واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


راولپنڈی، ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی، نوجوانوں کا پولیس پر ہلہ، 27 گرفتار

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-08-11, 03:08 AM   #1
راولپنڈی، ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی، نوجوانوں کا پولیس پر ہلہ، 27 گرفتار
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 05-08-11, 03:08 AM

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) کمیٹی چوک انڈر پاس میں ون ویلنگ کرنے والے موٹرسائیکل سواروں کے خلاف پولیس کارروائی کے دوران نوجوان لڑکوں نے پولیس پر ہلہ بول دیا۔ پتھراﺅ سے تھانہ وارث کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ ٹریفک وارڈن کا موٹرسائیکل کو بھی نقصان پہنچا۔ وارث خان پولیس نے ون ویلنگ کرنے والے 6 موٹر سائیکل سواروں سمیت ہنگامہ آرائی اور پتھراﺅ کرنے والے 27 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ سٹی ٹریفک وارڈن ساجد حسین نے تھانہ وارث خان کو بتایا کہ چار اگست جمعرات کی صبح وہ ڈیوٹی پر فریسکو سویٹس کے قریب پہنچے تو اطلاع ملی کہ کمیٹی چوک انڈر پاس میں بعض تو جمعرات موٹر سائیکل سوار ون ویلنگ کر رہے ہیں اور سڑک کو ٹریفک کےلئے بند کیا ہوا جس پر انہوں نے ٹریفک وارڈنز خرم حبیب، ماجد، عابد اور امجد کو وائرلیس پر اطلاع دے کر موقع پر بلا لیا۔ اسی دوران وارث خان پولیس کو کال کی گئی جس پر ڈیوٹی افسر سب انسپکٹر نواز تھانے کی گاڑی میں وہاں پہنچ گئے۔ پولیس نے ون ویلرز کو قابو کرنے کی کوشش کی تو 25-20 نامعلوم افراد نے پتھراﺅ شروع کر دیا۔ اسی دوران وارڈنز اور پولیس اہلکاروں نے ون ویلرز یٰسین یونس، احمد عامر، عثمان سیلم، محمد بلال، واجد بیگ اور ارسلان عباسی کو موٹرسائیکلوں سمیت گرفتار کر لیا۔ ادھر رات گئے پولیس نے پتھراﺅ کرنے کے الزام میں 21 ملزمان کو بھی گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,972 مراسلہ میں 8,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 193
Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
نیلم خان (05-08-11)
پرانا 05-08-11, 03:22 AM   #2
Senior Member
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,904
کمائي: 561,124
شکریہ: 25,574
10,451 مراسلہ میں 38,592 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اللہ ان کو ہدائیت دے آمین ۔
نیلم خان آن لائن ہے   Reply With Quote
نیلم خان کا شکریہ ادا کیا گیا
گلاب خان (06-08-11)
جواب

Tags
ہنگامہ, کوشش, گئی, ٹریفک, پولیس, لیا۔, نواز, نوجوانوں, چار, موٹر سائیکل, موقع, اگست, الزام, احمد, بول, خلاف, خان, خرم, دے, سٹاف, شروع, عابد, عباسی, عثمان, صبح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
شدت پسندوں سے لڑائی، سکیورٹی اہلکاروں سمیت اٹھائیس ہلاک سیفی خان خبریں 72 20-06-11 11:55 AM
راولپنڈی، ہائیکورٹ انتظامیہ نے جعلی جج پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا گلاب خان خبریں 0 23-12-10 05:53 AM
کراچی، پولیس کا محاصرہ، خودکش حملہ آوروں نے خود کو اڑادیا ابن جلال خبریں 0 26-09-08 02:56 PM
سندھ پولیس کی شر پسندوں اور بھتہ خوروں کیخلاف محدود آپریشن کی تیاری عبدالقدوس خبریں 0 19-04-08 03:58 AM
اسلام آباد: سکولوں کے بچوں کا خاموش مظاہرہ پولیس نے لاٹھیوں اور تھپڑوں کی بارش کردی محمدعدنان خبریں 0 13-11-07 08:48 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:05 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger