واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ذوالقرنین واپس، آٹھ ’سٹے باز‘ گرفتار

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 27-04-11, 07:13 PM   #1
ذوالقرنین واپس، آٹھ ’سٹے باز‘ گرفتار
سیفی خان سیفی خان آف لائن ہے 27-04-11, 07:13 PM

پنجاب پولیس نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر ذوالقرنین حیدر کو سنگین تنائج کی دھمکیاں دینے والے گروہ کے ارکان کو گرفتار کرنے کا دعویْ کیا ہے ۔

پولیس نے گروہ کے آٹھ افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے ۔

پنجاب کے ضلع سیالکوٹ میں پولیس کے ایس ایس پی ناصر قریشی کے مطابق گرفتار کیے جانے والے گروہ سے ابتدائی تفتیش کےدوران یہ معلوم ہوا ہے کہ حراست میں لیےگئے افراد وکٹ کیپر ذوالقرنین کو دھکمیاں دینے اور ان پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرنے میں ملوث ہیں۔

ذوالقرنین حیدر لگ بھگ ساڑھے پانچ ماہ کی خود ساختہ جلا وطنی ختم کر کے پیر کی صبح لندن سے اسلام آباد پہنچے تھے اور ان کی واپسی کے ایک روز کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بک میکرز کے گروہ کے ارکان کو گرفتار کیا ہے۔

ایس ایس پی سیالکوٹ ناصر قریشی نے بی بی سی کو بتایا کہ تمام آٹھ بک میکرز کو تحصیل سمبڑیال سے حراست میں لیاگیا اور ان افراد نے چھان بین کے دوران یہ انکشاف کیا ہے کہ ذوالقرنین حیدر سمیت کئی کھلاڑی ان کے اشاروں پر ناچتے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار کیےگئے افراد کے خلاف ناجائز اسلحے اور جوئے کے آلات رکھنے کے الزامات میں مقدمہ درج کیا گیا۔ایس ایس پی کے بقول گرفتار گروہ کے افراد نے اشتہاری ملزموں کو بھی پناہ دے رکھی تھی جس کا الگ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ناصر قریشی کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ پولیس نےمنگل کی رات کو سمبڑیال شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور ان آٹھ بک میکز کے خیفہ کمروں سے جوا کھیلنے کا سامان برآمد ہوا ہے۔

پولیس آفسر کے مطابق بک میکز سے برآمد ہونے والے سامان میں کلاشکوف، اڑھائی سو فون سیٹ، بکس اور ریکارڈنگ شامل ہیں ۔ناصر قریشی نے بتایا کہ گرفتار کیے جانے والے گروہ کے ارکان آئی پی ایل کے میچوں پر سٹہ کھیلتے ہیں۔

ادھر وکٹ کیپر کامران اکمل کے سسر چودھری الیاس نے ذوالقرنین حیدر کو دس کروڑ ہرجانے کا ایک نوٹس بھجوایا ہے جس میں کہاگیا کہ ذوالقرنین نے ان پر جوئے میں ملوث ہونے کے لیے جو الزامات لگائے ہیں وہ بے بنیاد ہیں۔

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے چودھری الیاس کا کہنا ہے کہ ذوالقرنین حیدر نے ان پر بے بنیاد الزام لگا کر ان کی شہرت اور ساکھ خراب کرنے کی کوشش کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ذوالقرنین حیدر ثبوت فراہم کریں اور اگر ثبوت فراہم نہ کیے تو وہ ذوالقرنین حیدر کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔

گزشتہ برس نومبر میں جنوبی افریقہ کے خلاف متحدہ عرب امارات میں ہونے والی ون ڈے سیریز کے دوران چار ون ڈے میچز کھیلنے کے بعد ذوالقرنین حیدر ٹیم کی انتظامیہ سے پاسپورٹ حاصل کر کے انتظامیہ اور ٹیم کو بتائے بغیر اچانک لندن چلے گئے تھے۔

لندن پہنچنے کے بعد ذوالقرنین نے ٹیم چھوڑنے کے اپنے فیصلے کا سبب ایک گمنام شخص کی جانب سے انہیں خراب کارکردگی کے لیے معاوضے کی پیشکش اور نہ ماننے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی قرار دیا تھا۔
بی بی سی اردو
__________________

میرا بلاگ۔ صدائےقلندرhttp://saifikhan011.blogspot.com/

 
سیفی خان's Avatar
سیفی خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: خاموش آباد
مراسلات: 3,531
شکریہ: 4,038
2,387 مراسلہ میں 5,933 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 98
Reply With Quote
جواب

Tags
فون, کوشش, کرتے, پولیس, لندن, مطابق, معلوم, اکمل, انتظامیہ, انداز, اردو, اسلام, بے, ثبوت, جوا, جانے, خود, خلاف, دے, رات, شہر, شخص, ضلع, عرب, صبح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کرسٹل کا موبائل ابن ضیاء دلچسپ اور عجیب 6 04-02-11 10:31 PM
گرلز ھاسٹل ؟ ؟ ؟ میاں شاہد اپکے کالم 17 25-12-09 11:59 PM
ڈرم اسٹکس Real_Light باورچی خانہ 2 02-06-08 12:34 PM
چکن ونگز کے ڈرم سٹکس Real_Light باورچی خانہ 0 13-05-08 02:57 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:00 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger