واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


راولپنڈی: مسجد میں خودکش حملہ،17بچوں سمیت 37نمازی شہید

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-12-09, 12:25 AM   #1
راولپنڈی: مسجد میں خودکش حملہ،17بچوں سمیت 37نمازی شہید
فاروق سرورخان فاروق سرورخان آن لائن ہے 05-12-09, 12:25 AM

راولپنڈی…راول پنڈی کے علاقے صدرمیں پریڈلین کی مسجد میں نمازجمعہ کے وقت کئے جانے والے دہشت گردوں کے حملے میں17معصوم بچوں سمیت37نمازی شہید جبکہ75سے زائدزخمی ہو گئے۔ آئی ایس پی آر نے37افراد کے شہید 75 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے، جن میں 7 آفیسر، تین سپاہی اور 17بچے اور 10 شہر ی شامل ہیں۔حملوں کے بعدسکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

شہداء میں میجر جنرل عمر بلال،بریگیڈئیر عبدالرؤف ،لیفٹیننٹ کرنل منظور سعید ،لیفٹیننٹ کرنل فخر، میجر زاہد،میجر ریٹائرڈ شعیب ،ڈپٹی ڈائریکٹر این ایل سی تسکین ،نائیک مسعود،سپاہی عبدالقیوم ،بلال ریاض ولد میجر جنرل نسیم ریاض،علی حسن ولد کرنل شبیر،حسن ولد کرنل شخران،سیدالحسن ولد لیفٹیننٹ کرنل فخر،ضامن ولد انجنیئر اکمل حسین،قیصر خان ولد سید اکبر،عادل راؤف ولد عبدالرؤف،محمد خان ولد سلطان بخش،فضل خان ولد مددخان،خالد جاوید ،غلام مجتبیٰ،جاوید ولد غنی خان،محمد فیاض ،اسد ودیگر شامل ہیں جبکہ زخمیوں سابق وائس آرمی چیف جنرل ریٹائرد محمد یوسف بھی شامل ہیں ان کے بازوپرزخم آئے ہیں۔

دوسری جانب آر پی اوراولپنڈی اسلم ترین کے مطابق پریڈ لائن مسجد میں فائرنگ اور خود کش حملے میں40 افراد شہید اور 83 زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق جمعہ کی دوپہرتقریباًایک بجے سلوررنگ کی گاڑی میں سوار دہشت گردپریڈلین کے علاقے میں پہنچے۔انہوں نے کالونی روڈ کے گردبنی دیوار کے ساتھ سیڑھی لگائی اوراندرداخل ہوگئے۔جیسے ہی یہاں واقع مسجدمیں نمازجمعہ شروع ہوئی تودہشت گرد مسجدمیں جاگھسے اورنمازیوں پردستی بم پھینکتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔اس کے فوراًبعددودہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔واقعہ میں17بچوں سمیت37 نمازی شہیدجبکہ75سے زائدزخمی ہوگئے۔زخمیوں کو ملٹری اسپتال ، سی ایم ایچ اور ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ۔

دہشت گردی کے واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعدسکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیااوربھرپورکارروائی کرتے ہوئے چارحملہ آوروں کوہلاک کر دیا۔اس دوران فوجی ہیلی کاپٹرزکے ذریعے فضائی نگرانی بھی کی جاتی رہی ۔سکیورٹی فورسز نے جائے وقوع سے ایک کار بھی قبضے میں لے لی جو مبینہ طور پر دہشت گردوں نے وہاں آنے کیلئے استعمال کی ۔دہشت گردی کے اس واقعہ میں پریڈلین مسجدکاایک حصہ بھی شہیدہوگیا۔جس علاقے میں یہ مسجدواقع ہے وہاں پاک فوج کے ریٹائرڈ اور حاضرافسران بھی رہائش پذیرہیں۔
__________________
فاروق سرور خان
ترے ضمیر پہ جب تک نہ ہو نزول کتاب
گرہ کشـا ہے نـہ رازی نـہ صـا حب کشـاف

Last edited by فاروق سرورخان; 05-12-09 at 12:28 AM..

فاروق سرورخان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: US
مراسلات: 3,629
شکریہ: 7,134
2,966 مراسلہ میں 8,762 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 195
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا
sahj (05-12-09), کنعان (05-12-09)
پرانا 05-12-09, 12:59 AM   #2
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,508
کمائي: 118,685
شکریہ: 13,526
4,912 مراسلہ میں 16,705 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

انا للہ و انا الیہ راجعون
کنعان آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
sahj (05-12-09), فاروق سرورخان (05-12-09)
جواب

Tags
کرتے, پاک, وقت, ملنے, منتقل, منظور, مسجد, مطابق, آر, اکمل, این, استعمال, بچوں, جانے, جائے, حسن, حصہ, خود, خودکش, خان, شہر, شروع, طور, علاقے, غنی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
خود پر گزرنے والی کیفیت کو گانوں میں بیان کرتا ہوں،عطاءاللہ عیسٰی خیلوی گلاب خان خبریں 2 18-06-11 04:16 PM
راولپنڈی سمیت ملک کے 10 بڑے شہروں پر آبادی میں اضافے کا زبردست دباﺅ گلاب خان خبریں 0 25-02-11 05:59 AM
برطانوی فوج نشانہ بازی کی مشق مساجد پر کرتی ہے حیدر خبریں 6 12-04-10 05:53 PM
امر یکی سفارتخانے میں زرداری،امر یکی عہدیداروں اور صدر پر ویز کے نمائندوں کی ملاقات،حکومت سازی کیلئے صلاح مشورےٍ عبدالقدوس خبریں 0 21-02-08 02:24 AM
گزشتہ تین ماہ مین اولپنڈی میں 7 خود کش حملوںمیں 70 اہلکاروں سمیت 103 افراد ہلاک وجدان خبریں 0 04-02-08 10:02 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:06 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger