واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


رامسوامی میں6 منزلہ عمارت خطرنا ک قرار،فوری طور پر خالی کرنے کی ہدایت

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 16-04-08, 08:13 AM   #1
رامسوامی میں6 منزلہ عمارت خطرنا ک قرار،فوری طور پر خالی کرنے کی ہدایت
عبدالقدوس عبدالقدوس آف لائن ہے 16-04-08, 08:13 AM

رامسوامی میں6 منزلہ عمارت خطرنا ک قرار،فوری طور پر خالی کرنے کی ہدایت
کراچی( رپورٹ: طاہر عزیز/ تصاویر اسرائیل انصاری) صدر ٹاؤن کے علاقے رامسوامی میں واقع 6 منزلہ عمارت اجمیری مینشن کو کراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے خطرناک قرار دیتے ہوئے مکینوں کو فوری خالی کرنے کی ہدایت کی ہے،منگل کو کے بی سی اے کے انجینئرز کی ٹیم نے متاثرہ عمارت کا دورہ کرنے کے بعد قرار دیا ہے کہ اگر عمارت کو فوری طور پر خالی کرکے اس کی مرمت نہ کی گئی تو یہ انسانی جانوں کیلئے خطرناک اور کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے ، چیف کنٹرولر کے بی سی اے رؤف اختر فاروقی نے بتایا کہ اورنج اسٹریٹ اسلام پورہ میں واقع یہ عمارت گراؤنڈ+ 5 فلور پر مشتمل ہے، بلڈنگ کے اسٹرکچر کے درمیان کے تقریباً 12 کالم 2 سے 3انچ زمین میں دھنس چکے ہیں اور اس کی وجہ گر اؤنڈ فلور پر سیوریج کا پانی جمع ہونا تھا، مسلسل پانی کھڑا رہنے سے بلڈنگ کی بنیادیں کمزور ہوگئیں اور جب درمیان کے کالم زمین میں دھنسے تو سائیڈ کے کالم ٹیڑھے ہوگئے جس کے نتیجے میں اجمیری مینشن میں کریک بھی آگئے ہیں اور ساتھ میں واقع رستم کمپاؤنڈ کے مکانوں میں بھی دراڑیں پڑ گئیں اور یہ مکانات بھی بغیر مرمت رہائش کے قابل نہیں رہے ، چیف کنٹرولر نے بتایا کہ کے بی سی اے کی معائنہ ٹیم نے جو تجاویز دی ہیں اس کے مطابق بلڈنگ کو فوری طور پر خالی کر دیا جائے گراؤنڈ فلور پر اسٹیل کی پروپس لگائی جائیں اور عمارت کی مرمت کی جائے، غیر قانونی طور پر بنائے گئے چھٹے فلور کو منہدم کر دیا جائے تا کہ عمارت کا وزن کم ہو سکے جن سیوریج لائنوں سے پانی نکلا ان لائنوں کی مرمت کی جائے انہوں نے کہا کہ کے بی سی اے اجمیری مینشن میں رہائش پزیر 36 فلیٹس مالکان کو عمارت خالی کرنے کے لئے بدھ کو نوٹسز دے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس کام کیلئے علاقے کے ٹاؤن اور یوسی ناظم سے بھی مدد لی جائے گی کیونکہ یہ مکینوں کے اپنے حق میں بہتر ہے کہ وہ عمارت کو خالی کرکے اس کی مرمت کرالیں۔ ایک سوال کے جواب میں چیف کنٹرولر نے کہا کہ کے بی سی اے عمارت کو سربمہر بھی کر سکتی ہے لیکن ہم افہام و تفہیم کے ساتھ مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کریں گے کہ وہ اس کی مرمت کرانے کے بعد دوبارہ ان فلیٹوں میں رہائش اختیار کریں۔ انہوں نے بتایا کہ عمارت کا نقشہ کے بی سی اے سے منظور ہوا تھا۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 280
Reply With Quote
جواب

Tags
اسلام, تصاویر, جواب, حل, عزیز, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بیت اللہ محسود نے خاموشی اختیار کر لی:حکیم اللہ محسود کا دعویٰ حیدر خبریں 6 13-08-09 11:01 PM
بیت اللہ محسود گزر گئے؟ عبداللہ حیدر خبریں 10 05-10-08 01:10 AM
سورہ نور آیت 21 Real_Light ترجمہ و تفسیر 2 21-05-08 12:59 PM
اینن آرڈین نے سال کا دسواں ٹائٹل جیت کر ریکارڈ قائم کردیا خرم شہزاد خرم کھیل اور کھلاڑی 0 13-11-07 10:00 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:04 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger