واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ذہنی مرض کا علاج، بھوک و انگارے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 17-08-07, 09:38 PM   #1
ذہنی مرض کا علاج، بھوک و انگارے
پاکستانی پاکستانی آف لائن ہے 17-08-07, 09:38 PM

کراچی کے ایک ہسپتال میں ایک ایسا ذہنی مریض زیرِ علاج ہے جس کے منہ میں جعلی پیر نے روحانی علاج کے نام پر انگارے ڈالے اور بیس دن تک بھوکا رکھا۔

کلفٹن کے علاقے یا رسول کالونی میں پینتس سالہ مرید حسین کی ذہنی حالت درست نہ دیکھ کر اس کے گھر والے اسے علاج کے لیے ایک پیر کے پاس لےگئے جس نے ان کے منہ میں دہکتے ہوئے کوئلے ڈال دیے اور کئی روز تک بھوکا رکھا۔

مرید حسین اپنی بہن کے ساتھ رہتے ہیں اور کچھ عرصہ قبل تک ڈرائیونگ کرتے تھے مگر رشتہ ٹوٹ جانے کے بعد ان کی طبیعت خراب رہنے لگی اور ان کے گھر والوں کا خیال تھا کہ ان پر جن بھوت کا اثر ہے۔

کراچی کے سول ہسپتال کے برنس وارڈ میں زیر علاج مرید حسین کے بھانجے محمد اظہر نے بتایا کہ وہ پنجاب کے علاقے احمد پور شرقیہ کے رہنے والے ہیں۔ انہوں نے اپنے ماموں کا بھاولپور میں ایک ڈاکٹر سے علاج کروایا تھا، جس کا کہنا تھا کہ مرید حسین تندرست ہے لیکن انہیں ذہنی پریشانی لاحق ہے۔

انہوں نے بتایا مرید حسین الٹی سیدھی باتیں کرتے تھے جس کے بعد لوگوں نے کہنا شروع کر دیا کہ ان پر جن بھوت کا سایہ ہے، ایک ماہ قبل ایک رشتہ دار نے انہیں بتایا کہ بہاولپور سے ایک پیر ان کے گھر آرہے ہیں اگر مرید کا ان سے علاج کروایا جائے تو وہ ٹھیک ہوجائیں گے۔

مرید کے اہل خانہ نے رشتے دار کی بات مان لی اور پیر حاجی گل حسن سے ملاقات کی، جس نے مرید کو دیکھنے کے بعد ایک ہزار روپے فیس مانگی، محمد اظہر کے مطابق ایک ہزار کی بجائے انہوں نے تیرہ ہزار خرچہ کرایا، جس دوران پیر نے ایک بکرا، کستوری اور زعفراں بھی منگوایا اور کہا کہ اس سے وہ تعویذ لکھے گا۔
مرید حسین کا علاج کرنےسے قبل پیر نے ان کے اہل خانہ کو آگاہ کردیا تھا، وہ چلا کاٹےگا جس میں کوئی مداخلت نہیں کرے گا۔ جس کے بعد پیر نے ایک کمرے میں مرید حسین کو رسیوں سے باندھ دیا، اس دوران بیس دن تک ان کا کھانا بند کردیا، اور کہا کہ اس سے جن بھاگ جائے گا۔

محمد اظہر نے بتایا کہ وہ اور اس کے بھائی کام پر چلے جاتے تھے۔ گھر میں صرف ان کی ماں ہوتی تھی، پیر کبھی اس کمرے سے اگر باہر جاتا تو اس کمرے میں نہ جانے کی تاکید کر کے نکلتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ کمرے میں کوئلے جلانے کے بعد بو اٹھنے پر جب پیر سے معلوم کیا گیا کہ بو کیسی ہے تو وہ کہتا کہ تعویز جلانے کے لیے کوئلے جلائے ہیں۔

بیس دنوں تک یہ عمل جاری رہا، ایک دن مرید کی بہن نے اندر جاکر دیکھا تو ان کا بھائی شدید زخمی تھا اور نڈھال ہوچکا تھا۔

مرید حسین کے مطابق جب انہوں نے چیخنا چلانا شروع کیا تو پیر نے کہا کہ یہ ٹھیک ہونے والا ہے اس کے کڑے کو کوئی نہ توڑے ورنہ بڑا نقصان ہوجائے گا۔

آخر مرید حسین کو رشتے دار انہیں ہسپتال لے گئے لیکن اس دوران پیر حاجی گل حسن فرار ہوگیا۔

مرید حسین کے چھوٹے بھانجے بلال نے بتایا کہ انہوں نے پیر کو کینٹ اسٹیشن سے پکڑا اور کلفٹن پولیس کے حوالے کیا، جس نے دو روز کے بعد اسے رہا کردیا۔

برنس وارڈ کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مرید حسین کا جسم تیس فیصد تک جھلس چکا ہے اور ان کے سر، منہ، بازوں اور ٹانگوں پر زخم ہیں۔

کلفٹن کی بوٹ بیسن پولیس کا کہنا کہ پیر حاجی گل حسن پر نقص امن کا مقدمہ دائر کیا گیا تھا، عدالت نے اسے دس ہزار کی ضمانت پر رہا کردیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال ماہ نومبر میں سندھ کے محکمہ داخلہ نے جعلی پیروں کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا تھا۔

ان دنوں صرف ایک ہفتے میں پندرہ سے زائد جعلی پیروں کو گرفتار کیا گیا تھا، مگر وقت گزرنے کے ساتھ یہ کارروائی ٹھنڈی پڑ گئی۔

محمکہ داخلہ کے طرف سے دیےگئے اعداد وشمار کے مطابق سندھ میں پانچ سو کے قریب جعلی پیر اور عامل ہیں

Attached Images
 

__________________
کدی حال تان پوچھیا کر
دل دے تھورے ہین کج ویکھ کےروسیا کر

 
پاکستانی's Avatar
پاکستانی
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: پاکستان
عمر: 25
مراسلات: 5,292
شکریہ: 10,318
3,107 مراسلہ میں 7,465 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 466
Reply With Quote
پرانا 18-08-07, 12:05 AM   #2
Senior Member
 
The Great's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: لوگوں کے دل میں
عمر: 20
مراسلات: 5,772
کمائي: 82,787
شکریہ: 2
2,019 مراسلہ میں 3,246 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہ نہیایت افسوس ناک بات ہے
The Great آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 18-08-07, 03:45 AM   #3
Administrator
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: دل
مراسلات: 2,759
کمائي: 8,530
شکریہ: 0
561 مراسلہ میں 1,027 بارشکریہ ادا کیا گیا
زبیر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

مجھے پڑھ کر افسوس ہوا کہ لوگ ابھی تک پیروں میں یقن رکھتے ہیں
زبیر آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کراچی, پولیس, لوگ, ماں, معلوم, بھائی, حسن, خلاف, رشتے, علاج, عدالت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
تین پٹھانوں کے پولٹری فار م تھے انسپیکشن میں انسپکٹر نے پوچھا The Great قہقہے ہی قہقے 6 29-08-11 11:26 AM
قذافی کے اقتدار نہ چھوڑنے پر عوام مزید مشتعل، وزیرداخلہ اور کئی سفیر ساتھ چھوڑ گئے گلاب خان خبریں 7 24-02-11 09:20 PM
ایک بچہ اپنی ماں سے بچھڑ گیا پولیس والے نے اسے روتے دیکھا تو پوچھا “تمھاری ماں کی پہچان کیا ہے“ بچے The Great قہقہے ہی قہقے 1 28-01-11 02:55 PM
پولیس، پولیٹیکل پارٹیز اور پارلیمنٹ کرپشن میں سرفہرست گلاب خان خبریں 0 09-12-10 05:40 AM
دھونی کیجانب سے کپتانی چھوڑنے کی پیشکش ، بھارتی کرکٹ بورڈ کی تردید تفسیر حیدر کرکٹ 0 22-11-08 07:52 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:00 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger