیموں کی اپنی پارٹی قیادت کیخلاف ناراضگی کا اظہار تھا۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی |
|
|
|
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
کمائي: 94,075
شکریہ: 1,535
2,972 مراسلہ میں 8,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
کراچی / گولارچی (نمائندگان جنگ) قوم پرست رہنماﺅں نے ذوالفقار مرزا کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذوالفقار مرزا بیانات پر قائم نہیں رہتے اور یہ سب صدر زرداری کا ڈرامہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشتعال انگیز بیانات سے سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کو سبوتاژ کرنا ہے ۔ایوان صحافت بدین اور بارش متاثرین میں امداد تقسیم کرنے کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے استعفیٰ دےکر 3 سال حکومت میں رہنے کے گناہوں کا کفارہ کردیا تاہم یہ بدقسمتی ہے کہ ذوالفقار مرزا جو کہتے ہیں اس پر قائم نہیں رہتے۔انہوں نے کہا کہ ذوالفقار مرزا نے استعفیٰ دےکر اچھا عمل کیاتاہم کراچی میں قتل و غارتگری کے ذمہ دار الطاف حسین، شاہی سید اور ذوالفقار مرزا ہیں، ذوالفقار مرزا ساڑھے 3 سال مفاہمت کی سیاست کی پالیسی کے تحت کراچی کے بےگناہ افراد کے قتل میں دوسروں کے ساتھ ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں بالکل یکطرفہ آپریشن ہو رہاہے، وہ کراچی میں ایف سی، رینجرز اور فوج کے آپریشن کی حمایت نہیں کرتے بلکہ پولیس کو با اختیار اور فعال کرنےکی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مفاہمت کے نام پر جس نے جتنے زیادہ قتل کئے اسے اتنا ہی بڑا عہدہ دیا گیا اگر حکومت کراچی میں بسنے والے سندھیوں کی جان و مال کا تحفظ نہیں کر سکتی تو انہیں سرکاری ہتھیار فراہم کئے جائیں۔ اتوار کی شام ٹنڈو باگو میں بارش متاثرین میں راشن تقسیم کرنے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ الطاف حسین، شاہی سید، ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کو ہتھکڑیاں لگائی جائیں تو کراچی میں امن قائم ہو جائےگا۔ قادرمگسی نے کہا کہ بدین میں طوفانی بارشوں سے متاثرین کیلئے وہ 40 لاکھ روپوں کا عید پیکیج لے کر آئے ہیں جو خدمت سندھ فاﺅنڈیشن کے ذریعے تقسیم کی جائےگی۔ انہوں نے کہا کہ طوفانی بارشوں نے ضلع بدین کو تباہ کر دیا ہے متاثرین کو ایک تو قدرتی آفت نے تباہ کر دیا اور دوسری جانب سرکاری افسران امداد کا سامان تقسیم کرنےکی بجائے ہڑپ کر کے لوٹ گئے ہیں، حکمرانوں کو لوگوں کی تکلیفوں کو بازار کا سودا بنا کر منافع کمانےکی عادت بن چکی ہے ہمدردی کیلئے چار آنسو بہا کر حکمران اور انتظامیہ اپنے گودام بھر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بدین میں حالیہ تباہ کن بارشوں میں ایل بی او ڈی اور سیم نالوں میں لگنے والے شگافوں کے باعث علاقے میں ہونے والی تباہی کے ذمہ داران کے تعین کےلئے سندھ ہائیکورٹ کے جج کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیشن قائم کیا جائے۔ اپنے ایک بیان میںسندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ جلال محمود شاہ نے کہا کہ ذوالفقار مرزا کی پریس کانفرنس آصف زرداری کا ڈرامہ ہے، یہ لوگ سندھ میں مقبولیت کھو چکے ہیں اور وہ اس طرح کی باتیں کر کے خود کو ایک بار پھر سندھ میں مقبولیت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار مرزا کی پریس کانفرنس سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کو روکنے کےلئے تاکہ اشتعال انگیز باتوں سے بدامنی پیدا ہو اور سپریم کورٹ کی کارروائی نہ ہوسکے۔ قوم پرست رہنما شاہ محمود شاہ نے کہا کہ ذوالفقار مرزا اور آصف زرداری دونوں گہرے دوست ہی نہیں بزنس پارٹنر بھی ہیں اور اس کا اعتراف انہوں نے خود کیا ہے کہ مجھے سب کچھ آصف زرداری نے دیا ہے، یہ نہیں بتایا کہ کہاں سے دیا ہے۔ ڈاکٹر صفدر سرکی نے کہا کہ ذوالفقار مرزا نے پی پی پی کی وفاق میں دوغلی پالیسی کو بے نقاب کیا ہے اُنہوں نے رحمن ملک، فردوش عاشق اعوان اور بابر اعوان کے کردار کو بے نقاب کیا ہے، اُنہوں نے ایک تنظیم کو بے نقاب کیا ہے جس نے کراچی کے شہریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے، ذوالفقار مرزا کے بیان سے اردو بولنے والوں کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی |
|
|
|
|
|
#6 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
کمائي: 94,075
شکریہ: 1,535
2,972 مراسلہ میں 8,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اسلام آباد (صالح ظافر)اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا عہدے سے علیحدہ نہیں ہوں گی،کیونکہ وہ اپنے شوہر سندھ کے سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزاکے کراچی اور قومی سیاست کے حوالے سے سامنے آنے والے بیان کی حمایت نہیں کرتیں۔وہ گذشتہ ہفتے تک ضلع بدین میں سیلاب متاثرین کی مدد میں مصروف رہیںاور انہوںنے سیاسی منظر نامے میں ہونےو الی تبدیلیوںکی وجہ سے اپنی رہائشگاہ کراچی آنے کا فیصلہ کیا۔ان سے متعدد باررابطے کی کوشش کی گئی لیکن کامیابی نہیں مل سکی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے اپنے شوہر کے عہدے سے مستعفی ہونے کے فیصلے کی توثیق نہیں کی لیکن وہ ان کو ردعمل کے اظہار سے روک نہ سکیں۔جبکہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزانے بھی راہیں جدا ہونے کے فیصلے میں اپنی اہلیہ پر ساتھ چلنے کے لئے کسی قسم کا کوئی دباﺅ نہیں ڈالا۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی |
|
|
|
|
|
#7 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
کمائي: 94,075
شکریہ: 1,535
2,972 مراسلہ میں 8,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اسلام آباد (ثناءنیوز) پاکستان میں امریکی سفارتخانے سے کہا ہے کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا بیان سمجھ سے بالا تر ہے اس پر غور کررہے ہیں۔ سندھ کے سینئر وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی طرف سے امریکہ کے حوالے سے پاکستان توڑنے کا بیان دینے پر امریکی سفارتخانے نے کسی قسم کا تبصرہ یا ردعمل دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا امریکہ پر پاکستان توڑنے کا الزام سمجھ سے بالاتر ہے امریکی سفارتخانے اس بیان پر غور کررہا ہے اور اس پر تبصرہ تفصیلی غور و خوض کے بعد ہی کیا جائیگا۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| کورٹ, کراچی, پولیس, پاکستان, قید, قرآن, لندن, موجودہ, منتقل, معلوم, آج, اللہ, امریکہ, بہترین, بھائی, بے نظیر, حکم, خون, خلاف, دوست, ذوالفقار, زندگی, سپریم, طالبان, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| ٹھا کر کے | fazain | گپ شپ | 18 | 29-04-11 12:53 PM |
| نئی وفاقی کابینہ آج حلف اٹھائے گی | گلاب خان | خبریں | 0 | 04-02-11 04:13 AM |
| ایلی کی اُٹھان ، عالم نیچے رہ گیا | جاویداسد | خبریں | 2 | 28-08-10 09:47 PM |
| کیا یہ ممکن ہے کہ جن انسان کو اٹھا کر لے جاۓ | چیتا چالباز | متفرقات | 1 | 03-02-09 07:58 AM |
| لو مٹھائی کھا لو ! | چیتا چالباز | گپ شپ | 1 | 22-01-09 02:16 PM |