واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


راول ڈیم سے گندے پانی کی سپلائی فی الفور بند کی جائے، سپریم کورٹ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 04-09-10, 03:36 AM   #1
راول ڈیم سے گندے پانی کی سپلائی فی الفور بند کی جائے، سپریم کورٹ
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 04-09-10, 03:36 AM

غریب لوگوں کو گندا پانی پلایا جاتا ہے، حکومت پنجاب کو سب سے زیادہ فکر کرنا چاہیے، چیف جسٹس
جھیل میں روزانہ 5لاکھ گیلن گندا پانی گرتا ہے کسی کو احساس تک نہیں، جسٹس رمدے


اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) سپریم کورٹ نے راول ڈیم سے گندے پانی کی سپلائی کے کیس کے خلاف ازخودنوٹس کیس کی سماعت کرتے ہوئے وزارت ماحولیات اور سیکرٹری کابینہ کو ہدایت کی ہے کہ فوراً گندے پانی کی سپلائی کو بند کرکے یکم اکتوبر کو تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔ چیف جسٹس افتخار محمدچوہدری کی سربراہی میں جسٹس غلام ربانی اور جسٹس خلیل الرحمن رمدے پر مشتمل تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت کو سیکرٹری کابینہ چوہدری عبدالرؤف نے بتایا کہ ہم نے عدالتی احکامات کے مطابق 31اگست کو میٹنگ کرلی ہے یہ معاملہ بہت پرانا ہے۔ ہم گندے پانی کی ترسیل کو ہرصورت پر روکیں گے۔ یہ علاقہ زون4میں آتا ہے جہاں پر حکومت نے تعمیرات پر سختی سے پابندی لگا رکھی تھی۔ چیف جسٹس نے کہاکہ گندے پانی کی فراہمی کوفوراً بند کردیں غریب لوگوں کو گندا پانی پلایا جاتا ہے۔ حکومت پنجاب کو سب سے زیادہ فکر کرنا چاہے تھی۔ جسٹس رمدے نے کہاکہ راول جھیل میں روزانہ 5لاکھ گیلن گندا پانی گرتا ہے کسی کو احساس تک نہیں۔ ماحولیات کے افسروں نے اس محکمے کو مذاق بنایا ہوا ہے۔ ڈی جی ماحولیات پنجاب شگفتہ شاہجہان نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے 16ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو نوٹس دیئے ہیں تاکہ لوگ گندا پانی راول جھیل میں ڈالنے سے رک جائیں میں نے چیف سیکرٹری سے بھی بات کی ہے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ چیف سیکرٹری نے جو سمری دی ہے وہ بالکل واسا والی ہے۔ اتنا بڑا عہدہ اور کام دیکھیں اتنے بڑے افسر بن جاتے ہیں لیکن ذمہ داری لینے کیلئے تیار نہیں۔ جسٹس رمدے نے کہاکہ ہمارے افسر دفتروں میں بیٹھے موج کررہے ہیں شگفتہ شاہجہان نے بتایا کہ 575مقدمات دائر کئے گئے ہیں اور ٹریبونل کے ایک رکن کی ریٹائرمنٹ کی بناء پر مقدمات کی سماعت میں مسائل کاسامنا ہے۔ سیکرٹری کابینہ نے کہاکہ اس ضمن میں وہ چیف سیکرٹری پنجاب سے بات کریں گے اور تین دن میں ممبر کی تقرری کردی جائے گی۔ عدالت نے مزید سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کردی۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,482
شکریہ: 1,535
2,972 مراسلہ میں 8,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 144
Reply With Quote
پرانا 04-09-10, 05:08 AM   #2
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,688
شکریہ: 9,138
3,926 مراسلہ میں 13,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

احساس ہے نا بھائی یہ منر واٹر بنانے والی کمپیناں اسی احساس کی بدولت زندہ ہیں اور پروان ‌چڑھ رہی ہیں کیوں کہ پانی گندا ہے۔۔۔۔۔۔۔
اب بھلا ملک میں صاف پانی میسر ہو تو ان کمپنیوں کا کیا ہو گا۔۔۔ ان سے منسلک ہزاروں لوگوں کی مزدوری کا کیا ہو گا۔۔۔
ان کے بچوں اور بچیوں کی تعلیم کا کیا ہو گا۔
کیا صاف پانی مہیا کروا کے عدالت ان لوگوں کو بے روزگار کروانا ‌چاہتی ہے
کیا ان کے گھروں میں فاقے کروانا کوئی انسانیت ہے۔
ملک پہلے ہی مصائب و مشکلات کا شکار ہے۔۔۔ اوپر سے یہ عدالتیں اب منر واٹر جیسی انڈسٹری کی تباہی پر تل گئی ہے۔۔۔۔
__________________
بندے اور اللہ تعالی سے محبت کا فرق یہ ہے کہ۔ بندے کی محبت ہمیشہ انسان کی بڑی کمزوری بن جاتی ہے۔ اور اللہ تعالی کی محبت ہمیشہ انسان کی سب سے بڑی طاقت بن جاتی ہے۔
شمشاد احمد آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہے۔, ہے،, کورٹ, کرتے, والی, لگا, چیف, مسائل, مطابق, معاملہ, آتا, اتنے, اتنا, اسلام, بڑا, جائیں, خلیل, خلاف, روکیں, سپریم, علاقہ, عدالت, عدالتی, غلام, غریب


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اڈیالہ جیل کے 11لاپتہ قیدی ہماری تحویل میں ہیں، خفیہ ایجنسیوں کا سپریم کورٹ میں اعتراف گلاب خان خبریں 0 10-12-10 05:36 AM
آج چنائی سپر کنگز اور ممبئی انڈینز کا میچ ہوگا عبدالقدوس خبریں 0 23-04-08 01:59 PM
انٹرنیٹ ایکسپلورر کے ایڈریس بار میں سے مخصوص یو آر ایل کو ڈیلیٹ کرنا! راجہ صاحب کمپیوٹر کی باتیں 1 18-04-08 04:03 AM
یادوں کا سپاسنامہ پروین شاکر کو محمدعدنان شعر و شاعری 0 30-03-08 07:10 PM
ڈینگی وائرس کے خاتمے کیلئے اسپرے شروع کیا جائے گاڈینگی وائرس کے خاتمے کیلئے اسپرے شروع کیا جائے گا عبدالقدوس شعبہ طب 0 27-10-07 11:02 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:09 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger