واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


راولپنڈی اسلام آباد میں تیز آندھی اور بارش بجلی رات گئے تک غائب

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 15-09-11, 04:55 AM   #1
راولپنڈی اسلام آباد میں تیز آندھی اور بارش بجلی رات گئے تک غائب
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 15-09-11, 04:55 AM

سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کے نظام میں بھی خلل، نشیبی علاقے زیر آب، مزید بارش کا امکان
اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے، خصوصی نمائندہ، وقائع نگار) راولپنڈی اسلام آباد میں بدھ کی شام تیز آندھی اور طوفانی بارش سے کئی سائن بورڈ اور درخت گر گئے۔ راولپنڈی میں آندھی کی رفتار 157 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ اسلام آباد میں 100 کلو میٹر فی گھنٹہ رہی۔ موسلادھار بارش کے باعث مری روڈ، راول روڈ اور کینٹ کی سڑکوں میں جگہ جگہ پانی کھڑا ہو جانے کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغرب سے بارش کا سبب بننے والی ہواؤں نے ملک کے بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ راولپنڈی اسلام آباد سمیت کشمیر، پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا میں آئندہ دو روز کے دوران زیادہ تر مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک اور بارش کا امکان ہے جبکہ اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ راولپنڈی اسلام آباد میں جمعرات کے روز زیادہ تر مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے اور وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز راولپنڈی میں 62 اور اسلام آباد میں 20 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی راولپنڈی میں بدھ کی شام کو ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آ گئے۔ صادق آباد، چراہ روڈ، کری روڈ، سروس روڈ، ناز سینما، وارث خان، لیاقت باغ چوک، آریہ محلہ، ندیم کالونی، مسلم کالونی، جامع مسجد روڈ سمیت نشیبی علاقے جل تھل ہو گئے جبکہ طوفان و شدید ہوا کے باعث سائن بورڈز، کھمبے گر گئے جس کے نتیجے میں ٹریفک کے بہا¶ میں خلل واقع ہوا۔جبکہ شدید آندھی اور بارش سے بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ شہر کے اکثر علاقے تاریکی میں ڈوبے رہے اور بعض علاقوں میں بجلی کی تاریں تیز آندھی کی وجہ سے ٹوٹ گئیں۔ شہر کے اکثر علاقوں میں شدید بارش کی وجہ سے بعض علاقوں کی بجلی کسی بڑے حادثے کے پیش نظر بند کر دی گئی۔ آئیسکو کے ترجمان نے بتایا کہ شدید آندھی کی وجہ سے شہر میں بجلی کا نظام بری طرح درہم برہم ہوا ہے۔ بارش رکنے کے بعد اس کی بحالی کےلئے کام شروع کر دیا گیا۔ چکلالہ، مری روڈ، پیرودھائی، جامع مسجد روڈ، وارث خان، چاندنی چوک، رتہ امرال، خیابان سرسید، ڈھوک کھبہ، ویسٹریج جیسے متعدد علاقے میں بجلی کی بندش کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مختلف علاقوں میں رات گئے تک بجلی کی بحالی ممکن نہ ہوسکی۔
دریں اثناء اسلام آباد میں موسم کی شدید خرابی کے باعث پی آئی اے کی کراچی لاہور، اسلام آباد، ملتان کی پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا۔ پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد آنے والی پرواز طوفان کی وجہ سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر نہ اترسکی اور اسے لاہور اترنا پڑا۔ اس پرواز میں میاں رضاربانی، ریاض فتیانہ اور وزیردفاع چوہدری احمدمختار سمیت کئی اعلیٰ شخصیات بھی سوار تھیں۔ کراچی کے تمام مسافر طیارے میں ہی بیٹھے رہے جس پر طیارے کے اندر کئی گھنٹے بیٹھے رہنے والے مسافروں نے طیارے کے عملے سے جھگڑا شروع کردیا اور شدید احتجاج کیا اس طرح لاہور سے شام پانچ بجے اور ساڑھے تین بجے چلنے والی پروازوں کی اسلام آباد اورملتان جانے والی پروازوں کی روانگی میں تاخیر ہوگئی جبکہ ایئربلیو کی کراچی جانے والی پرواز میں روانگی سے چند منٹ پہلے خرابی پیدا ہوگئی اور طیارے سے مسافروں کو اتار لیاگیا۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,972 مراسلہ میں 8,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 174
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (15-09-11), محمد یاسرعلی (16-09-11)
پرانا 15-09-11, 06:54 AM   #2
Senior Member
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,904
کمائي: 561,124
شکریہ: 25,574
10,451 مراسلہ میں 38,592 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

موسم بہت اچھا ہو گیا ہے ۔
نیلم خان آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے نیلم خان کا شکریہ ادا کیا
Kamran_Tabasum (16-09-11), محمد یاسرعلی (16-09-11)
پرانا 16-09-11, 03:20 AM   #3
Senior Member
 
گلاب خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
کمائي: 94,075
شکریہ: 1,535
2,972 مراسلہ میں 8,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکتہ
رات 12 بجے کے بعد بادل خوب برسے ہیں اور ابھی تک بارش برس رہی ہے۔
گلاب خان آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (16-09-11), محمد یاسرعلی (16-09-11)
پرانا 16-09-11, 03:35 AM   #4
Senior Member
 
گلاب خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
کمائي: 94,075
شکریہ: 1,535
2,972 مراسلہ میں 8,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default راولپنڈی اسلام آباد میں موسلادھار بارش نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا

آج بھی بارش جاری رہے گی، محکمہ موسمیات
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر، اپنے نامہ نگار سے) راولپنڈی اسلام آباد سمیت صوبہ پنجاب بالائی خیبرپختونخواہ اور کشمیر میں گزشتہ روز بھی بعض مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ سب سے زیادہ بارش گوجرانوالہ میں 33 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج جمعہ کے روز بھی راولپنڈی اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب، خیبرپختونخواہ، کشمیر میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اس دوران بالائی پنجاب، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر کے بعض حصوں میں موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے۔جمعرات کی رات راولپنڈی میں ہونے والی موسلادھار بارش سے راولپنڈی کے نشیبی علاقوں میں سڑکوں اور گلیوں میں پانی کھڑا ہو گیا۔ جمعرات کی رات گیارہ بجے کے قریب شروع ہونے والی تیز بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں جن میں ٹیپو روڈ، ڈھوک کھبہ، جاوید کالونی، ملت کالونی، مکھا سنگھ سٹیٹ، موہن پورہ، ارجن نگر، صادق آباد، چراہ روڈ، کری روڈ، ناز سینما کے قریب کے علاقے اور دیگر محلوں میں سڑکوں علاقوں میں ایک فٹ تک پانی کھڑا ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔ جمعرات کی رات شروع ہونے والی بارش وقفے وقفے سے رات گئے تک جاری رہی ہے۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
گلاب خان آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (16-09-11), محمد یاسرعلی (16-09-11)
پرانا 16-09-11, 03:41 AM   #5
Senior Member
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,904
کمائي: 561,124
شکریہ: 25,574
10,451 مراسلہ میں 38,592 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

موسم صرف راولپنڈی کا ہے ۔
نیلم خان آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے نیلم خان کا شکریہ ادا کیا
Kamran_Tabasum (16-09-11), محمد یاسرعلی (16-09-11)
پرانا 16-09-11, 07:20 AM   #6
Senior Member
 
حسن قادری's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 1,635
کمائي: 32,131
شکریہ: 3,022
1,410 مراسلہ میں 4,199 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
موسم صرف راولپنڈی کا ہے
اسلے کہ آپ وہاں رہ رھیں ھیں موسم ھمارے ملک کا
حسن قادری آف لائن ہے   Reply With Quote
حسن قادری کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 16-09-11, 08:08 AM   #7
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,396
کمائي: 96,005
شکریہ: 52,538
11,183 مراسلہ میں 35,271 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ایسا موسم صرف تبھی اچھا ہوتا ہے جب آپ پکے اور اونچے مکانوں کے مکین ہوں۔
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
ننھا بچہ (16-09-11), محمد یاسرعلی (16-09-11), احمد نذیر (16-09-11)
پرانا 16-09-11, 11:17 AM   #8
Senior Member
 
محمد یاسرعلی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 4,031
کمائي: 54,666
شکریہ: 7,881
2,881 مراسلہ میں 7,142 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد یاسرعلی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد یاسرعلی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جی بدر بھإئی یہ تو ہم جیسے کچے مکانوں کے مکینوں سے کوٕئی پوچھے کہ موسم خوش گوار ہوا ہے یا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
زیادہ دور کی بات نہیں دو سال پہلے بادل دیکھ کے ہی دل گھبرا جاتا تھا کیونکہ پورے گھر میں صرف ایک کونہ ہی خشک ہوتا تھا بعض دفعہ تو وہ بھی نہیں
پر اب پکے مکان میں پتا ہی نہیں چلتا کب بارش ہوئی کب نہیں اگر کبھی چھت پہ جانا ہوتو ہم بھی کہتے ہیں کے آج موسم بہت اچھا ہے
__________________
فیس بک پہ پاک نیٹ کا حلقہ احباب
https://www.facebook.com/groups/pak.net

دوستوں سے گزارش ہے کہ اپنے شائع کردہ موضوع کو یہاں بھی شئیر کردیا کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پاک نیٹ کی فیملی کا حصہ بنایا جاسکے۔
محمد یاسرعلی آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمد یاسرعلی کا شکریہ ادا کیا
گلاب خان (17-09-11), حسن قادری (17-09-11)
جواب

Tags
color, ہے۔, کلومیٹر, کراچی, گئی, ٹریفک, ندیم, نظر, ممکن, مسجد, مطابق, احتجاج, اسلام, اعلیٰ, خصوصی, رفتار, رات, شہر, شام, شروع, طور, علاقے, عملے, غائب, صادق


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
شاہ محمود قریشی نے کبھی ہیتھرو کا مہنگا وی آئی پی لاﺅنج استعمال نہیں کیا گلاب خان خبریں 1 25-02-11 07:37 PM
کبھی ہم بھیگتے ہیں چاہتوں کی تیز بارش میں پاکستانی نوشی گیلانی 6 05-01-09 04:04 PM
انٹرنیٹ ویڈیوز جلد ہی ٹی وی پر بھی دیکھی جا سکیں گی وجدان خبریں 0 28-01-08 08:39 AM
ایمرجنسی کے خلاف مختلف شہروں میں اے پی ڈی ایم،پیپلز پارٹی اور اے این پی کے مظاہرے خرم شہزاد خرم خبریں 0 14-11-07 02:05 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:06 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger