واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


راولپنڈی میں ویگنوں کے روٹس پر منی بسیں چلانے کا فیصلہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 20-01-11, 06:35 AM   #1
راولپنڈی میں ویگنوں کے روٹس پر منی بسیں چلانے کا فیصلہ
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 20-01-11, 06:35 AM

آغاز روٹ نمبر چھ اور سات سے ہو گا، اجلاس میں تین نئے روٹس کی بھی منظوری
راولپنڈی ( اپنے رپورٹر سے) راولپنڈی میں تمام ویگنوں کے روٹس پر منی بسیں چلانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کا آغاز روٹ نمبر 6 اور 7 سے کیا جائے گا۔ پشاور روڈ اور سواں پر واقع اڈوں کے لائسنس کی تجدید کیلئے سیکرٹری آر ٹی اے، ڈی ڈی او آر اور سی ٹی او پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیدی گئی، راولپنڈی میں ٹریفک کے مسائل کے حل کے سلسلے میں ڈی سی او راولپنڈی امداد اللہ بوسال کی زیر صدارت آر ٹی اے بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری آر ٹی اے، سی ٹی او اور دیگر حکام نے شرکت کی تھی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ویگن روٹس بند کر کے ان پر منی بسیں چلائی جائیں جس کیلئے ملکر حکمت عملی بنائی جا رہی ہے۔اجلاس میں ٹیکسلا کیلئے کوہ نور ملز اور چکری کیلئے دھمیال روڈ پر واقع دو نان فنکشنل اڈے بند کرنے کی منظوری دیدی گئی جبکہ کلرسیداں کے دونوں اڈوں کے حوالے سے ڈی ڈی او آر سے رپورٹ طلب کی گئی ہے۔ اجلاس میں گوجرخان سے پنڈوری، جبل، برف خانہ تا ٹھیلیاں اور بیول تک تین نئے روٹس کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں سواں اور پشاور روڈ پر واقع گاڑیوں کے ٹینڈر کے ازسر نو زونز تشکیل دینے کیلئے کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے جبکہ اڈوں کے لائسنس کی تجدید کو سی ٹی او کی رپورٹ سے منسلک کردیا گیا ہے۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,972 مراسلہ میں 8,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 269
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (21-01-11), محمدمبشرعلی (22-01-11), عبداللہ آدم (20-01-11), عروج (22-01-11)
پرانا 20-01-11, 07:08 AM   #2
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,037
کمائي: 100,036
شکریہ: 24,031
4,991 مراسلہ میں 14,713 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ماضی میں بی واران چل کر ناکام ہو چکی ہے./.............................پنڈی کی سڑکیں اس نئے رش کی متمل نہیں ہو سکتیں................

ویگن بہترین سروس ہے بس روٹ پورے کروانے اور ڈرائوروں کی تربیت کی ضرورت ہے..................
عبداللہ آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (20-01-11), محمدمبشرعلی (22-01-11), عروج (22-01-11)
پرانا 20-01-11, 01:18 PM   #3
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,576
کمائي: 315,226
شکریہ: 25,210
16,394 مراسلہ میں 41,641 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ویگن واقعی بہترین ہے
کیوں کہ جو فاصلہ ویگن 20 منٹ میں طے کرتی ہے وہاں بس 50 منٹ لگا دیتی ہے
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (20-01-11), عبداللہ آدم (20-01-11), عروج (22-01-11)
پرانا 20-01-11, 01:25 PM   #4
Senior Member
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,904
کمائي: 561,124
شکریہ: 25,574
10,451 مراسلہ میں 38,592 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اللہ کا شکر ہے اپنی گاڑی میں ٹینشن ہی نہیں موجاں ہی موجاں
نیلم خان آن لائن ہے   Reply With Quote
نیلم خان کا شکریہ ادا کیا گیا
راجہ اکرام (20-01-11)
پرانا 20-01-11, 01:37 PM   #5
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,576
کمائي: 315,226
شکریہ: 25,210
16,394 مراسلہ میں 41,641 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اس میں تو کوئی شک نہیں
لیکن ہر بندہ اتنا خوش قسمت نہیں ہوتا ناں
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
عروج (22-01-11)
پرانا 21-01-11, 01:30 PM   #6
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,574
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,931 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

میرے خیال میں واران کی سروس اچھی تھی۔ ویگنوں کے اچھل کود سے منی بسیں اچھا متبادل فراہم کرسکتی ہیں۔
__________________


http:// haroonazam.wordpress.com

ھارون اعظم کا بلاگ۔
ھارون اعظم آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 21-01-11, 01:33 PM   #7
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,576
کمائي: 315,226
شکریہ: 25,210
16,394 مراسلہ میں 41,641 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

پنڈی میں منی بسیں اچھا متبادل نہیں ہو سکتیں
یہاں میرا تجربہ یہی ہے کہ ویگن زیادہ مناسب ہے
ایک منی بس چلتی ہے پیر ودھائی سے فیصل مسجد
شاید پنڈی کی سب سے خراب سروس یہی ہو گی
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 21-01-11, 01:48 PM   #8
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,256
کمائي: 121,574
شکریہ: 15,097
4,239 مراسلہ میں 12,931 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اچھا۔ چلیں آپ کی بات ٹھیک ہوگی۔ ورنہ میرا تجربہ تو ویگنوں میں اچھا نہیں تھا۔
ھارون اعظم آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 22-01-11, 02:15 AM   #9
Senior Member
 
گلاب خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
کمائي: 94,075
شکریہ: 1,535
2,972 مراسلہ میں 8,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میرے خیال میں بس بہتر سواری ہے اس لئے کہ کم بسوں میں زیادہ مسافر سوار ہوسکتے ہیں اور سڑکوں پر گاڑیوں کا جو ہجوم ہر وقت رہتا ہے اس میں بھی کمی ہوسکتی ہے اور ویسے بھی ہماری سڑکیں اتنا زیادہ ہجوم کے قابل نہیں، یہی وجہ ہے کہ اتنا زیادہ ٹریفک جام رہتا ہے۔ ویگن میں تو مسافر اس طرح بیٹھے ہوتے ہیں جس طرح مرغیاں سپلائی کرنے والی گاڑی میں مرغیوں کو ٹھونسا گیا ہوتا ہے۔
گلاب خان آف لائن ہے   Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم (22-01-11)
پرانا 22-01-11, 02:00 PM   #10
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,576
کمائي: 315,226
شکریہ: 25,210
16,394 مراسلہ میں 41,641 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم
پاکستانی ہی نہیں بلکہ ہر انسان میں حرص ہوتی ہے
ویگن میں زیادہ سے زیادہ 20 سواریاں بیٹھتی ہیں اور پھر انسان کو یقین ہوتا ہے کہ اب یہ راستے میں نہیں رکے گی اور جلدی سے اسٹاپ پر اتار دے گی
لیکن یہ منی بسیں ۔۔۔۔۔۔ اللہ معاف کرے ۔۔ جب تک دروازے سے لوگ باہر گرتے محسوس نہ ہوں تب تک مجال ہے کہ یہ ٹھیک سے چلنا شروع کریں
مجھے تو سخت کوفت ہوتی ہے ان کو دیکھ کر
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
عروج (22-01-11)
پرانا 22-01-11, 02:01 PM   #11
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,576
کمائي: 315,226
شکریہ: 25,210
16,394 مراسلہ میں 41,641 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم
پاکستانی ہی نہیں بلکہ ہر انسان میں حرص ہوتی ہے
ویگن میں زیادہ سے زیادہ 20 سواریاں بیٹھتی ہیں اور پھر انسان کو یقین ہوتا ہے کہ اب یہ راستے میں نہیں رکے گی اور جلدی سے اسٹاپ پر اتار دے گی
لیکن یہ منی بسیں ۔۔۔۔۔۔ اللہ معاف کرے ۔۔ جب تک دروازے سے لوگ باہر گرتے محسوس نہ ہوں تب تک مجال ہے کہ یہ ٹھیک سے چلنا شروع کریں
مجھے تو سخت کوفت ہوتی ہے ان کو دیکھ کر
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
عروج (22-01-11)
پرانا 22-01-11, 04:16 PM   #12
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,221
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آئیں سب ملکریہ دعا مانگیں کہ حکومت سمیت ھر ایک کو اللہ رزق حلال کھانے کی توفیق دے اور ھمیں حرص و لالچ اور طمع کی برائیوں سے'' اب'' نجات دے۔ آمین ۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عروج کا شکریہ ادا کیا
پرانا 24-01-11, 02:01 AM   #13
Senior Member
 
گلاب خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
کمائي: 94,075
شکریہ: 1,535
2,972 مراسلہ میں 8,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : راجہ اکرام مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم
پاکستانی ہی نہیں بلکہ ہر انسان میں حرص ہوتی ہے
ویگن میں زیادہ سے زیادہ 20 سواریاں بیٹھتی ہیں اور پھر انسان کو یقین ہوتا ہے کہ اب یہ راستے میں نہیں رکے گی اور جلدی سے اسٹاپ پر اتار دے گی
لیکن یہ منی بسیں ۔۔۔۔۔۔ اللہ معاف کرے ۔۔ جب تک دروازے سے لوگ باہر گرتے محسوس نہ ہوں تب تک مجال ہے کہ یہ ٹھیک سے چلنا شروع کریں
مجھے تو سخت کوفت ہوتی ہے ان کو دیکھ کر
بھائی میرا خیال ہے صورتحال اب بھی وہی ہے، ویگن والے بھی جب تک گاڑی کی ساری نشستیں پوری نہ کرلیں سٹاپ سے ہلتے نہیں۔ لیکن میرا زور اس ہجوم کی طرف ہے جو زیادہ گاڑیاں سڑک پر آنے کی وجہ سے ہم سب کا درد سر بنا ہوا ہے۔ کیوں کہ اس کا حل کسی کے پاس فی الحال نظر نہیں آتا۔ آپ کو شاید اس سے ابھی تک واسطہ نہیں پڑا جو یہ موٹرسائیکل والے حضرات کرتے ہیں، یعنی جب تین لین کی گنجائش والی سڑک پر چھ لین میں گاڑیاں کھڑی ہوتی ہیں اور موٹرسائیکل والے حضرات فوٹ پاتھ پر موٹرسائیکل چڑھا لیتے ہیں، بے نظیر شہید روڈ پر ایک تو ویسے ہی دکانداروں نے قبضہ کیا ہوا ہے دکانیں سجا کر، کمیٹی چوک کے قریب موٹرسائیکل مکینک لیاقت باغ کے قریب اور کئی دیگر جگہوں پر رینٹ‌ اے کار والوں نے۔ اس طرح پیدل چلنے والے نہ سڑک پر چل سکتے ہیں اور نہ ہی فوٹ پاتھ پر۔ اب ٹی ایم اے کو فوٹ پاتھ کے سڑک والی طرف ایک جنگلہ لگانا چاہیئے۔
گلاب خان آف لائن ہے   Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم (25-01-11)
جواب

Tags
color, فیصلہ, کیلئے, کردیا, گا۔, ٹی, ٹریفک, پشاور, قائم, لیا, مسائل, آر, آغاز, اپنے, اللہ, بورڈ, تین, تا, جائیں, جائے, حوالے, حل, سات, طلب, صدارت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
دو ٹھنڈی سانسیں وسیم قہقہے ہی قہقے 1 29-07-08 04:08 PM
حکومت کا ڈیموں کی تعمیر کیلئے باضابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ وجدان خبریں 1 21-05-08 11:32 AM
منڈی بہاوالدین سے جہلم تک (ان حسرتوں سے کہ دو کہی اور جا بسیں) خرم شہزاد خرم نئے تخلیق کار 2 08-04-08 02:55 AM
اہم فیصلے مجلس عمل کی سپریم کونسل میں کریں گے،اے پی ڈی ایم سے بلیک میل نہیں ہوں گے،فضل الرحمن عبدالقدوس خبریں 0 27-10-07 09:47 AM
انڈین لیگ کھیلنے والوں پرتاحیات پابندی کا فیصلہ نہیں کیا،نسیم اشرف،قومی ٹیم میں کبھی منتخب نہیں کرینگے،شفقت نغمی خرم شہزاد خرم کرکٹ 9 23-08-07 04:47 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:08 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger