|
رسالہ اور سٹی کورٹ تھانوں پر چھاپے، کراچی بار کے سیکرٹری سمیت9 وکلاء بازیاب

22-02-08, 02:39 AM
رسالہ اور سٹی کورٹ تھانوں پر چھاپے، کراچی بار کے سیکرٹری سمیت9 وکلاء بازیاب
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ و سیشن جج ساؤتھ ارجن رام تلریجا کے حکم پر جوڈیشنل مجسٹریٹ اشرف حسین خواجہ نے رسالہ اور سٹی کورٹ تھانوں پر چھاپہ مار کر کراچی بار کے سیکرٹری سمیت 9 وکلاء کو بازیاب کراکے انہیں رہا کر دیا ہائیکورٹ بار کے صدر رشید اے رضوی، سیکرٹری منیر الرحمن ، محمد علی عباسی، ندیم قریشی نے ڈسٹرکٹ جج کو درخواست دی تھی کہ تھانے میں وکلاء کو حبس بیجا میں رکھا گیا ہے انہیں بازیاب کرنے کا حکم دیا جائے جب مجسٹریٹ نے چھاپہ مارا تو رسالہ تھانے میں وکلاء موجود تھے لیکن ان کی گرفتاری کا اندراج نہیں تھا اور نہ ہی سٹی کورٹ کے تھانے میں اندراج تھا جن وکلاء کو رہا کیا گیا ان میں کراچی بار کے سیکرٹری نعیم قریشی، منصف جان، وحید بلوچ، اکبر خان، سعید قریشی، ریاض آفندی، طاہر نقوی، خالد تنولی اور انوار احمد خان یوسف زئی شامل ہیں۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
عبدالقدوس
Administrator
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|