|
راشد رؤف کے چچا ظہور احمد راولپنڈی کے علاقے خیابان سید سے گرفتار

18-12-07, 07:45 AM
راولپنڈی (جنگ نیوز) لندن طیارہ سازش کیس کے اہم ملزم راشدرؤف کے چچاظہوراحمدکوتحقیقاتی ٹیم نے راولپنڈی کے علاقے خیابان سید سے گرفتار کر لیاہے۔ظہور احمد سیموبائل فون اور دیگر اہم اشیاء بھی قبضے میں لے لی گئی ہیں اور ممکن ہے کہ موبائل فون کے ریکارڈ سے راشد رؤف کا پتہ لگایا جا سکے گا۔ ظہور احمد کی گرفتاری کے بعد انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیاہے جہاں ان سے راشد رؤف کے بارے میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ راشد رؤف ہفتہ کو پولیس کی حراست سے فرار ہو گئے تھے جس پر وزارت داخلہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ وہ آزاد کشمیر یا شمالی علاقہ جات میں پناہ لے سکتے ہیں دریں اثناء معلوم ہوا ہے کہ راشد رؤف کی گرفتاری کے سلسلے میں تحقیقاتی ٹیمیں قبائلی علاقوں کی طرف بھی روانہ کر دی گئی ہیں تاکہ اسے وہاں پہنچنے کی صورت میں گرفتار کیا جا سکے - سیکریٹری داخلہ سید کمال شاہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ طیارہ سازش کیس میں ملوث راشد رؤف کے فرار میں پولیس افسران کی غفلت ہو سکتی ہے تاہم انہو ں نے کہا کہ تحقیقاتی ٹیم بنا دی گئی ہے جو تین روز میں رپورٹ پیش کرے گی تاہم راشد رؤف کے وکیل حشمت حبیب نے کہا ہے کہ راشد رؤف غائب نہیں ہوا بلکہ اسے غائب کیا گیا ہے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|