واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


رئیل اسٹیٹ ‘ ماہانہ ٥ ارب ڈالر دبئی منتقل۔

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 28-08-08, 03:47 PM   #1
رئیل اسٹیٹ ‘ ماہانہ ٥ ارب ڈالر دبئی منتقل۔
وجدان وجدان آف لائن ہے 28-08-08, 03:47 PM

اسلام آباد ۔
پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ ملک میں عدم استحکام کی وجہ سے ماہانہ پانچ ارب ڈالرغیر قانونی طریقے سے دبئی منتقل کئے جا رہے ہیںجو معاشی سست روی کی بڑی وجہ ہے۔ بینکوں میں کھاتہ داروں کے ڈالر ڈیپازٹ صرف تین ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔ڈالر کی اس پرواز کی بڑی وجہ نومبر 2007سے شروع ہونے والی بے یقینی ہے جو اب بھی قائم ہے۔ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے پیر کے روز ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوے کہاکہ دبئی میں پراپرٹی کے بزنس میںدنیا بھر سے ایک کھرب88 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری ہو چکی ہے اور مزید اندھا دھند سرکایہ کاری کی وجہ سے وہاںرسد بڑھ گئی ہے اور طلب کم ہورہی ہے جس سے قیمتیں 5-6فیصد گر گئی ہیں جبکہ مزید مندی کا امکان ہے۔ دنیا کی30,000 دیوقامت تعمیراتی مشینوں میں سے 24فیصد اس وقت دبئی میں مصروف کار ہیں۔ابو ظہبی بھی دوڑ میں شامل ہے۔ قطر میں پراپرٹی مارکیٹ کا زوال شروع ہو چکا ہے۔عجمان میں 90فیصد میگا بلڈنگ پراجیکٹس پاکستانیوں کے ہیں جبکہ اس وقت دبئی کے سرمایہ کاروں میں پاکستانی سرفہرست ہیں جن کی مدد کے لئے بینکاروں، منی چینجروں اور مشہور بلڈرز کی ایک منظم مافیا کام کر رہی ہے جو منٹوں میںنہ صرف سرمایہ ٹرانسفر کر دیتی ہے بلکہ وہاں بینکوں اور دیگر معاملات میں بھی مدد دیتی ہے۔ان پر 11ستمبر کے بعد کے ہنڈی کے خلاف کئے گئے مریکی اقدامات کا کوئی خاص اثر نہیں ہوا ہے۔ یہ لوگ پاکستان اور دیگر ممالک میں صنعتی نمائشوں میں سٹال لگا کر سرعام کام کر تے ہیں۔پاکستان میں بلڈنگ میٹریل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں ،تعمیراتی شعبہ پر مناسب کنٹرول ا ورسہولیات نہ ہونے کی وجہ سے نہ صرف بڑے ٹھیکیداروں کی اکثریت اب دبئی میں کاروبار کر رہی ہے جبکہ باقی ماندہ بھی انھیں لائنوں پر سوچ رہے ہیں اور کئی نے توپاکستان میں اپنے تعمیراتی منصوبے بھی ختم کر دئیے ہیں۔3000سے زیادہ بڑے بزنس مین اب تک وہاں مستقل شفٹ ہو چکے ہیں اور سلسلہ جاری ہے جو 160ارب ڈالر کی ملکی معیشت کے لئے نیک شگون نہیں ہے۔خلیج میں 6.5سے7.5کے منفی بینک انٹرسٹ ریٹ بمقابلہ 18-22فیصد افراط زر نے اسے سرمایہ کاروں کے لئے بہت پر کشش بنا دیا ہے اور وہاں جائیداد کی قیمتیں 2007سے اب تک 80 فیصد بڑھی ہیں۔ڈاکٹر مغل کے مطابق مواقع نہ ہونے کی وجہ سے عام انوسٹر بھی یا تو وہاں پراپرٹی لے چکا ہے یا سنجیدگی سے سوچ رہا ہے جو انتہائی خطرناک رجحان ہے۔انھوں نے کہا کہ اب کئی سرمایہ کار دبئی کے ساتھ ساتھ ملیشیا میں بھی پراپرٹی کے کام میں ملوث ہو چکے ہیںا ور کروڑوں ڈالر منتقل کئے جا رہے ہیں۔ایسا لگتا ہے کہ سب لوگ بیرون ممالک کے سحر میںمبتلا ہیں۔ عرب امارات میںصرف دس فیصد ادائیگی کرنی ہوتی ہے اور مارکیٹ میں 15فیصد تک کی تنزلی کی صورت میں گارنٹر غائب ہو گئے تو عوام کے اربوں ڈالر ڈوب جائیں گے ۔مرکزی بینک کو صورتحال کا اندازہ ہے مگر ابھی تک وارننگ اور نیم دلانہ اقدامات کئے گئے ہیں جو قطعی ناکافی ہیں۔انھوں نے خبردار کیا کہ پچھلی دہائی میں سنگاپور میں بھی ایسا چڑھاؤ آیا تھا جس کے بعد کریش نے قیمتیں 80فیصد کم کیں اور لوگوں کے اربوں ڈالرڈوب گئے۔ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہاکہ حکومت کو خلیجی ممالک، عمان اور ملیشیا سے پاکستانیوں کی سرکایہ کاری پر وقتی پابندی عائد کروانے اور داخلی حالات بہتر کرنے کی کوشش کرنی چائیے تاکہ سرمائے کا فرار روکا جا سکے۔

 
وجدان's Avatar
وجدان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 30
مراسلات: 1,284
شکریہ: 919
594 مراسلہ میں 1,518 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 173
Reply With Quote
جواب

Tags
لوگ, منتقل, اسلام, خلاف, دبئی, صورتحال, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
حکومت نے سٹیٹ بینک کو خودمختاری نہ دینے کا فیصلہ کر لیا گلاب خان خبریں 0 25-02-11 04:41 AM
سٹیٹ بینک نے سندھ بینک کے قیام کیلئے لائسنس جاری کر دیا گلاب خان خبریں 0 04-12-10 06:04 AM
سٹیٹ بنک کی طرف سے شرح سود بڑھانے جانے کی اطلاعات جاویداسد خبریں 1 20-09-10 06:23 PM
کلیانہ اسٹیٹ کی ڈائری حسن مغل گپ شپ 1 19-11-08 05:29 PM
زرمبادلہ کے ذخائر 7 ارب 74 کروڑ 97 لاکھ ڈالرز ہوگئے، اسٹیٹ بینک ابن جلال خبریں 0 17-10-08 03:28 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:01 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger