|
راولپنڈی بم دھماکا:خودکش حملہ آور کا سر اور ایک ٹانگ مل گئی

26-02-08, 02:32 AM
راولپنڈی بم دھماکا:خودکش حملہ آور کا سر اور ایک ٹانگ مل گئی
راولپنڈی(جنگ نیوز) صدر مال روڈ پر خودکش حملہ کرنے والے شخص کا سر اور ایک ٹانگ مل گئی ہے۔ حملہ آور کی عمر 16 سے 20 سال ہے جبکہ حملہ میں 6 سے 7 کلو گرام وزنی دھماکہ خیز مواد استعمال ہوا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذرائع نے بتایا کہ خودکش حملہ آور کا سر مال روڈ کی دوسری طرف گرین بیلٹ سے ملا ہے جبکہ ایک ٹانگ بھی ملی ہے جو خود کش حملہ آور کی ہے۔ دونوں چیزیں سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جہاں پر ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق حملہ آور جواں سال تھا، جس کی عمر 16 سے 20 سال کے درمیان تھی۔ ذرائع کے مطابق اس حملہ میں استعمال ہونے والا دھماکہ خیز مواد 6 سے 7 کلوگرام وزنی تھا اور یہ دھماکہ خیز مواد گذشتہ حملے میں استعمال ہونے والے مواد سے ملتا جلتا ہے۔ دھماکہ خیز مواد میں کانچ کے ٹکڑے، چھرے اور دیگر چیزیں موجود تھیں۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|